تحارير برائے زمرہ: 'سافٹ وئیرز' ...

SnagIt: سکرین شاٹس لینے کیلیے بہترین سافٹ وئیر

اگر آپ بلاگر ہیں تو عین ممکن ہے کہ بعض اوقات آپکو کسی تحریر کیلیے سکرین شاٹس کی ضرورت پڑے۔ اگر آپ مختلف فورمز کے ممبر ہیں تو بھی ممکن ہے کہ فورم پر تحاریر لکھتے ہوئے آپکو سکرین شاٹس کی کہیں ضرورت پڑے۔ اس کے علاوہ آپکو اپنی پریزنٹیشن اور دیگر ڈاکومنٹس کیلیے بھی سکرین شاٹ درکار ہوتے ہیں۔

اکثر صارفین سکرین شاٹس کیلیے پرنٹ سکرین(Print Screen) دبا کر ونڈوزپینٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ جسمیں بنائے گئے سکرین شاٹس معیار میں کم تر اور سائز میں بڑے ہوتے ہیں۔ زیادہ سمجھدار لوگ فوٹوشاپ یا دیگر گرافکس سافٹ وئیرز کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن ہر خاص و عام کیلیے ان سافٹ ویرز کا استعمال مشکل ہے۔

انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے TechSmith کمپنی کاSNAGIT ایک بہترین سافٹ وئیر ہے۔ جس کی بدولت بالکل مبتدی صارف آسانی سے سکرین شاٹ لے سکتا ہے اور اسمیں اچھی خاص تدوین بھی کر سکتا ہے۔اس سافٹ ویر کی بدولت آپ اپنی سکرین پر موجود کسی بھی چیز کا سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ سافٹ ویر آپکو اس قابل بناتا ہے کہ آپ سکرین کے کسی مخصوص حصے، کسی خاص ونڈو یا سکرولنگ صفحہ یا پھر فل سکرین موڈ میں بھی سکرین شاٹس لے سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویر کا 30 دن تک قابل استعمال نسخہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اسکے علاواسمیں دیگر زبردست فیچرز بھی موجود ہیں جنمیں ویڈیو ڈیسکٹاپ کیپچرنگ، ٹیکسٹ کیپچرنگ اور ویب پیچ کیپچرنگ شامل ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں لکھی گئی تحریروں کےلیے سکرین شاٹس میں نے اسی سافٹ ویر کی مدد سے لئے۔ مزید ایک سکرین شاٹ پیش خدمت ہے، جسے میں نے مخصوص حصہ کی آپشن کا استعمال کرکے لیا ہے:

گوگل ٹاک(Google Talk) میں فون کالز کی خصوصیت

گوگل کے انسٹنٹ میسنجر، گوگل ٹاک کا ایک عرصہ ہوا کوئی تازہ اپڈیٹ نہیں آیا۔ اس کا آخری بڑا اپ ڈیٹ ونڈوز وسٹا کیلیے اس کی سپورٹ تھی۔ اتنے لمبے عرصے تک نئے ورژن کی ریلیز نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ گوگل اسمیں کوئی گوگل ٹاک ، مستقبل کے میسنجر کا ایک سکرین شاٹبڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔ ایسی ہی ایک افواہ یہ بھی تھی کہ اسمیں فون کالز کی خصوصیت شامل کی جارہی ہے اور اس بات کو اسوقت مزید تقویت ملی جب مستقبل میں گوگل اطلاقیوں کے متعلق پریزنٹیشن میں اس کے سکرین شاٹس دکھائے گئے۔ اس سکرین شاٹ میں ہم گوگل ٹاک میں show dialpadاور Call details جیسے پیغامات دیکھ سکتے ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ گوگل اپنے میسنجر میں فون کال کی سہولت شامل کرنے جارہا ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں فائر فاکس کے مزے

ذیل میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کے کچھ دخلیوں(Add Ons) کے روابط دے رہا ہوں، جن کی مدد سے فائرفاکس کے وہ مفید فیچرز جو مائیکروسافٹ کے اس براؤزر میں موجود نہیں، ڈالے جا سکتے ہیں۔

انلائن سپیل(inline spell): کھلے ہوئے ویب پیچ میں فائر فاکس کی طرح تلاش کیجیے۔ فائر فاکس میں جیسے ہی آپ لفظ لکھتے ہیں وہ تلاش کر لیتا ہے۔شارکٹ کی کے زریعے کام کرتا ہے۔
آئی ای۔سپیل(ieSpell): فائر فاکس2 کی طرح ویب پیچ کے فارمز میں لکھی گئی تحریر کی سپیلنگ چیک کرتا ہے۔ تاہم اسے چلانے کیلیے کوئی شارٹ کٹ بٹن دبانا ہوگا، خودکار طریقے سے چیک نہیں کرتا۔
آئی ای۔ پرو(IE Pro): اس کے زریعے آپ فائر فاکس کے کئی مشہور زمانہ فیچرز انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ڈال سکتے ہیں۔ جیسا کہ کریش ریکوری، اشتہارات سے بچاؤ کا فلٹر،mouse gesutres (ماؤس کے زریعے فارورڈ\بیک ورڈ، ٹیب کھولنا یا بند کرنا)، یوزر ایجنٹ میں تبدیلی وغیرہ۔
فیڈ فولڈر(Feed Folder): فائر فاکس کے لائیو بک مارکس کیطرح کا ایڈ آن۔
ڈیولپر ٹول بار(Developer Toolbar): فائرفاکس کے مشہور دخلیے کی نقل۔ اس کی مدد سے آپ کسی ویب پیچ کی ساخت کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔ یہ فائر فاکس میں میرا پسندیدہ ترین دخلیہ ہے۔

Snap PreviewAnywhere۔ویب سائٹس اور بلاگز کیلیے ایک کارآمد ٹول

خط دیکھ کر متن سمجھنے کے زمانے لَد گئے۔ اب خط کی جگہ برق رفتار ای میل اور ایس ایم ایس نے لے لی ہے۔ تمہید لمبی کیے بغیر آپ کو بتاتا ہوں کہ مدعا کیاہے۔سرچ انجن میں مقابلہ ایک عرصہ سے گرما گرم موضوع ہے۔ ایسے میں نئے اور چھوٹے سرچ انجن اچھوتے آئیڈیاز کے ساتھ مارکیٹ میں آتے ہیں، کیونکہ روایتی سرچ انجنز کی دوڑ میں انہیں گوگل،یاہو ،ایم ایس این وغیرہ جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑناجوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ایسے ہی ایک اچھوتے آئیڈیا کے ساتھ ایک سرچ انجن’’سنیپ(Snap)‘‘ کافی عرصہ سے مصروف عمل ہے۔اس سرچ انجن میں آپ تلاش کے دوران ظاہر ہونے والی ویب سائٹس پر جائے بغیر ان کا تصویری نظارہ کر سکتے ہیں۔ جاري رکھيے »

موبائل انٹرنیٹ صارفین کیلیے کچھ اچھے سافٹ وئیرز اور ویب سائٹس

اگر آپ ان چار کروڑ پاکستانیوں میں شامل ہیں جو موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، تو قوی امکان ہے کہ آپ جدید موبائل سروسز جیسے موبائل انٹرنیٹ(جی پی آرایس) اور ویپ(wap) بھی استعمال کرتے ہوں گے۔سافٹ ویر بتانے سے پہلے ہم آپ کو اپنے تجربہ سے آگاہ کرتے چلیں وہ یہ کہ اب تو جو ہم نے جتنے بھی موبائل آپریٹرز کی موبائل انٹرنیٹ سروسز استعمال کی ہیں ان میں ٹیلی نار کو سب سے تیز اور کفایتی پایا ہے۔اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔سب سے پہلے سافٹ وئیرز: جاري رکھيے »

مائیکروسافٹ زیون(ZUNE) میوزک پلیئر/ سروس

زیون
مائیکروسافٹ کے نئے پرسنل میڈیا پلیئر/سروس ’’زیون‘‘ (ZUNE) کی فروخت منگل، 14نومبر سے شروع ہونے والی ہے۔زیون کی ویب سائٹ آج سے فعال ہو گئی ہے۔ اس پلیئر کی تعارفی قیمت 250ڈالر ہوگی۔
پلیئر کی خصوصیات کچھ یوں ہے کہ اس کی 320×240 ایل سی ڈی 3انچ کی ہوگی(2٫5انچ ایل سی ڈی والے آئی پوڈ ویڈیو سے تھوڑی بڑی)،4سے 14گھنٹے تک چلنے والی بیٹری برائے آڈیو میوزک اور ویڈیو،802.11 b/g معیار کی وائرلیس کنکٹویٹی۔