لینکس اور یونکس کا فائل سسٹم ترتیب وار، شجری ساخت (Tree Structure) کیطرح کا ہوتا ہے۔ اس فائل سسٹم میں سب سے اوپر (/) یا روٹ ڈائریکٹری ہوتی ہے۔ لینکس اور یونکس کے فلسفہ کے مطابق ہر شے بشمول ہارڈسک، پارٹیشنز، سی ڈی یا ڈی وی ڈی ڈسک، فلیش ڈرائیو اور دوسرے سٹوریج میڈیا، ایک فائل تصور ہوتے ہیں۔ یعنی تمام فائلز اور ڈائریکٹریز (جس میں ہارڈ ڈسک اور پارٹیشنز شامل ہیں) روٹ فولڈر کے تحت ہوتی ہیں۔ جاري رکھيے »
تحارير برائے زمرہ: 'آزاد مصدر' ...
لینکس میں ڈائریکٹریز کی ساخت اور فائل سسٹم
منگل، 3 اپريل 2007 — آزاد مصدر
اوبنٹو / کے اوبنٹو میں آسانی سے انسٹالیشن کرنے کیلیے گائیڈ
پير، 20 نومبر 2006 — آزاد مصدر
ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم میں کوئی سافٹ ویر نصب(انسٹال) کرنا انتہائی آسان ہے۔صرف آپ کو اتنا کرنا ہوتا ہے کہ ونڈوز میں.exeایکسٹینشن والی انسٹال یا سیٹ اپ نامی فائل چلانی ہوتی ہےجبکہ میک میں آپکو.dmg ایکسٹینشن والی فائل کو ڈبل کلک کرناہوتا ہے اور بس۔۔اسکے برخلاف لینکس میں کوئی پروگرام نصب کرنا نئے آنے والوں کیلیے دردِسر سے کم نہیں ہوتا۔’’اوبنٹو میں کوئی بھی پروگرام کیسے نصب کریں؟‘‘نامی اس گائیڈ میں آسان الفاظ میں یہ بتایاگیا ہے کہ کس طرح آپ .deb,.tag.gz,.sh,.bin,.rpmیہاں تک کہ .exeنصب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ گائیڈ اوبنٹو کیلیے لکھاگیا ہے لیکن یہ ہر اس لینکس کیلیے کارآمد ہے جسکی بنیاد ڈیبین(Debian)پر ہے۔پڑھیے اور اپنی آسانی کے لیے بُک مارک کیجیے اور دوستوں کا بتانا نہ بھولیے۔فائرفاکس2.0
ہفتہ، 18 نومبر 2006 — آزاد مصدر
مشہورِ زمانہ ویب براؤزر، فائر فاکس کا ورژن 2.0 جاری کر دیا گیا ہے۔ براؤزر کے اس دوسرے ورژن کا اجراء مائیکروسافٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ورژن 7.0 کے اجراء کے صرف ایک ہفتہ بعد ہوا ہے۔ فائر فاکس بنانے والی کمپنی موزیلا اسے محض اتفاق قرار دے رہی ہے۔ واضح رہے کے فائر فاکس کے اس نئے ورژن پر کام اس سال جون میں شروع ہوا تھا۔ کمپنی کے مطابق براؤز بنانے کیلیے دنیا بھر سے ایک ملین افراد نے مدد کی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فائر فاکس کا براؤزر مارکیٹ میں حصہ 12 سے 15فیصد ہے۔نئے ورژن میں کئی نئے اور دلچسپ اپ ڈیٹس کیے گئے ہیں۔ اسمیں انٹرفیس کی خوبصورتی، فشنگ فراڈ سے بچنے کا فلٹر، ویب سائٹس کا تیزی سے کھلنا، ونڈوز کریش یا غلطی سے بند ہونے کی صورت میں پرانے سیشن کی بحالی(پہلے یہ ایڈ۔آن کی صورت میں تھا) اور دوسرے کئی زبردست فیچرز شامل ہیں۔ ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے۔