یہ بات ہم سب کے علم میں ہے ویڈیوشئیرنگ کی مشہور سائٹس مثلاً یوٹیوب، گوگل ویڈیو وغیرہ پر موجود فلیش ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ کئی ایسی سائٹس ہیں جہاں جاکر آپ صرف مطلوبہ ویڈیو کا ویب ایڈریس دیتے ہیں اور متعلقہ ویڈیو کا براہ راست ڈاؤن لوڈ ربط حاصل کرکے آف لائن دیکھنے کیلیے اپنی ہارڈ ڈرائیو پر اتار لیتے ہیں۔ جاري رکھيے »
تحارير برائے زمرہ: 'خبرنامہ' ...
اب فلیش ویڈیو آف لائن دیکھیں۔۔۔اور۔۔۔گوگل ،’’ڈبل کلک‘‘ کی نئی مالک
پير، 16 اپريل 2007 — خبرنامہ ، گوگل
موبائل کال سے موت
ہفتہ، 14 اپريل 2007 — خبرنامہ ، عمومی مراسلے ، موبائل
وطن عزیز میں جہاں وصی ظفر جیسے ’’وزیر قانون‘‘ ہو سکتا ہے، وہاں اگر کسی موبائل کال سے کسی کی موت ہو جائے تو اچنبھے کی بات نہیں۔ خیر یہ تو ازراہِ تفنن لکھ دیا، لیکن یقیناً آپ میرے اشارے کو سمجھ گئے ہوں گے۔ اگر نہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں۔پرسوں سے ایک ایس ایم ایس پورے پاکستان میں گردش کر رہا ہے جس کی رو سے کچھ مخصوص نمبر(جس کی تفصیل مختلف لوگوں نے مختلف روایت کی) سے موبائل پر کال وصول کرنے کی صورت میں کوئی وائرس(یعنی اب سافٹ ویر وائرس موبائل سے باہر آگئے ہیں) آپ کی جان لے سکتا ہے۔ جاري رکھيے »
ڈاٹ کام(com) اور ڈاٹ نیٹ(net) ڈومین ناموں کی قیمت میں اضافہ
اتوار، 8 اپريل 2007 — خبرنامہ
ویری سائن(verisign)، ڈومین ناموں کی رجسٹری جو ڈاٹ کام سمیت تمام ڈومین نام کنٹرول کرتی ہے، نے اپنے رجسٹراروں (جو عام صارفین کو ڈومین نام فروخت کرتے ہیں) کو ایک اعلان کے زریعے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ڈاٹ کام ڈومین کی ہول سیل قیمت 7فیصد جبکہ ڈاٹ نیٹ کی قیمت 10فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ اب رجسٹرار کمپنیوں کو ہول سیل میں ڈاٹ کام ڈومین نام کی قیمت 6ڈالر فی سال کی بجائے 6.42ڈالر فی سال
جبکہ ڈاٹ نیٹ کیلیے 3.50ڈالر کی بجائے 3.85ڈالر ادا کرنی ہوگی۔ ویری سائن کو قیمتوں میں اس اضافے سے 27ملین ڈالر اضافی سالانہ آمدنی ہوگی۔ جاري رکھيے »
اور اب ٹیرابائٹس ہارڈدسک
ہفتہ، 6 جنوري 2007 — خبرنامہ ، ہارڈوئیر
پچھلے سال ہٹاچی گلوبل سٹوریج ٹیکنالوجیز(Hitachi Global Storage Technologies) نے پیشنگوئی کی تھی کہ ہارڈڈرائیو بنانے والی کمپنیاں 2006کے اواخر تک ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈڈسک بنانا شروع کر دینگی۔پیشنگوئی کو پورا کرتے ہوئے سال کے اختتام کے پر خود ہٹاچی کارپوریشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کمپنی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈسک ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے 3٫5انچ قُطر کی ایک ٹیرابائٹ ہارڈسک لانچ کریگی جاري رکھيے »
وائی میکس، اب پاکستان میں
منگل، 28 نومبر 2006 — خبرنامہ
روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ کی ایک خبر کے مطابق ابوظہبی گروپ کی ملکیتی کمپنی ’’وطین ٹیلی کام‘‘ جنوری ۲۰۰۷ سے پاکستان میں وائی میکس انٹرنیٹ سروس شروع کر ےگی۔وائی میکس کے زریعے صارفین اپنا ڈیٹا روایتی نیٹ ورکنگ کے برخلاف تاروں کی جھنجھٹ کے بغیر، تیزرفتاری سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گے۔ صارفین وائی میکس انٹرنیٹ سے منسلک ہو کر بیک وقت آڈیو(انٹرنیٹ ٹیلیفون یا وی او آئی پی)، وڈیو(وڈیو کانفرنسنگ، ویڈیو آن ڈیمانڈ) ، آئی پی ٹی وی اور دوسری ویلیو ایڈڈسروسزسے مناسب قیمت پر مستفید ہو سکیں گے۔ جاري رکھيے »
گوگل نے یوٹیوب(YouTube) کو خرید لیا
بدھ، 11 اکتوبر 2006 — خبرنامہ ، ویب سائٹس ، گوگل
بالاخر کئ دنوں کی چہ مگوئیوں کے بعد گوگل نے ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یوٹیوب (YouTube) کو ایک اعشاریہ پینسٹھ ارب ڈالر کے عوض خرید لیا۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیاں اپنی جگہ آزادی سے کام کرینگی یعنی یوٹیوب کو گوگل ویڈیو(گوگل کی ویڈیو شئیرنگ سروس) میں ضم نہیں کیا جائیگا۔ یوٹیوب جسے فروری 2005 میں لانچ کیا گیا بہت جلد ہی انٹرنیٹ پر ایک مقبول ترین سائٹ بن گئی۔اس سائٹ پر روزانہ ایک سو ملین ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ہر ماہ تقریباً 72ملین انفرادی زائرین اس سائٹ پر آتے ہیں۔گوگل کے چیف ایگزیکٹیو ایرک شمٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا:’’یوٹیوب کی ٹیم نے جو دلچسپ اور زبردست میڈیا پلیٹ فارم بنایا ہے وہ گوگل کے اس نظریے سے مطابقت رکھتا ہے جس کے مطابق دنیا کا تمام معلوماتی ذخیرہ ایک منظم انداز میں رکھا جائے، جہاں سب صارفین کی پہنچ ہو۔‘‘ شمٹ کے مطابق گوگل ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں کمپنیاں شروع ہی سے قدرتی حلیف تھیں۔
گوگل کے مطابق وہ اپنی ویڈیو شئیرنگ سروس اسی طرح جاری رکھے گا۔ دوسری طرف یوٹیوب کا 67 ارکان پر مشتمل عملہ بشمول اسکے دونوں موجد اپنا کام پرانی ڈگر پر جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ڈیل ، یوٹیوب کی یونیورسل میوزک کیساتھ کاپی رائٹ کے متعلق معاہدہ ہو جانے کے ایک دن بعد ہوئی۔ گوگل بھی سونی بی۔ایم۔جی اور وارنر میوزک کے ساتھ صارفین کو میوزک ویڈیوز بیچنے کیلیے ایک معاہدہ کر چکا ہے۔