اگر آپ ایپل آئی فون کا انتظار نہیں کر سکتے تو سام سنگ کا F700 الٹرا سلم فون اس کا بہترین متبادل ہے۔ شاید کچھ لوگ اسے اپنے لیے آئی فون سے بڑھ کر پائیں۔

جمعۃ المبارک، 9 فروري 2007 — موبائل
اگر آپ ایپل آئی فون کا انتظار نہیں کر سکتے تو سام سنگ کا F700 الٹرا سلم فون اس کا بہترین متبادل ہے۔ شاید کچھ لوگ اسے اپنے لیے آئی فون سے بڑھ کر پائیں۔

جمعرات، 11 جنوري 2007 — موبائل ، ڈیجیٹل آلات
یہ میک ورلڈ ایکسپو(MacWorld Expo) کا منظر ہے جہاں، میکنیٹوش استعمال کرنے والے شائقین میک کی خالق کمپنی ایپل کمپیوٹرز کے سربراہ سٹیوجابز(Steve Jobs)کی تقریر سننے جمع ہیں۔ جابز کہتے ہیں،’’آج ایپل موبائل فون کی نئی سرے سے احیاءکر رہی ہے۔۔۔اور وہ یہ ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی سکرین پر ایپل آئی فون کی تصویر نمودار ہوتی ہے اور شائقین کی تالیوں کا شور بلند ہوتا ہے۔
یہ تو تھا آئی فون کی تعارفی تقریب کا ایک منظر۔ آئی فون ہے کیا؟ سٹیو جابز اس کا جواب یوں دیتے ہیں،’’آئی فون، آئی پوڈ(ایپل کا مشہور زمانہ میوزک پلیئر)، ایک موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ رابطہ کار کا مجموعہ ہے۔ ان اوصاف کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئی فون ایک ایسا ملٹی میڈیا کمپیوٹر ہے جس میں موبائل فون شامل کردیاگیا ہو۔‘‘ جاري رکھيے »
پير، 25 دسمبر 2006 — موبائل ، ویب سائٹس ، ٹپس/ ٹرکس
موبائل پر کسی قسم کا ڈیٹا ڈالنا کسی جھنجھٹ سے کم نہیں۔اس کیلیے آپ کو ڈیٹا کیبل، بلیوٹوتھ ،انفراریڈ۔۔۔ جانے کیاکیاخریدنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر کوئی یہ نہ خرید سکے،یا اسے ایمرجنسی میں ڈیٹا موبائل پر منتقل کرنا پڑے تو کیا کرے؟؟؟حسب وعدہ آج اسی مسئلہ کا حل ایک چھوٹے سے سبق کی صورت میں حاضر ہے۔
سب سے پہلے تو اسکے لیے ضروری چیزیں نوٹ کرلیں: جاري رکھيے »
اتوار، 3 دسمبر 2006 — سافٹ وئیرز ، موبائل ، ویب سائٹس
اگر آپ ان چار کروڑ پاکستانیوں میں شامل ہیں جو موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، تو قوی امکان ہے کہ آپ جدید موبائل سروسز جیسے موبائل انٹرنیٹ(جی پی آرایس) اور ویپ(wap) بھی استعمال کرتے ہوں گے۔سافٹ ویر بتانے سے پہلے ہم آپ کو اپنے تجربہ سے آگاہ کرتے چلیں وہ یہ کہ اب تو جو ہم نے جتنے بھی موبائل آپریٹرز کی موبائل انٹرنیٹ سروسز استعمال کی ہیں ان میں ٹیلی نار کو سب سے تیز اور کفایتی پایا ہے۔اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔سب سے پہلے سافٹ وئیرز: جاري رکھيے »
جمعرات، 12 اکتوبر 2006 — موبائل

جمعرات، 28 ستمبر 2006 — موبائل

نوکیا نے اپنی مشہورNسیریز کا ایک نیا موبائل متعارف کروایا ہے۔ اس میں شامل دونوں طرف سلائڈ ہونے کی خاصیت، پانچ میگا پکسل کا کیمرہ، جی پی ایس ریسیور اور تھری جی نیٹ ورکس کیلیے سپورٹ یقیناً صارفین کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کر دیگی۔
فن لینڈ کی اس کمپنی کا خیال ہے کہ یہ نیا ہر فن مولا N95نامی موبائل فون بیک وقت آپ کے میوزک پلیئر، ڈیجیٹل کیمرہ، پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ اور نیویگیشن کے آلات کا بہترین متبادل ثابت ہوگا۔
یہ نیا فون ظاہری وضع قطع میں سابقہ N80 موبائل فون کی طرح نظر آتا ہے لیکن سابقہ فون صرف ایک ہی سمت میں سلائڈ ہوتا تھا جبکہ یہ فون اوپر اور نیچے دونوں اطراف میں سلائڈ کرتا ہے۔ اس کا2٫6انچ کا ڈسپلے 16ملین رنگوں کا ہے جس کے پیچھے ATIکی طاقتور سہ ابعادی(3D) چپ کارفرما ہے۔ واضح رہے کہ نوکیا اور اے ٹی آئی اس سال کے شروع میں باہمی تعاون پر رضامند ہو گئے تھے۔ یہ فون اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں 700ڈالر کے عوض فروخت کیلیے دستیاب ہوگا۔