تحارير برائے زمرہ: 'موبائل' ...
جمعرات، 6 ستمبر 2007 — خبرنامہ ، موبائل
موبائل بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے نوکیا نے حال ہی میں اپنے N سیریز کے موبائل فون N73 کا اسپیشل
ایڈیشن جاری کیا ہے۔ اس موبائل کی خاص بات اسکا بطور خاص مسلمان اکثریت والی عرب مارکیٹ کیلیے تیار کیا جانا ہے۔ نوکیا نے عرب مارکیٹ کی ضروریات سے مزین اطلاقیوں کے اس فون کا اجراء رمضان المبارک سے چند ہفتہ پہلے کیا ہے۔
سافٹ وائٹ رنگ میں پیش کیے جانے والے نوکیا کے اس موبائل کی خصوصیات میں 2.4انچ سکرین، 3.2میگاپکسل خودکار فوکس والا کیمرہ اور اعلٰی معیار کے سٹیریو سپیکرز شامل ہیں۔ مسلمان مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمیں صبح و شام کے اذکار، پنجگانہ نمازوں کیلیے آرگنائزر، قبلے کا رُخ متعین کرنے کے اطلاقیے شامل کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ اسمیں شامل حج اور عمرہ کا اطلاقیہ آسان اور مرحلہ وار انداز میں حج اور عمرہ کے بارے میں بتاتا ہے اور ’رمضانیات‘ نامی اطلاقیہ ماہِ مبارک کے احکامات پر مشتمل ہے۔ یہی نہیں، اس کے مکمل پیکج کے ساتھ ملنے والا 2 جی بی منی ایس ڈی کارڈ دو اسلامی کتب اور ایک لغت جو کہ اردو، فارسی، عربی، انگریزی اور فرنچ زبانوں پر مشتمل ہے، کی سہولت دیتا ہے۔ اسکے علاوہ رمضان کے حوالے سے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس تہنیتی پیغامات بھی اس فون میں شامل ہیں۔
4 آراء
پير، 27 اگست 2007 — عمومی مراسلے ، موبائل
کل، اتوار کے اخبارات میں ٹیلی کمیونیکیشن کے سرکاری سفید ہاتھی ادارہ پی ٹی اے نے ایک اشتہار شائع کیا۔ جس کے بقول “غیرقانونی” اور ان چاہے ایس ایم ایس بھیجنے والوں “اندر” کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ غیر قانونی اور دیگر ایس ایم ایس کونسے ہیں؟ زرا اشتہارا ملاحظہ فرمائیے، اور کچھ پلے پڑے تو مجھے بھی بتائیے
:

7 آراء
جمعۃ المبارک، 24 اگست 2007 — موبائل ، ویب سائٹس
آج براؤزنگ کرتے ہوئے میں ٹیلی نار کی اردو سائٹ “ٹیلی نار رابطہ سینٹر” پر پہنچ گیا۔ مجھے صحیح معلوم نہیں لیکن جہانتک میرا خیال ہے ابھی تک اسے باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ میں کسی باقاعدہ یو آریل کے زریعے اس صفحہ پر نہیں پہنچا بلکہ آئی پی ایڈریس کے زریعے یہانتک رسائی کے قابل ہوا۔ ٹیلی نار اور ڈی جوس کی آفیشل سائٹس پر بھی اسکا کوئی ربط موجود نہیں ۔۔۔۔یا۔۔۔۔ کم ازکم مجھے یہ ربط وہاں نظر نہیں آیا۔ رابطہ سینٹر کا سکرین شاٹ نیچے ملاحظہ کجیے:

ایک اور موبائل آپریٹر کیطرف سے اردو سائٹ شروع کرنا خوش آئند ہے، لیکن موبی لنک کی اردو سائٹ کے برخلاف اس سائٹ میں سارا مواد تصویری اردو کی شکل میں ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا کی چھوٹی سے چھوٹی زبان کی ویب سائٹس یونیکوڈ کی بدولت تحریری شکل میں بنائی جا رہی ہیں، ایک بڑا ادارہ اردو کی ویب سائٹ تصاویری شکل میں بنا رہا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں 
4 آراء
ہفتہ، 28 جولائي 2007 — موبائل ، ویب سائٹس
کیا آپ اپنا موبائل فون یا سِم پر اپنے دوستوں، عزیزوں اور دیگر لوگوں کے فون نمبر محفوظ کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ”ہاں“ میں ہے تو اس بات کی ضرورت بڑھ جاتی ہے کہ آپ ان نمبروں کا کسی محفوظ جگہ بیک اپ رکھیں، جہاں تک آپ کا موبائل یا سِم کارڈ گم ہونے کی صورت میں آسانی سے رسائی ہو۔ یوفون ”فون بک سیور“ کے نام سے ایک سروس مہیا کرتا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے روابط کا بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ سروس اچھی خاصی مہنگی ہے، تقریبا 20 روپے فی ماہ۔ Zyb.com آپ کو ایسی ہی سروس مفت فراہم کرتی ہے۔

Zyb کی بدولت آپ نہ صرف اپنے روابط بلکہ اپنے کیلنڈر ایونٹس کا بھی بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ میں نے ٹرائی کیا ہے، ٹیلی نار کا کنکشن اور موٹرولا L7 سیٹ کے ساتھ بہت اچھی طرح سارا عمل ہوگیا۔ پیغامات (ایس ایم ایس) کا بیک اپ بنانے کیلیے آپ کو پیغامات ان کے دئیے گئے نمبر پر بھیجنے ہوں گے، جو ذرا مہنگا سودا ہے۔
۔۔۔۔۔اور ہاں چند باتیں جو آپکو اکاؤنٹ بنانے سے پہلے ذہن میں رکھنی ہوں گی۔۔۔نمبر ایک، آپ کے پاس ایسا کوئی موبائل سیٹ ہو جسمیں Syncornization کا آپشن موجودہو اور دوسرے آپکا جی پی آر ایس چالو حالت میں ہو۔ اپنا تجربہ ضرور بتائیے گا۔
4 آراء
ہفتہ، 14 اپريل 2007 — خبرنامہ ، عمومی مراسلے ، موبائل
وطن عزیز میں جہاں وصی ظفر جیسے ’’وزیر قانون‘‘ ہو سکتا ہے، وہاں اگر کسی موبائل کال سے کسی کی موت ہو جائے تو اچنبھے کی بات نہیں۔ خیر یہ تو ازراہِ تفنن لکھ دیا، لیکن یقیناً آپ میرے اشارے کو سمجھ گئے ہوں گے۔ اگر نہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں۔پرسوں سے ایک ایس ایم ایس پورے پاکستان میں گردش کر رہا ہے جس کی رو سے کچھ مخصوص نمبر(جس کی تفصیل مختلف لوگوں نے مختلف روایت کی) سے موبائل پر کال وصول کرنے کی صورت میں کوئی وائرس(یعنی اب سافٹ ویر وائرس موبائل سے باہر آگئے ہیں) آپ کی جان لے سکتا ہے۔ جاري رکھيے »
11 آراء
پير، 2 اپريل 2007 — دیسی آئی ٹی ، موبائل
23 مارچ 2007 یعنی یومِ پاکستان کے دن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں موبائل جی ایس ایم آپریٹرز یعنی موبی لنک، یوفون، ٹیلی نار، وارد اور پاکٹل کے اشتراک سے پاکستان میں اایم این پیMNP( موبائل نمبر پورٹیبلٹی-Mobile Number Portability) کا آغاز کر دیا۔ جنوبی ایشیا میں یہ سروس دینے والا پاکستان واحد ملک ہے۔ اس سہولت کی بدولت پاکستان بھر میں موبائل صارفین ایک ہی نمبر بمعہ کوڈ برقرار رکھتے ہوئے دوسرے نیٹ ورکس پر جاسکیں گے۔ مثلاً اگر آپ کے پاس وارد کا نمبر ہے 03215566770اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ سروس یوفون (بشمول یوفون کی کال، ایس ایم ایس اور دوسری سروسز کے ریٹس) کی استعمال کریں تو آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنی سم اور شناختی کارڈ سمیت یوفون کے کسٹمر سپورٹ سنٹر پر جائیں اور ان سے اپنا نمبر یوفون کے نیٹ ورک پر منتقل کرنے کی درخواست کریں۔ کمپنی
آپ کی درخواست پر کاروائی کرکے 3 تا 4 دن میں آپ کا نمبر اپنے نیٹ ورک پر منتقل کر دیگی۔ مزے کی بات یہ کہ آپ کا نمبر ہوبہو وہی رہیگا حتٰی کہ ڈائلنگ کوڈ(اس مثال میں0321) میں بھی تبدیلی نہیں ہوگی۔ پی ٹی اے اس سروس کی کوئی فیس چارج نہیں کرتا تاہم موبائل آپریٹرز انفرادی طور پر اس کی فیس وصول کر سکتے ہیں تاہم مستقبل میں ممکن ہے کہ اپنے صارفین کو دائرہ کار بڑھانے کیلیے آپریٹرز یہ فیس بھی ختم کر دیں۔ واضح رہے کہ کسی ایک نیٹ ورک سے دوسرے پر منتقل ہوجانے کے بعد 60 دن تک یہ عمل دہرایا نہیں سکتا۔
4 آراء