مائیکروسافٹ کیلیے یہ دن یقیناً بہت بُرے ہیں کیونکہ ایک طرف ونڈوز وسٹا اور زیون پلیئر کی فروخت بہت سست پڑی ہوئی ہے، دوسری طرف سان ڈیاگو کی ایک عدالت نےایک ایم پی تھری پیٹنٹ کے متعلق ایک تنازعہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مائیکروسافٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس پیٹنٹ کے مالک ’’الکاٹیل۔لوسنٹ‘‘(Alcatel-Lucent) کو ڈیڑھ بلین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔
’’الکاٹیل۔لوسنٹ‘‘ اور جرمن کمپنی ’’فران ہوفر‘‘ ٹیکنالوجیز نے مشترکہ طور پر اس
یونیورسل ایم پی تھری ڈیجیٹل فارمیٹ پر کام کیا تھا۔ فران ہوفر نے اس فارمیٹ پر کام مکمل کرنے کے بعد لائسنسنگ کا کام تھامسن کو سونپ دیا تھا۔ جیوری نے پیٹنٹ کے غلط استعمال سے ہونے والے نقصان کافیصلہ 2003 ء سے لے کر اب تک فروخت ہونے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم والےکمپیوٹرز کی اوسط نکال کر کیا۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا لائسنس جاري رکھيے »
تحارير برائے زمرہ: 'مائیکروسافٹ' ...
مائیکروسافٹ کے برے دن
جمعۃ المبارک، 23 فروري 2007 — مائیکروسافٹ
ونڈوز وسٹا کے بعد ویانا
پير، 12 فروري 2007 — مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ وسٹا کے بعد ونڈوز کا اگلا ورژن 2009ء کے اواخر میں ریلیز کرنے کا خیال رکھتا ہے۔ نئے ورژن کا خفیہ نام(کوڈنیم) ’’ویانا‘‘ رکھا گیا ہے۔ واضح رہے وسٹا کا خفیہ نام ’’لانگ ہارن‘‘تھا۔نیا ورژن وسٹا کی ریلیز کے ڈھائی سال بعد جاری کیا جائیگا، جبکہ وسٹا ، ونڈوز ایکس پی سے پانچ سال بعد ریلیر کی گئی۔وہ کئی اپ ڈیٹس جو وسٹا میں کی جانی تھیں، اس وجہ سے نہ کی جاسکیں کیونکہ مائیکروسافٹ کا ساری توجہ وسٹا کی سیکیورٹی کی طرف منتقل ہو گئی تھی۔ جاري رکھيے »
ونڈوز وسٹا، کچھ مفید روابط
پير، 5 فروري 2007 — مائیکروسافٹ

بالآخر 6سال کی ڈیولپمنٹ کے بعد ونڈوز وسٹا کو 30جنوری2007کو ریلیز کر دیا گیا۔ اس موقع پر مائیکروسافٹ نے نیویارک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جہاں مائیکروسافٹ کے بانی اور چیف انجنئیر بل گیٹس نے ونڈوز وسٹا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جاري رکھيے »
ونڈوز وسٹا(Windows Vista) اور تصاویر: ایک جائزہ
ہفتہ، 18 نومبر 2006 — مائیکروسافٹ
آج سے پانچ سال پہلے ونڈوز ایکس پی نے ہمیں اس قابل بنایا تھا کہ ہم اپنے کسی بھی قسم کے میڈیاسے اپنی تصاویر آسانی سے دیکھ سکیں لیکن ونڈوز ایکس پی نے ہمیں تصاویر سے صحیح طرح سے ڈیل کرنے کا طریقہ نہیں بتایا۔ لیکن اب جب ڈیجیٹل تصاویر کی دنیا بہت آگے جا چکی ہے، تو مائیکروسافٹ نے اپنے نئے آنے والے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز وسٹا میں تصاویر سے انصاف کرنے کا پورا پورا خیال رکھا ہے اور وہ بھی بنیادی آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے یعنی بنا کسی دوسرے سافٹ ویر کے انسٹال کرنے کے۔ جاري رکھيے »
ونڈوز لائیو میل، ایک نئے انٹرفیس کے ساتھ
جمعرات، 12 اکتوبر 2006 — مائیکروسافٹ

1۔ پہلی دفعہ لاگ ان ہونے پر اس نے کنکشن ایرر نہیں دیا۔ پہلے ہمیشہ یہ ایک ایرر دیتا تھا جو پیج کو ریفریش کرنے پر رفع ہو جاتا۔

2۔ونڈوز لائیو کے آئیکن پر ماؤس لانے سے ایک مینو ظاہر ہوتا ہے جہاں آپ ونڈوز لائیو فیملی کی مختلف سروس تک رسائی ایک کلک سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک بات جو مجھے بُری لگی وہ ہمیشہ کی طرح اوپر ہیڈر میں ونڈوز لائیو کا ایک بے ڈھنگا سا بینر جو کہ اس سروس کے شروع ہونے سے لیکر ابھی تک ایسا ہی چلا آرہا ہے۔
ونڈوزلائیوسرچ،خوبصورت لیکن سست رفتار
منگل، 12 ستمبر 2006 — مائیکروسافٹ
ونڈوزلائیوسرچ بلاگ کے مطابق ونڈوزلائیوسرچ (سابقہ ایم ایس این سرچ) اب بی۔ٹا ورژن نہیں رہا یعنی اب یہ فائنل ہو گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے اب سرچ کرنے پر یہ سرچ انجن آپ کو بہترین رزلٹس دیتا ہے یعنی سرچ کے نتیجے میں آنے والی ویب سائٹس آپ کے تلاش کردہ الفاظ سے زیادہ مطابقت رکھتی ہیں۔ونڈوز لائیو والے بلاگ میں لکھتے ہیں،’’ہمارا مقصد آپ کو ایک ایسا سرچ انجن دینا تھا جو آپ چاہیں، مزید خوبیوں کے ساتھ، جنہیں آپ اپنی مرضی سے تبدیل کرسکیں اور بہترین مطابقت رکھنے والے نتائج کے ساتھ‘‘۔
زیادہ تر تبدیلیاں ظاہری انٹرفیس میں کی گئی ہیں۔ تصاویر تلاش کرنے پر سرچ نتائج میں رہتے ہوئے آپ تصاویر کے تھمب نیلز چھوٹے بڑے کر سکتے ہیں۔زاتی طور پر اسے استعمال کرنے پر میں نے اسے ماضی کے مقابلے میں تیز رفتار پایا ہے۔ ماضی میں اس پر سرچ کرنا کسی عذاب سے کم نہ تھا خاص کر ڈائل اپ کنکشن پر یہ نتائج دکھانے میں بہت وقت ضائع کرتا تھا۔لیکن پھر بھی ابھی تک اس میں گوگل اور یاہو کی طرح تیز رفتار مفقود ہے۔