تحارير برائے زمرہ: 'مائیکروسافٹ' ...
اتوار، 20 جنوري 2008 — مائیکروسافٹ ، ٹپس/ ٹرکس
آپ پاکستانی ہیں؟ میں 99 فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ اس وقت ونڈوز خدمتگار نظام(Operating System) استعمال کر رہے، تو یہ چوری شدہ نسخہ ہو گا۔اگر آپ ونڈوز اپ ڈیٹس یا دوسرے مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیرز ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتے رہتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ کا پالا مائیکروسافٹ ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج نامی مصیبت سے پڑ جائے، جسکے انسٹال ہونے کے بعد اس قسم کے پیغامات آپکو تنگ کرنے لگیں گے:
اس کا پہلا حل تو یہ ہے کہ آپ ونڈوز استعمال کریں ہی نہ، لینکس استعمال کریں۔ پھر بھی آپ بضد ہیں تو حل بتائے دیتا ہوں:
1۔ Run میں جا کر System32 لکھیں۔ آپکے سامنے System32 فولڈر کُھل جائیگا۔
2۔ WgaLogon.dll نامی فائل پر آئیں۔
3۔ اوپر فولڈر ونڈوز میں Tools > Options پر جائیں اور View ٹیب میں Hide extensions for know file types سے چیک ہٹا کر اوکے کردیں۔
4۔ اب WgaLogon.dll کے نام کو WgaLogon.dll.bak سے بدل دیں۔
5۔ فولڈر میں کہیں رائٹ کلک کر کے New میں جائیں اور Tex Document بنا کر اسکا نام WgaLogon.dll رکھ لیں۔ نام یا ایکسٹینشن بدلتے جہاں بھی ونڈوز کوئی پیغام دے اسے اوکے کرتے جائیں۔
6۔اسی فولڈ میں WgaTray.exe نامی ایک پروگرام ہوگا، اسے کلک کرکے منتخب کریں ٹاسک مینجر کھولیں(ctrl+alt+del سے)۔ پراسسز(Processes) میں جاکر WgaTray.exe کو بند کر دیں اور اسی فولڈر میں موجود WgaTray.exe کو جلدی سے ڈیلیٹ کر دیں۔اگر آپ نے وقفہ دیا تو یہ پروگرام پھر سے چل پڑیگا اور فولڈر میں موجود پروگرام فائل حذف نہیں ہوگی۔ اسلئےیہاں سرعت سے حذف کرنا لازمی ہے۔
لیجیے اُمید ہے اب WGA کے پیغامات آپ کے کام میں دخل انداز نہیں ہونگے۔ یاد رکھیے اس طریقے سے آپکی ونڈوز اصل نہیں ہوجاتی۔
9 آراء
جمعرات، 29 نومبر 2007 — آزاد مصدر ، سافٹ وئیرز ، مائیکروسافٹ ، ڈاؤن لوڈز
میں براؤزر استعمال کرنے والا ایک عام صارف ہوں۔ اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس میں کیا فرق ہے تو میرا جواب یہی ہوگا کہ جو فرق سرکاری اور پرائیویٹ ملازم میں ہوتا ہے یعنی “سب اچھا” اور “بس کام”۔
خیر اتنی برمبنی احسان فراموشی تنقید نہیں اچھی کہ ایک زمانے تک یہی(آئی ای) “اکلوتا” بچہ تھا جس سے ہم دل بہلاتے تھے۔لیکن اوپر جو لکھا وہ میرے انتہائی مختصر تجربہ کا اظہار تھا۔ سی ایس ایس کو سمجھنے میں مجھ سے زیادہ مشکل انٹرنیٹ ایکسپلورر کو پیش آتی ہے اور ان مسائل کے حل کیلیے اتنے ہیکس(Hacks) لکھنے پڑھتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ہم اپنی تمہید لمبی کرنی کی عادت یہیںKill (لینکس والی) کرتے ہوئے آپکو مژدہ سناتے ہیں کہ ایک تائیوانی ڈیولپر نے آئی ای ٹیب(IE Tab) نامی ایکسٹینشن بنا کر آپکو انٹرنیٹ ایکسپلورر کھولنے کی
جھنجھٹ سے آزاد کر دیا ہے۔بس آپ نے سٹیٹس بار میں موجود اس ایکسٹینشن کے بٹن پر کلک کرنا ہے اور آپکا فائرفاکس آپکی مطلوبہ سائٹ کو انٹرنیٹ ایکسپلوررکے انداز میں دکھا دیتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ عام صارف کیلیے براؤزر کے صرف چھوٹے مسائل میں یہ کام کا ہو لیکن ڈیولپرز حضرات(ہمارے اردو ورڈپریس تھیمز ڈیولپرز) جن کو اپنی ویب سائٹ ان دونوں مشہور براؤزرز پر ٹھیک طرح ڈسپلے ہونے کی چیکنگ کرنی ہو، یہ بہت کام کی چیز ہے۔ باقی تعریفیں ادھار رکھتے ہوئے ہم آپکو مشورہ دیتے ہیں کہ یہ ایکسٹینشن اپنے فائر فاکس میں اس لنک سے اُتار لیں۔(نوٹ: لینکس صارفین شاید ابھی اسے استعمال نہ کر سکیں(یا اضافی پلگ ان انسٹال کرنے پڑیں) کیونکہ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا انجن استعمال کرتا ہے)۔
6 آراء
پير، 24 ستمبر 2007 — سافٹ وئیرز ، مائیکروسافٹ ، ڈاؤن لوڈز
اگر آپ نے مائیکروسافٹ آفس 2007 استعمال کیا گیا ہے تو آپکو اسمیں ویب پبلشنگ کیلیے خاص پروگرام مائیکروسافٹ فرنٹ پیج کی کمی ضرور محسوس ہوئی ہوگی۔ کئی خامیوں کے باجود فرنٹ پیج مبتدی ویب ڈیزائنرز کیلیے ایک اچھا اور استعمال میں آسان سافٹ وئیر تھا۔ آفس 2007 میں اس کی کمی اور فرنٹ پیج کی خامیاں دور کرکے مائیکروسافٹ نے ایک نئے سافٹ وئیر “مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب“(Microsoft Expression Web) کے بی ٹا ورژن کا اجراء کیا ہے۔
اس سافٹ وئیر میں مقبول عام ویب پبلشنگ سافٹ
وئیرز جیسے ڈریم ویور، ٹاپ سٹائل وغیرہ کیطرح تمام خوبیاں شامل ہیں بلکہ کئی جگہ یہ اس سے بڑھ کر ہے۔ فرنٹ پیج کے برخلاف جہاں آپ ویب صفحہ بنانے کیلیے ٹیبلز کے محتاج تھے، ایکسپریشن ویب میں آپ مکمل طور پر مستند ایکس ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس پر مبنی سائٹس بنانے کے قابل ہونگے۔گو اسکے بی ٹا ورژن میں ابھی کچھ خامیاں ہیں لیکن قوی امید ہے کہ فائنل ریلیز میں یہ ڈریم ویور جیسے حریفوں کیلیے چیلنج کی صورت میں سامنے آئیگا۔ مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب کا ٹرائل ورژن آپ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Technorati Tags: Microsoft , Expression Web
3 آراء
جمعرات، 19 اپريل 2007 — آزاد مصدر ، مائیکروسافٹ ، ڈاؤن لوڈز
مائیکروسافٹ اور آزاد مصدر تحریک کے تعلقات پر جمی برف آہستہ آہستہ پگھل رہی ہے۔ پہلے مائیکروسافٹ اور نوویل کے درمیان کراس پلیٹ فارم سافٹ وئیرز معاہدے کے بعد اب مائیکروسافٹ نے مشہور زمانہ براؤزر فائر فاکس کیلیے اپنا ‘‘ونڈوز میڈیا پلئیر پلگ ان’‘ (Windows Media Player Plugin) جاری کیا ہے۔ جاري رکھيے »
رائے ديں
بدھ، 18 اپريل 2007 — مائیکروسافٹ ، ٹپس/ ٹرکس
اکثر ایسے ہوتا ہے کہ ہم بڑی محنت سے کوئی ورڈ ڈاکیومنٹ بناتے ہیں یا پاور پوائنٹ پریزنٹیشن۔ اُسمیں خوبصورتی کیلیے ہم رنگوں اور گرافکس کیساتھ ساتھ مختلف فونٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اسوقت ڈاکیومنٹ اور پرزنٹیشن کا حلیہ غارت ہو جاتا ہے جب ہم کسی اور کو یہ فائلیں بھجواتے ہوں اور وصول کنندہ کے سسٹم پر ہمارے استعمال کردہ فونٹ موجود نہ ہوں۔ مائیکروسافٹ آفس2000 سے لیکر اب تک آنے والے تمام ورژن میں اس کا حل فونٹ ایمبیڈنگ(Font Embedding) کی شکل میں موجود ہے۔ استعمال انتہائی آسان ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہے:
جاري رکھيے »
8 آراء
پير، 19 مارچ 2007 — سافٹ وئیرز ، مائیکروسافٹ
ذیل میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کے کچھ دخلیوں(Add Ons) کے روابط دے رہا ہوں، جن کی مدد سے فائرفاکس کے وہ مفید فیچرز جو مائیکروسافٹ کے اس براؤزر میں موجود نہیں، ڈالے جا سکتے ہیں
۔
انلائن سپیل(inline spell): کھلے ہوئے ویب پیچ میں فائر فاکس کی طرح تلاش کیجیے۔ فائر فاکس میں جیسے ہی آپ لفظ لکھتے ہیں وہ تلاش کر لیتا ہے۔شارکٹ کی کے زریعے کام کرتا ہے۔
آئی ای۔سپیل(ieSpell): فائر فاکس2 کی طرح ویب پیچ کے فارمز میں لکھی گئی تحریر کی سپیلنگ چیک کرتا ہے۔ تاہم اسے چلانے کیلیے کوئی شارٹ کٹ بٹن دبانا ہوگا، خودکار طریقے سے چیک نہیں کرتا۔
آئی ای۔ پرو(IE Pro): اس کے زریعے آپ فائر فاکس کے کئی مشہور زمانہ فیچرز انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ڈال سکتے ہیں۔ جیسا کہ کریش ریکوری، اشتہارات سے بچاؤ کا فلٹر،mouse gesutres (ماؤس کے زریعے فارورڈ\بیک ورڈ، ٹیب کھولنا یا بند کرنا)، یوزر ایجنٹ میں تبدیلی وغیرہ۔
فیڈ فولڈر(Feed Folder): فائر فاکس کے لائیو بک مارکس کیطرح کا ایڈ آن۔
ڈیولپر ٹول بار(Developer Toolbar): فائرفاکس کے مشہور دخلیے کی نقل۔ اس کی مدد سے آپ کسی ویب پیچ کی ساخت کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔ یہ فائر فاکس میں میرا پسندیدہ ترین دخلیہ ہے۔
رائے ديں