تحارير برائے زمرہ: 'آمدن آن لائن' ...

پاکستانی ایڈسینس پبلشرز کیلیے ویسٹرن یونین کی سہولت اور طریقہ کار

یہ مژدہ مجھ سے پہلے نعمان نے آپکو سنا دیا کہ پاکستانی ایڈسینس پبلشرز اب بینکوں کے لمبے چکروں کی بجائے ویسٹرن یونین کے زریعے تیزرفتاری سے اپنی کمائی گئی رقم منگوا سکیں گے۔[آفیشل خبر] لیکن خاطر جمع رکھیں یہ اتنی بھی تیزرفتاری سے نہیں ہوگی کہ ادھر آپکو موبائل لینے کیلیے رقم کی ضرورت پڑی اور ادھر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے رقم منگوا لی۔ ویسے تو ویسٹرن یونین کے زریعے رقوم کی منتقلی کا کم سے کم ٹائم 30 منٹ ہے لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ کو کوئی بروقت رقم روانہ کرے۔ جبکہ ایڈسینس اس معاملے میں اپنی ادائیگی کی پرانی پالیسی جاری رکھے گا، یعنی ہر ماہ کے آخر میں رقم کی ادائیگی، جس کیلیے آپکو رقم ادائیگی سے کم از کم 15دن قبل جاری کروانا ہوگی۔ رقم جاری ہونے کے بعد اگلے ہی دن آپ وصول کر سکتے ہیں۔ یعنی چیک کا انتظار اور بینک سے کیش کروانے کے لمبے جھنجھٹ سے آزادی۔

ویسٹرن یونین سے رقم منگوانے کیلیے طریقہ کار:

پہلے اطمینان کر لیں کہ آپکے ایڈسینس اکاؤنٹ میں دیا گیا نام(Payee Name) بعینہ وہی ہے جو آپکے قومی شناختی کارڈ پر تحریر ہے۔ ویسٹرن یونین کی رقوم وصول کرنے کیلیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔ نام اگر درست نہ ہو تو ایڈسینس سپورٹ سے رابط کرکے درست کروالیں۔
نام کی درستگی کے بعد اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں۔
My Account کے ٹیب پر جائیے۔

Payment Details میں Edit پر کلک کیجیے۔

Setup Western Union Quick Cash منتخب کر کے نیچے Continue>> کا بٹن دبا دیجیے۔

لیجیے اب آپ آسانی سے اپنی ایڈسینس سے کی گئی کمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور ہاں ویسٹرن یونین کی بدولت آپ بینک فیس سے بھی چھٹکارا پا لیں گے، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ ویسٹرن یونین کے چارجز گوگل آپکے اکاؤنٹ سے کتنے کاٹے گا؟