تحارير برائے زمرہ: 'لینکس' ...

ونڈوز میں اوبنٹو کے رنگ

یہ تو ماننا ہی ہوگا کہ اوبنٹو لینکس کمال کی چیز ہے۔ اوبنٹو لینکس کی ایک خوبی یہ ہے کہ آپ اسے میک یا ونڈوز، کسی بھی رنگ میں رنگ لیں۔ ونڈوز اور میک(؟) اس معاملے میں زرا کنجوس واقع ہوئے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی کو پیچ(Patch) کیے بغیر آپ صرف تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کے زریعے ہی تھیمز اور وژول سٹائلز(Visual Styles) ڈال سکتے ہیں(شاید وسٹا میں ایسا نہ ہو)۔
تمہید لمبی کیے بغیر آپکو بتائے دیتا ہوں کہ اگر آپ اوبنٹو کے پرستار ہیں اور کسی وجہ سے اوبنٹو انسٹال نہیں کر سکتے(جیسے میرے آفس پی سی کی لینکس دشمنی) اور پھر بھی چاہتے ہیں کہ گنوم(Gnome) کے رنگ ڈھنگ اور آئیکنز ونڈوز میں نظر آئیں تو مشہور گرافکس سائیٹ DevianArt  کے ایک صارف ڈیزائنر نے “اوبنٹو تھیم برائے ایکس پی” آپ ہی کیلیے بنائی ہے۔

مجھے کچھ عرصہ پہلے اس کی ایک زپ فائل ملی تھی جسمیں اس تھیم کو پوری طرح (بشمول ونڈوز پیچر، آئیکن، سٹارٹ مینو، بوٹ سکرین وغیرہ) اپلائی کرنے کیلیےسارے لوازمات موجود تھے۔ وہ ربط دوبارہ دستیاب نہیں ہو سکا اسلئے میں نے مذکورہ زپ فائل اپنے باکس ڈاٹ نیٹ کے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دی ہے۔ جو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔