تحارير برائے زمرہ: 'انٹرنیٹ' ...
جمعرات، 17 جنوري 2008 — انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، خبرنامہ
آپ میں سے کئی ایک ٹیکنوراتی نامی سائٹ جانتے ہی ہونگے۔ یہ سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے۔ لوگ ٹیکنوراتی کے اعداد و شمار سے ہی کسی بلاگ کے مشہور ہونے کا اندازہ کرتے ہیں۔ لیکن آجکل اس کی رینکنگ کے طریقہ پر ایک بہت بڑا اعتراض اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ٹیکنوراتی اپنے ممبران کے پسند کردہ بلاگز کے اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے لیکن اگر آپ آجکل ٹیکنوراتی کے مقبول ترین بلاگز کی فہرست پر جائیں تو فہرست میں تیسرا مقبول ترین بلاگ ایک سپیم بلاگ جس میں ویاگرا سٹورز کے خفیہ لنک ہیں، موجود ہے۔
مزے کی بات یہ کہ TechChrunch, LifeHackerاور Engadget جیسے مشہور زمانہ بلاگ اس رینکنگ میں اس سپیم بلاگ سے پیچھے ہیں۔ اور دسویں نمبر پر جو فارماسوٹیکلز کی سائٹ ہے اس کا بلاگنگ سے دور کا واسطہ نہیں۔
2 آراء
جمعرات، 3 جنوري 2008 — انٹرنیٹ ، ٹپس/ ٹرکس
اس سے پہلے میں ویب ہوسٹنگ خریدنے کیلیے کچھ تجاویز پر بات کر چکا ہوں۔ ویسے ترتیب کے لحاظ سے ڈومین ہوسٹنگ کی بات ڈومین کے بعد کرنی چاہیے تھی، لیکن چونکہ اسوقت میرے ذہن میں ویب ہوسٹنگ مچل رہی تھی، تو پہلے وہ تحریر لکھ ڈالی۔
سب سے پہلے تو ڈومین نام ہے کیا؟ ویبُ پیڈیا کے مطابق ڈومین،”ایک ایسا نام جو ایک یا ایک سے زیادہ آئی پی ایڈریسز کی نمائندگی کرے۔ جیسا کہ ڈومین microsoft.com کئی ایک آئی پی ایڈریسز کی نمائندگی کرتا ہے۔” اگر ہم سادہ الفاظ میں ڈومین کی تعریف کریں تو ڈومین نیم انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں آپکی ویب سائٹ کی پہچان ہوتی ہے۔ وکی پیڈیا پر ڈومین نام کی کئی ایک تعریفیں اور دیگر تفاصیل دی گئی ہیں۔
عموماً لوگ ڈومین اور ویب ہوسٹنگ ایک ہی کمپنی سے خریدتے ہیں لیکن میرے جیسے لوگ جنہیں تانکا جھانکی کی عادت ہوتی ہے وہ آدھی چیز ادھر اور آدھی اُدھر سے لیتے ہیں(ویسے میں کمپیوٹر بھی قسطوں میں کوہاٹ، اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سے لیتا تھا)۔ خیر ضروری نہیں کہ آپکو بھی تانکا جھانکی کی عادت ہو، ممکن ہے ڈومین خریدتے وقت آپکا بجٹ اس بات کی اجازت نہ دے کہ مہنگی کمپنی سے ڈومین خریدی جائے۔ ویسے مہنگی ڈومین سے مراد دو تین ڈالر کا فرق ہوتا ہے لیکن وہی بات کہ: مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے۔۔۔ سو میری تجاویز درجہ ذیل ہیں:
جاري رکھيے »
6 آراء
بدھ، 17 اکتوبر 2007 — انٹرنیٹ ، ٹپس/ ٹرکس
کیا آپ اپنی آئی ایس پی کے ڈی این ایس سرور کی سست رفتاری یا پھر چلتے چلتے جواب دے جانے کے مسئلے سے تنگ ہیں؟ یا آپ اپنے سکول یا گھر کے نیٹ ورک سے نہیں چاہتے کہ بچے نامناسب اور غیر محفوظ سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں؟ ان سب کا جواب ہے اوپن ڈی این ایس (Open DNS)۔۔۔جو آپکے آئی ایس پی کے مہیاکردہ ڈی این ایس ایڈریس اس سے بدلنے پر آپکو ان تمام مسائل سے چھٹکارا دلاتا ہے۔نہ صرف
یہ بلکہ اوپن ڈی این ایس کی مدد سے آپ اپنے نیٹ ورک پر آنے جانے والی انٹرنیٹ ٹریفک بھی مانیٹر کر سکتے ہیں اور مزے کی بات یہ سروس بالکل مفت ہے۔اوپن ڈی این ایس کی بدولت سپیلنگ کی غلطیوں کے باجود آپ مطلوبہ ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ اگر آپ نے غلطی سے com کی جگہ cm لکھ دیا تواوپن ڈی این ایس خود بخود پتہ درست کر کے آپکو مطلوبہ سائٹ تک پہنچا دے گی۔ اور ہاں اوپن ڈی این ایس آپ ڈائنامک آئی پی کیساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اوپن ڈی این ایس استعمال کرنے کیلیےاپنا ڈی این ایس سرور ایڈریس مندرجہ ذیل سے بدل دیجیے:
208.67.222.222
208.67.220.220
ڈی این ایس کیسے تبدیل کریں (برائے ونڈوز ایکس پی)
- سٹارٹ مینو سے کنٹرول پینل(Control Panel) میں جائیں۔
جاري رکھيے »
9 آراء