محاوروں کے استعمال میں ہم ہمیشہ سے کورے واقع ہوئے ہیں، اسلئے اس تحریر کو یہ عنوان دیتے ہوئے میں مطمئن نہیں کہ واقعی یہ اس پر جچتا ہے۔ خیر، خبر آئی ہے کہ سافٹ ویر ‘‘کی لاگرز‘‘ (Keyloggers) کے بعد ایک کمپنی نے ہارڈوئیر کی لاگر متعارف کروائے ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ ان کی پہچان بھی بہت مشکل ہے۔ ’’کی لاگرز‘‘ کی ’’افادیت‘‘ سے ناآشنا حضرات کو بتاتے چلیں کہ کی لاگرز ایسے سافٹ ویر ہوتے ہیں جو آپ کے سسٹم پر انسٹال ہونے یا کرنے کے بعد چھپ کر آپ کے ’’کی بورڈ‘‘ کی ہر دبائے ہوئے بٹن کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں جاري رکھيے »
تحارير برائے زمرہ: 'ہارڈوئیر' ...
مشتری ہوشیار باش
جمعۃ المبارک، 27 اپريل 2007 — خبرنامہ ، ہارڈوئیر
لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے محفوظ ہارڈ ڈرائیوز
بدھ، 14 مارچ 2007 — ہارڈوئیر
کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سی گیٹ(Seagate) نے بروز پیر یہ اعلان کیا ہے کہ اس نے لیپ ٹاپ کیلیے دنیا کی پہلی
محفوظ ہارڈ ڈرائیو (بلٹ ان انکرپشن۔Builtin encryption کی خاصیت) کی فروخت کا آغاز برانڈڈ سسٹمز بنانے والی کمپنی اے ایس آئی (ASI) کے لیپ ٹاپس سے شروع کر دیا ہے۔ یہ ہارڈ ڈرائیوز ایک ایسی چپ کی حامل ہیں جس کی بدولت غیر متعلقہ فرد ان پر موجود ڈیٹا نہیں پڑھ سکیں گے بلکہ ان ہارڈ ڈرائیوز سے کمپیوٹر بوٹ بھی نہیں کر سکیں گے جب تک وہ اس کی ڈی کرپشن (جو کسی پاس ورڈ یا سیکیورٹی کوڈ کی بدولت ممکن ہوگی) کے طریقہ کار سے آگاہ نہ ہوں گے۔
چوری یا گم شدہ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز سے امریکا اور دیگر مغربی ممالک میں مختلف کاروبار کرنے والی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو کروڑوں ڈالر سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے اور ساتھ میں ان کمپنیوں اور اداروں کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ بسا اوقات یہ لیپ ٹاپ حساس نوعیت کے ڈیٹا سمیت چوروں اور شرپسندوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں۔ آئی ڈی سی کے سیکیورٹی انالسٹ کے مطابق ایسی ہارڈ ڈرائیوز کے حامل لیپ ٹاپ جلد ہی کاروباری طبقہ اور سرکاری اداروں کی ضرورت بن جائینگے۔
آزاد مصدر(Open Source) کی ایک اور جیت
اتوار، 25 فروري 2007 — ہارڈوئیر
کمپیوٹر مدربورڈ(Motherboard) بنانے والی مشہور کمپنی گیگابائٹ ٹیکنالوجیز(GIGABYTE TECHNOGIES) نے GIGABYTE M57SLI-S4 نامی مدربورڈ کی فروخت شروع کر دی ہے، جسمیں پہلی دفعہ مفت اور آزاد مصدر لینکس بایوس(Bios) استعمال کی گئی ہے۔یہ مدربورڈ تمام بڑے آن لائن کمپیوٹر سٹورز پر دستیاب ہے جبکہ اس کا سورس کوڈ(Source Code) لینکس بایوس ایس۔وی۔این سرور(LinuxBIOS SVN server) سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ مدربورڈ ، اے ایم ڈی(AMD) کے بنائے گئے 64بٹ (64-bit) پروسیسرز سپورٹ کرتا ہے۔ جاري رکھيے »
اور اب ٹیرابائٹس ہارڈدسک
ہفتہ، 6 جنوري 2007 — خبرنامہ ، ہارڈوئیر
پچھلے سال ہٹاچی گلوبل سٹوریج ٹیکنالوجیز(Hitachi Global Storage Technologies) نے پیشنگوئی کی تھی کہ ہارڈڈرائیو بنانے والی کمپنیاں 2006کے اواخر تک ایک ٹیرابائٹ کی ہارڈڈسک بنانا شروع کر دینگی۔پیشنگوئی کو پورا کرتے ہوئے سال کے اختتام کے پر خود ہٹاچی کارپوریشن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کمپنی سال کی پہلی سہ ماہی میں ڈسک ٹاپ کمپیوٹرز کیلیے 3٫5انچ قُطر کی ایک ٹیرابائٹ ہارڈسک لانچ کریگی جاري رکھيے »