
سپیم ای میلز کی صفائی میں نام بنانے کے بعد اب پیش ہے جسم کی صفائی کیلیے جی میل مارکہ صابن۔ جی ہاں! لیکن یہ صابن گوگل نے نہیں بلکہ روس کی ایک کمپنی نے جی میل کی سپیم صفائی سے متاثر ہو کر بنایا ہے۔ روسی زبان میں تحریر ٹیگ لائن کا انگریز مطلب The Purest Soap یعنی خالص ترین صابن ہے۔ کیا آپ کو اس صابن کی ضرورت ہے؟؟؟؟ ![]()
تحارير برائے زمرہ: 'گوگل' ...
جی میل مارکہ صابن
ہفتہ، 22 مارچ 2008 — خبرنامہ ، گوگل
پاکستانی ایڈسینس پبلشرز کیلیے ویسٹرن یونین کی سہولت اور طریقہ کار
جمعۃ المبارک، 5 اکتوبر 2007 — آمدن آن لائن ، گوگل
یہ مژدہ مجھ سے پہلے نعمان نے آپکو سنا دیا کہ پاکستانی ایڈسینس پبلشرز اب بینکوں کے لمبے چکروں کی بجائے ویسٹرن یونین کے زریعے تیزرفتاری سے اپنی کمائی گئی رقم منگوا سکیں گے۔[آفیشل خبر] لیکن خاطر جمع رکھیں یہ اتنی بھی تیزرفتاری سے نہیں ہوگی کہ ادھر آپکو موبائل لینے کیلیے رقم کی ضرورت پڑی اور ادھر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے
رقم منگوا لی۔ ویسے تو ویسٹرن یونین کے زریعے رقوم کی منتقلی کا کم سے کم ٹائم 30 منٹ ہے لیکن یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ کو کوئی بروقت رقم روانہ کرے۔ جبکہ ایڈسینس اس معاملے میں اپنی ادائیگی کی پرانی پالیسی جاری رکھے گا، یعنی ہر ماہ کے آخر میں رقم کی ادائیگی، جس کیلیے آپکو رقم ادائیگی سے کم از کم 15دن قبل جاری کروانا ہوگی۔ رقم جاری ہونے کے بعد اگلے ہی دن آپ وصول کر سکتے ہیں۔ یعنی چیک کا انتظار اور بینک سے کیش کروانے کے لمبے جھنجھٹ سے آزادی۔
ویسٹرن یونین سے رقم منگوانے کیلیے طریقہ کار:
پہلے اطمینان کر لیں کہ آپکے ایڈسینس اکاؤنٹ میں دیا گیا نام(Payee Name) بعینہ وہی ہے جو آپکے قومی شناختی کارڈ پر تحریر ہے۔ ویسٹرن یونین کی رقوم وصول کرنے کیلیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے۔ نام اگر درست نہ ہو تو ایڈسینس سپورٹ سے رابط کرکے درست کروالیں۔
نام کی درستگی کے بعد اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں۔
My Account کے ٹیب پر جائیے۔

Payment Details میں Edit پر کلک کیجیے۔

Setup Western Union Quick Cash منتخب کر کے نیچے Continue>> کا بٹن دبا دیجیے۔

لیجیے اب آپ آسانی سے اپنی ایڈسینس سے کی گئی کمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور ہاں ویسٹرن یونین کی بدولت آپ بینک فیس سے بھی چھٹکارا پا لیں گے، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ ویسٹرن یونین کے چارجز گوگل آپکے اکاؤنٹ سے کتنے کاٹے گا؟
گوگل ٹاک(Google Talk) میں فون کالز کی خصوصیت
پير، 21 مئي 2007 — سافٹ وئیرز ، گوگل
گوگل کے انسٹنٹ میسنجر، گوگل ٹاک کا ایک عرصہ ہوا کوئی تازہ اپڈیٹ نہیں آیا۔ اس کا آخری بڑا اپ ڈیٹ ونڈوز وسٹا کیلیے اس کی سپورٹ تھی۔ اتنے لمبے عرصے تک نئے ورژن کی ریلیز نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ گوگل اسمیں کوئی
بڑی تبدیلیاں کرنے جارہا ہے۔ ایسی ہی ایک افواہ یہ بھی تھی کہ اسمیں فون کالز کی خصوصیت شامل کی جارہی ہے اور اس بات کو اسوقت مزید تقویت ملی جب مستقبل میں گوگل اطلاقیوں کے متعلق پریزنٹیشن میں اس کے سکرین شاٹس دکھائے گئے۔ اس سکرین شاٹ میں ہم گوگل ٹاک میں show dialpadاور Call details جیسے پیغامات دیکھ سکتے ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ گوگل اپنے میسنجر میں فون کال کی سہولت شامل کرنے جارہا ہے۔
اب فلیش ویڈیو آف لائن دیکھیں۔۔۔اور۔۔۔گوگل ،’’ڈبل کلک‘‘ کی نئی مالک
پير، 16 اپريل 2007 — خبرنامہ ، گوگل
یہ بات ہم سب کے علم میں ہے ویڈیوشئیرنگ کی مشہور سائٹس مثلاً یوٹیوب، گوگل ویڈیو وغیرہ پر موجود فلیش ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ کئی ایسی سائٹس ہیں جہاں جاکر آپ صرف مطلوبہ ویڈیو کا ویب ایڈریس دیتے ہیں اور متعلقہ ویڈیو کا براہ راست ڈاؤن لوڈ ربط حاصل کرکے آف لائن دیکھنے کیلیے اپنی ہارڈ ڈرائیو پر اتار لیتے ہیں۔ جاري رکھيے »
گوگل کی اپریل فولنگ
اتوار، 1 اپريل 2007 — گوگل
اپریل فول بھلے ہی ہمارے نظریات سے متصادم ہے لیکن گوگل کے نہیں، جو اس موقع پر عجیب و غریب مذاق کرتا ہے۔ پچھلے سال یہ مذاق گوگل رومانس کی شکل میں تھا جبکہ اس دفعہ یہ کچھ نقلی پراڈکٹس(Google TiSPاورGoogle Paper) کی لانچ کی شکل میں ہے۔ گوگل ٹسپ کار بط گوگل کے مرکزی صفحہ جبکہ گوگل پیپر کے متعلق جی میل کے مرکزی صفحہ پر موجود ہے۔ گوگل کے متعلق لکھا جانے والے بلاگ گوگل آپریٹنگ سسٹم نے بھی ایک خیالی پلاؤ پراڈکٹ ’’گوگل رائٹر‘‘ کا مذاق کیا ہے۔
گوگل ٹسپ(Google TiSP): گوگل ٹسپ ایک مفت وائرلیس براڈبینڈ سروس ہے، جس کیلیے بچھائی جانے والی فائبر آپٹک کیبلز میونسپلٹی کی گٹر لائنوں کے زریعے آتی ہیں۔ اس براڈبینڈ سروس کی ضروریات بہت دلچسپ ہیں جس میں ایک ٹوائلٹ جو فی فلش ایک گیلن پانی کا حامل ہو شامل ہیں۔ مزید یہ بھی کہ گوگل ٹسپ کی فائبر آپٹک کیبلز آپ کی روزمرہ ٹوائلٹ مصروفیات سے متصادم نہیں ہونگی۔ یہ سروس مفت ہے اور اشتہارات کے بل بوتے پر چلتی ہے۔
گوگل پیپر(Google Paper): یہ نیا فیچر جو جی میل کے مرکزی صفحہ پر مشتہر کیا جارہا ہے ، بھی ایک خیالی پلاؤ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ اس فیچر کی
بدولت آپ اپنے جی میل اکاؤنٹ میں آنے والی ای میل کے پرنٹ گوگل سے بذریعہ ڈاک2 تا 4 دن میں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹسپ کی طرح یہ بھی مفت اور اشتہارات والی سروس ہے لیکن اس کے اشتہارات پرنٹ شدہ ای میل صفحات کے دوسری طرف سرخ رنگ، بولڈHelvetica نامی فانٹ اور pt36سائز کے مضحکہ خیز انداز میں ہوں گے۔ گوگل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ صفحات ماحول دوست کاغذ کے ہوں گے۔۔۔۔۔لیکن ظاہر یہ سب کچھ یکم اپریل کے مذاق سے بڑھ کر کچھ نہیں۔:
گوگل الرٹس(Google Alerts) کیا ہے؟
پير، 26 مارچ 2007 — گوگل
گوگل الرٹس، گوگل کی ایک منفرد سروس ہے جس کے زریعے آپ اپنی دلچسپی اور پسند کے موضوعات کے متعلق ویب پر رونما ہونے والی خبریں، تبصرے، ٹوٹکوں وغیرہ سے بذریعہ ای میل فوراً مطلع ہوتے ہیں۔ بلاگر حضرات کیلیے، جو اپنی تحریری موضوعات میں دوسروں سے ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا چاہتے ہیں، نعمتِ غیر مترقبہ ہے۔ اس سروس کے زریعے آپ اپنی پسندیدہ کھیل، کسی سافٹ ویر کے نئے آنے والے ورژن، کسی خاص سائٹ پر کسی خاص موضوع کے متلق خبروں، تبصروں وغیرہ سے بروقت آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔