تحارير برائے زمرہ: 'عمومی مراسلے' ...

میرے پیارے سیارے!

ہاں میں زندہ ہوں اور یہ بھی ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں۔ :cool:
یہ چھوٹی سی تمہید اسلئے کہ شاید کسی نے میری آخری تحریر کی تاریخ دیکھ کر سوچا ہو کہ کافی دنوں سے موصوف غائب ہیں۔ کسی سے مراد اردو ویب سیارہ بھی ہو سکتاہے۔ تو اے میرے پیارے سیارے! عرض ہے کہ ہم اس سارے عرصے کے دوران دو کاموں نے ہمیں الجھائے رکھا، ایک تو غم روزگار۔۔۔جہاں ہمیں نیا پراجیکٹ کچھ ایسا کرنا ہے کہ رومن اردو میں بھیجے گئے ایس ایم ایس کو یونیکوڈ اردو ایس ایم ایس میں تبدیل کر کے بذریعہ اپنے کبوتر(Gateway) منزل تک پہنچانا ہے۔ اب ہم کہاں کے قابل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔جو یہ ساری پروگرامنگ کریں، سو ہمارا حصہ اتنا ہی ہے کہ رومن اور یونیکوڈ الفاظ کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔ خاصا بور اور تھکا دینے والا کام ہے لیکن لگے ہوئے ہیں۔ کسی کے پاس اس قسم کے کام کا کوئی آئیڈیا یا تجربہ ہو تو ثواب دارین کیلیے تبصرے میں کچھ عرض کردیں۔
دوسرے ہمیں جملہ(Joomla) شریف نے آجکل الجھایا ہوا ہے، کچھ نہ کچھ تو ہم نے زیر کر ہی لیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ویسے بھی ہمارا دماغ جتنی تیزی سے کام کرتا ہے لگتا ہے ایک سال تو جملہ جملہ کرتے ہی گزر جائیگا۔
دیگر احوال یہ ہے میرے پیارے سیارے! کہ خیر سے ہم نے اپنی عمر بھر کی غیر مستقل مزاجی کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے اس بلاگ شریف پر موجودہ تحریر کو ملا ١٠٠تحریریں پوری کرلیں ہیں۔ مبارکباد کی کوئی ضرورت نہیں میرے پیارے سیارے۔ یہی دعا ہے تم ہمیشہ ترقی کرو اور ہماری بونگیوں کیلیے دل میں جگہ(سپیس+ بینڈوڈتھ) قائم رکھو۔ اٰمین

نیا بلاگ اور عید مبارکباد

لیجیے ایک دفعہ پھر میں نے ایک نیا بلاگ شروع کر لیا ہے۔ یہ بلاگ ذاتی مقاصد کیلیے ہوگا۔ فی الحال مجھے گاؤں جانے کی جلدی ہے، اسلئے اللہ حافظ۔ عید کی مبارکباد نئے بلاگ پر دیجیے گا۔ شکریہ

اپ ڈیٹ: یہ نیا بلاگ ٹیکنالوجی سے ہٹ کے ذاتی زندگی کے بارے میں ہے۔ سچ پوچھیے تو پہلے پہل مجھے ایسا بلاگ لکھنا بہت مشکل لگتا تھا کہ زندگی لگی بندھی روٹین سے گزر رہی ہے کچھ ایسا خاص نہیں کہ ضبط تحریر میں لایا جائے لیکن مجھے اعتراف ہے کہ میرے ساتھی بلاگرز خاص کر اردو بلاگرز سے متاثر ہو کر میں یہ بلاگ شروع کر رہا ہوں۔

ونڈوز میں اوبنٹو کے رنگ

یہ تو ماننا ہی ہوگا کہ اوبنٹو لینکس کمال کی چیز ہے۔ اوبنٹو لینکس کی ایک خوبی یہ ہے کہ آپ اسے میک یا ونڈوز، کسی بھی رنگ میں رنگ لیں۔ ونڈوز اور میک(؟) اس معاملے میں زرا کنجوس واقع ہوئے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی کو پیچ(Patch) کیے بغیر آپ صرف تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کے زریعے ہی تھیمز اور وژول سٹائلز(Visual Styles) ڈال سکتے ہیں(شاید وسٹا میں ایسا نہ ہو)۔
تمہید لمبی کیے بغیر آپکو بتائے دیتا ہوں کہ اگر آپ اوبنٹو کے پرستار ہیں اور کسی وجہ سے اوبنٹو انسٹال نہیں کر سکتے(جیسے میرے آفس پی سی کی لینکس دشمنی) اور پھر بھی چاہتے ہیں کہ گنوم(Gnome) کے رنگ ڈھنگ اور آئیکنز ونڈوز میں نظر آئیں تو مشہور گرافکس سائیٹ DevianArt  کے ایک صارف ڈیزائنر نے “اوبنٹو تھیم برائے ایکس پی” آپ ہی کیلیے بنائی ہے۔

مجھے کچھ عرصہ پہلے اس کی ایک زپ فائل ملی تھی جسمیں اس تھیم کو پوری طرح (بشمول ونڈوز پیچر، آئیکن، سٹارٹ مینو، بوٹ سکرین وغیرہ) اپلائی کرنے کیلیےسارے لوازمات موجود تھے۔ وہ ربط دوبارہ دستیاب نہیں ہو سکا اسلئے میں نے مذکورہ زپ فائل اپنے باکس ڈاٹ نیٹ کے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دی ہے۔ جو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

عیدمبارک

میری طرف سے تمام قارئین و زائرین کو دلی عید مبارک۔

فائرفاکس اور مشرف

فائرفاکس2 میں ایک زبردست فیچر سپیلنگ چیکر ہے۔ آپ ویب پیج پر موجود کسی بھی ٹیکسٹ فیلڈ میں کوئی لفظ لکھیں، فائر فاکس غلط سپیلنگ کی صورت میں فوراً سرخ لائن سے انڈر لائن کر کے آپکو خبردار کر دیگا۔ اسی لفظ پر رائٹ کلک کر نے سے آپکو ملتے جلتے الفاظ کی فہرست نظر آئیگی، صحیح لفظ پر کلک کریں اور کام ختم۔ زراکسی ٹیکسٹ فیلڈ میں Musharraf لکھیے اور تصحیح کیلیے دی گئی الفاظ کی فہرست دیکھیے۔ ;)
 
[بشکریہ: عدنان]

108 سالہ بلاگر

Olive Riley

ہم میں سے اکثر بلاگرز (خصوصاً اردو بلاگرز) پہلے بڑے شوق سے بلاگ بنا لیتے ہیں اور پھر کچھ عرصہ بعد بلاگ قصہءِ پارینہ بن جاتا ہے۔ جو کچھ نہ کچھ لکھتے ہیں، وہ بھی بڑی کم ہمتی سے۔ :razz: لیکن آسٹریلیا کی 108 سالہ خاتون Olive Riley اس عمر میں بھی باقاعدگی سے اپنے دوست Mike Rubbo کی مدد سے بلاگنگ کرتی ہیں۔ اب بتائیے۔۔۔بلاگنگ سے بھاگیں گے؟ :lol: