تحارير برائے زمرہ: 'ڈیجیٹل آلات' ...

میرا Canon A450 ڈیجیٹل کیمرہ

زیادہ لمبے عرصے کی بات نہیں ہمیں ڈیجیٹل کیمرے کا شوق چرایا۔ سو اُسی وقت اپنے کمپیوٹر والے دوکاندار سے ایک ڈیجیٹل کیمرہ خرید ڈالا۔ کہنے کو تو وہ ڈیجیٹل کیمرہ تھا لیکن تصویر کی کوالٹی کسی عام اینالاگ(Analog) کیمرے سے بھی گھٹیا تھی۔ سو ہم نے اگلے ہی دن وہ کیمرے دوکاندار کو شکریہ کیساتھ واپس کر دیا۔ اس کے بعد ہم نے ایک دوست کے ساتھ مشترکہ طور پر Nikon کمپنی کا بنایا ہوا کیمرہ لیا، کیمرہ اچھا تھا، لیکن جلد ہی طبیعت بیزار ہوگئی۔ سو اسے دوست کے حوالے کر کے چلتے بنے۔ جاري رکھيے »

ایپل کا آئی فون(iPhone)

آئی فون کا ایک عکسیہ میک ورلڈ ایکسپو(MacWorld Expo) کا منظر ہے جہاں، میکنیٹوش استعمال کرنے والے شائقین میک کی خالق کمپنی ایپل کمپیوٹرز کے سربراہ سٹیوجابز(Steve Jobs)کی تقریر سننے جمع ہیں۔ جابز کہتے ہیں،’’آج ایپل موبائل فون کی نئی سرے سے احیاءکر رہی ہے۔۔۔اور وہ یہ ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی سکرین پر ایپل آئی فون کی تصویر نمودار ہوتی ہے اور شائقین کی تالیوں کا شور بلند ہوتا ہے۔

یہ تو تھا آئی فون کی تعارفی تقریب کا ایک منظر۔ آئی فون ہے کیا؟ سٹیو جابز اس کا جواب یوں دیتے ہیں،’’آئی فون، آئی پوڈ(ایپل کا مشہور زمانہ میوزک پلیئر)، ایک موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ رابطہ کار کا مجموعہ ہے۔ ان اوصاف کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئی فون ایک ایسا ملٹی میڈیا کمپیوٹر ہے جس میں موبائل فون شامل کردیاگیا ہو۔‘‘ جاري رکھيے »

مائیکروسافٹ زیون(ZUNE) میوزک پلیئر/ سروس

زیون
مائیکروسافٹ کے نئے پرسنل میڈیا پلیئر/سروس ’’زیون‘‘ (ZUNE) کی فروخت منگل، 14نومبر سے شروع ہونے والی ہے۔زیون کی ویب سائٹ آج سے فعال ہو گئی ہے۔ اس پلیئر کی تعارفی قیمت 250ڈالر ہوگی۔
پلیئر کی خصوصیات کچھ یوں ہے کہ اس کی 320×240 ایل سی ڈی 3انچ کی ہوگی(2٫5انچ ایل سی ڈی والے آئی پوڈ ویڈیو سے تھوڑی بڑی)،4سے 14گھنٹے تک چلنے والی بیٹری برائے آڈیو میوزک اور ویڈیو،802.11 b/g معیار کی وائرلیس کنکٹویٹی۔