تحارير برائے زمرہ: 'ڈاؤن لوڈز' ...

فرنٹ پیچ کا متبادل، مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب

اگر آپ نے مائیکروسافٹ آفس 2007 استعمال کیا گیا ہے تو آپکو اسمیں ویب پبلشنگ کیلیے خاص پروگرام مائیکروسافٹ فرنٹ پیج کی کمی ضرور محسوس ہوئی ہوگی۔ کئی خامیوں کے باجود فرنٹ پیج مبتدی ویب ڈیزائنرز کیلیے ایک اچھا اور استعمال میں آسان سافٹ وئیر تھا۔ آفس 2007 میں اس کی کمی اور فرنٹ پیج کی خامیاں دور کرکے مائیکروسافٹ نے ایک نئے سافٹ وئیر “مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب“(Microsoft Expression Web) کے بی ٹا ورژن کا اجراء کیا ہے۔

اس سافٹ وئیر میں مقبول عام ویب پبلشنگ سافٹ وئیرز جیسے ڈریم ویور، ٹاپ سٹائل وغیرہ کیطرح تمام خوبیاں شامل ہیں بلکہ کئی جگہ یہ اس سے بڑھ کر ہے۔ فرنٹ پیج کے برخلاف جہاں آپ ویب صفحہ بنانے کیلیے ٹیبلز کے محتاج تھے، ایکسپریشن ویب میں آپ مکمل طور پر مستند ایکس ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس پر مبنی سائٹس بنانے کے قابل ہونگے۔گو اسکے بی ٹا ورژن میں ابھی کچھ خامیاں ہیں لیکن قوی امید ہے کہ فائنل ریلیز میں یہ ڈریم ویور جیسے حریفوں کیلیے چیلنج کی صورت میں سامنے آئیگا۔ مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب کا ٹرائل ورژن آپ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Technorati Tags: ,

وسٹا کے وال پیپرز

ونڈوز وسٹا کے متعلق بات چل ہی نکلی ہے تو کیوں نہ وسٹا کے وال پیپرز کے متعلق بات ہو جائے۔ وسٹا میں کئی خوبصورت وال پیپرز شامل ہیں، جسکا ایک نمونہ آپ اوپر دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ وسٹا کے کئی وال پیپرز کویت کے شوقیہ فوٹوگرافر حماد درویش کے شوٹ کردہ ہیں؟ چلیے یہ آپ ان کی سائٹ سے جان لینگے، لیکن میں آپکو بتاتا ہوں کہ وسٹا وال پیپرز کے پیکجز آپ کو کہاں کہاں سے دستیاب ہونگے۔
ہندوستانی بلاگر برجیش وار نے وسٹا وال پیپرز ایک جگہ اکٹھے کیے ہیں۔۔۔یہاں آپ انکی بنائی گئی وال پیپرز کی زپ فائلز اور فلکر پر موجود ان کے وسٹا وال پیپرز کے البم کے روابط بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ صرف اگر حماد درویش کے شوٹ کردہ وال پیپرز درکار ہوں تو وہ یہ رہے۔

ورڈپریس: ایک کلک سے تھیم اور پلگ ان انسٹال کریں

نئے بلاگرز کیلیے اپنے بلاگ پر نئی تھیم نصب کرنا یا کسی نئے پلگ ان کا اضافہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ چند ایک جو بڑے جوش و خروش سے بلاگنگ کیطرف آتے ہیں، یہ سردرد دیکھ کر بلاگنگ سے ہی کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔ :wink: ۔۔۔۔چند ایک کیلیے اس قسم کی ٹیکنیکل چیزیں ایک فضول کام ہوتا ہے، لیکن ‘مجبوری کا نام شکریہ’ کے مصداق کبھی کبھار ایسے لوگوں کو کسی نئی تھیم یا پلگ ان کی ضرورت پڑ جاتی ہے اور پھر مجبوراً دوسرے صاحبان کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ تھیمز اور پلگ ان کی انسٹالیشن جاننے والے افراد بھی اس قدرے لمبے پراسس سے اُکتا جاتے ہیں۔
جو بھی ہے ان سب کا حل کوئی ایسا پروگرام یا پلگ ان ہے جو واقعتاً ایک کلک سے آپ کیلیے تھیم یا پلگ ان انسٹال کر دے۔ اس خواب کو حقیقت دی ہے ہندوستان کے انی رُدھ سنجیو نے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل One Click کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا، جس کا مقصد ورڈپریس بلاگز کیلیے تھیمز اور پلگ انز کی انسٹالیشن بذریعہ ایک پلگ ان(جو ایک فائرفاکس ایکسٹیشن کیساتھ بھی کام کرتا ہے) آسان بنانا ہے۔

اسوقت اس پلگ ان کا ورژن 0.9.8 چل رہا ہے۔ اس پلگ ان کی بدولت آپ بغیر کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے صرف ایک کلک سے تھیمز اور پلگ ان کی انسٹالیشن کہیں سے بھی کر سکتے ہیں۔ اس پلگ ان کے مزید قصیدے آپ موصوف کے بلاگ پر یا گوگل پر تلاش کے زریعے دیکھ سکتے ہیں۔ سردست ہم اس پلگ ان کا استعمال آپکو سکھاتے ہیں۔ جاري رکھيے »

++Notepad: ونڈوز نوٹ پیڈ کا بہترین متبادل

کبھی آپ نے سوچا کہ ونڈوز میں موجود ڈیفالٹ نوٹ پیڈ میں ٹیب(Tab) ہوں، تاکہ آپکو ہر فائل کیلیے علیحدہ سے نوٹ پیڈ نہ کھولنا پڑے؟ –یا– کبھی آپ نے چاہا کہ نوٹ پیڈ میں کسی کمپیوٹر لینگویج کا کوڈ مدون کرتے وقت آپکو کوڈ کا ہر حصہ منظم شکل میں نظر آئے۔۔۔۔یقیناً ونڈوز نوٹ پیڈ ان سب چیزوں کو کرنے سے قاصر ہے۔ لیکن ان ساری چیزوں سے مزین، ونڈوز نوٹ پیڈ کا متبادل “نوٹ پیڈ++” (++Notepad) آپ بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ نوٹ پیڈ++ میں ان خصوصیات کے علاوہ بھی کئی پروگرامر دوست خوبیاں ہیں۔ خود ٹرائی کرنے کیلیے ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

SnagIt: سکرین شاٹس لینے کیلیے بہترین سافٹ وئیر

اگر آپ بلاگر ہیں تو عین ممکن ہے کہ بعض اوقات آپکو کسی تحریر کیلیے سکرین شاٹس کی ضرورت پڑے۔ اگر آپ مختلف فورمز کے ممبر ہیں تو بھی ممکن ہے کہ فورم پر تحاریر لکھتے ہوئے آپکو سکرین شاٹس کی کہیں ضرورت پڑے۔ اس کے علاوہ آپکو اپنی پریزنٹیشن اور دیگر ڈاکومنٹس کیلیے بھی سکرین شاٹ درکار ہوتے ہیں۔

اکثر صارفین سکرین شاٹس کیلیے پرنٹ سکرین(Print Screen) دبا کر ونڈوزپینٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ جسمیں بنائے گئے سکرین شاٹس معیار میں کم تر اور سائز میں بڑے ہوتے ہیں۔ زیادہ سمجھدار لوگ فوٹوشاپ یا دیگر گرافکس سافٹ وئیرز کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن ہر خاص و عام کیلیے ان سافٹ ویرز کا استعمال مشکل ہے۔

انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے TechSmith کمپنی کاSNAGIT ایک بہترین سافٹ وئیر ہے۔ جس کی بدولت بالکل مبتدی صارف آسانی سے سکرین شاٹ لے سکتا ہے اور اسمیں اچھی خاص تدوین بھی کر سکتا ہے۔اس سافٹ ویر کی بدولت آپ اپنی سکرین پر موجود کسی بھی چیز کا سکرین شاٹ لے سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ سافٹ ویر آپکو اس قابل بناتا ہے کہ آپ سکرین کے کسی مخصوص حصے، کسی خاص ونڈو یا سکرولنگ صفحہ یا پھر فل سکرین موڈ میں بھی سکرین شاٹس لے سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویر کا 30 دن تک قابل استعمال نسخہ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اسکے علاواسمیں دیگر زبردست فیچرز بھی موجود ہیں جنمیں ویڈیو ڈیسکٹاپ کیپچرنگ، ٹیکسٹ کیپچرنگ اور ویب پیچ کیپچرنگ شامل ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں لکھی گئی تحریروں کےلیے سکرین شاٹس میں نے اسی سافٹ ویر کی مدد سے لئے۔ مزید ایک سکرین شاٹ پیش خدمت ہے، جسے میں نے مخصوص حصہ کی آپشن کا استعمال کرکے لیا ہے:

اس ہفتے کی تھیم: ناٹ (سو) فریش1.10

جی حاضر ہیں اس ہفتے کی ورڈ پریس تھیم کے ساتھ۔ اس تھیم کا نام ہے ’’ناٹ(سو) فریش (Not (so) Fresh)۔ چونکہ ناٹ سو فریش تھیم کا ایک عکسزیادہ تر تھیمز بائیں سے دائیں لکھی جانےوالی زبانوں کو مدنظر بنائی جاتی ہیں اس لئے ان کے ڈیزائن اُردوانے کے بعد اکثر اتنے اچھے نہیں لگتے جتنے وہ انگریزی یا کسی اور مغربی زبان کیساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا ہی حال کچھ اس تھیم کا بھی ہوا ہے گو کافی حد تک یہ تھیم اچھی نظر آتی ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ یہ تھیم کسی نستعلیق فونٹ کیساتھ بہتر دکھائی دیتی۔ اگر آپ اسکے موجود فونٹ (اردو نسخ ایشیا ٹائپ) سے مطمئن نہ ہوں تو برائے مہربانی اپنی پسندکے فونٹ سے بدل کر اپنے مشاھدات سے آگاہ کریں۔ باقی جو خامیاں تھیم کے اُردوانے کے سلسلے میں نظر آئیں برائے مہربانی مجھے آراء کے خانے کے زریعے ضرور مطلع کریں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے کلک کریں