تحارير برائے زمرہ: 'دیسی آئی ٹی' ...

پی ٹی سی ایل: ڈائل اپ انٹرنیٹ کے میدان میں

گو پاک نیٹ کی صورت میں پی ٹی سی ایل ایک لمبے عرصے سے ڈائل اپ خدمات مہیا کر رہا ہے، لیکن ماضی میں مسابقت کیوجہ سے پاک نیٹ اس میدان ميں کچھ خاص مقام حاصل نہیں کر سکا۔ چند چھوٹے شہروں کو چھوڑ کر بڑے شہروں میں سائبر نیٹ اور ڈین کام جیسی آئی ایس پیز کی اجارہ داری ہے۔ کوالٹی اور سپورٹ میں پرائیویٹ آئی ایس پیز پاک نیٹ سے قدرے بہتر شہرت کی حامل ہیں۔لیکن براڈبینڈ مارکیٹ کو زیر کر لینے کے بعد پی ٹی سی ایل ایک نئی سروس "Phone n Net" کے ذریعے اس میدان کو بھی فتح کرنے جارہا ہے۔ پاکستان میں لینڈ لائن استعمال کرنے والے فون صارفین اب مخصوص شہروں میں بغیر کوئی ڈائل اپ کنکشن یا سکریچ کارڈ لئے، پی ٹی سی ایل کا ایک اوپن اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے ڈائل اپ انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔چونکہ اس سروس کی فیس ماہانہ فون بل میں شامل کی جائیگی  اسلئے صارفین انٹرنیٹ سکریچ کارڈ کے گھنٹے ختم ہونے کے ڈر سے آزاد آرام سے اپنے تمام آن لائن کام نمٹا سکیں گے۔ اس سروس کی فیچرز کچھ اسطرح ہیں:

  • انٹرنیٹ تک براہ راست رسائی
  • سکریچ کارڈ کی کوئی ضرورت نہیں
  • بیلنس ختم ہونے کا کوئی ڈر نہیں
  • کوئی ایڈوانس چارجز نہیں
  • اعشاریہ دس پیسے فی منٹ یعنی 6 روپے فی گھنٹہ
  • انٹرنیٹ کے غیرضروری استعمال کو روکنے کیلیے کوڈ لگانے کی سہولت

پی ٹی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق فی الوقت یہ سروس کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دستیاب ہے اور عنقریب اس کا دائرہ کار سارے پاکستان تک وسیع کر دیا جائیگا۔

موبائل آپریٹر کی تبدیلی، بغیر موبائل نمبر اور کوڈ تبدیل کیے

23 مارچ 2007 یعنی یومِ پاکستان کے دن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان میں موبائل جی ایس ایم آپریٹرز یعنی موبی لنک، یوفون، ٹیلی نار، وارد اور پاکٹل کے اشتراک سے پاکستان میں اایم این پیMNP( موبائل نمبر پورٹیبلٹی-Mobile Number Portability) کا آغاز کر دیا۔ جنوبی ایشیا میں یہ سروس دینے والا پاکستان واحد ملک ہے۔ اس سہولت کی بدولت پاکستان بھر میں موبائل صارفین ایک ہی نمبر بمعہ کوڈ برقرار رکھتے ہوئے دوسرے نیٹ ورکس پر جاسکیں گے۔ مثلاً اگر آپ کے پاس وارد کا نمبر ہے 03215566770اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ سروس یوفون (بشمول یوفون کی کال، ایس ایم ایس اور دوسری سروسز کے ریٹس) کی استعمال کریں تو آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنی سم اور شناختی کارڈ سمیت یوفون کے کسٹمر سپورٹ سنٹر پر جائیں اور ان سے اپنا نمبر یوفون کے نیٹ ورک پر منتقل کرنے کی درخواست کریں۔ کمپنی آپ کی درخواست پر کاروائی کرکے 3 تا 4 دن میں آپ کا نمبر اپنے نیٹ ورک پر منتقل کر دیگی۔ مزے کی بات یہ کہ آپ کا نمبر ہوبہو وہی رہیگا حتٰی کہ ڈائلنگ کوڈ(اس مثال میں0321) میں بھی تبدیلی نہیں ہوگی۔ پی ٹی اے اس سروس کی کوئی فیس چارج نہیں کرتا تاہم موبائل آپریٹرز انفرادی طور پر اس کی فیس وصول کر سکتے ہیں تاہم مستقبل میں ممکن ہے کہ اپنے صارفین کو دائرہ کار بڑھانے کیلیے آپریٹرز یہ فیس بھی ختم کر دیں۔ واضح رہے کہ کسی ایک نیٹ ورک سے دوسرے پر منتقل ہوجانے کے بعد 60 دن تک یہ عمل دہرایا نہیں سکتا۔

پاک نستعلیق کا ورژن1.1

بلاگرز حضرات کیلیے ورڈپریس کے ورژن 2.1کی ریلیز سے پہلے اُردو بلاگرز اور اردو کمپیوٹنگ سے وابستہ حضرات کیلیے ایک بڑی خبرپاک نستعلیق فانٹ کے ورژن 1.1کی ریلیز تھی۔ پاک نستعلیق کے متعلق بتاتے چلیں کہ یہ مقتدرہ قومی زبان کی ذیلی شاخ مرکزفضیلت برائے اُردو کے محسن حجازی صاحب کی کاوش ہے۔شاید بعض دوستوں کو معلوم ہو کہ اس سے پہلے بھی فاسٹ یونیورسٹی کے ایک پراجیکٹ کرلپ کے زیراہتمام نفیس نستعلیق نامی ایک فانٹ تیار کیا گیا تھا لیکن اپنے بڑے سائز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اس کی اثرپذیری صفر ہے۔ جاري رکھيے »