تحارير برائے زمرہ: 'بلاگنگ' ...

فارم کسطرح خوبصورت بنائیں؟

آپ نے میرے بلاگ پر آراء کے خانے میں کچھ نئی چیزیں دیکھی ہونگی۔ مثلاً ہر خانے میں فیلڈ کی مناسبت سے آئیکن۔ اپنے بلاگ یا کسی بھی دوسری قسم کی سائٹ میں فارم خوبصورت بنانا نہایت آسان ہے۔ ضروری نہیں کہ صرف آئیکن لگا کر فارم کو خوبصورت بنایا جائے۔ متناسب چوڑائی لمبائی، رنگوں، ماؤس اوور کے ایفیکٹ وغیرہ سے بھی فارمز کو پُرکشش بنایا جاسکتاہے۔ سرِدست میں آپکو فارم کے خانوں میں آئیکن (دراصل پس منظر تصاویر Background Images) لگانے کا طریقہ بتاتا ہوں۔

اس عمل کو سرانجام دینے کیلیے ہمیں ایچ ٹی ایم ایل(یا ایکس ایچ ٹی ایم ایل) اور سی ایس ایس سے تھوڑی بہت چھیڑخانی کرنی ہوگی۔ سب سے پہلے تو آپ یہاں سے مفت میں ویب آئیکنز ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اب اپنی مطلوبہ ایچ ٹی ایم ایل فائل کھولیں۔(ورڈپریس کی صورت میں اپنی تھیم کی  پی ایچ پی فائلComments.php فائل کھولیں۔)۔ کوشش کریں کہpng کی بجائے gif استعمال کریں، کیونکہ شفاف png کو ہینڈل کرنے میں انٹرنیٹ ایکسپلورر7 سے نیچے کے تمام ورژن ماٹھے واقع ہوئے ہیں۔

یہاں آراء کے فارم پر آئیں۔ یہاں ہم یہ دیکھیں گے کہ نام، ای میل، ویب کا پتہ اور رائے کے خانے پر پہلے سے کوئی سی ایس ایس کی کلاس یا Div تو اپلائی نہیں کیا گیا۔اگر پہلے سے کوئی اپلائیڈ ہو تو ہمیں صرف اسمیں سی ایس ایس میں جا کر تبدیلیاں کرنی ہونگی، دوسری صورت میں ہمیں خود یہ کلاسز بنانی ہونگی۔ سادہ صورت میں(بغیر کسی کلاس، جاواسکرپٹ اور دوسری الابَلا کے) ان خانوں کو کوڈ کچھ اس طرح ہوگا: (نام کے خانے کا کوڈ)

<input type="text" name="author"  id="author" value="<?php echo $comment_author; ?>" tabindex="1" />

یہاں ہم نے اطمینان کر لیا کہ کوئی کلاس اس خانے پر اپلائی نہیں ہو رہی۔ سو ہم سی ایس ایس میں جا کر نام کے خانے کا سٹائل کنٹرول کرنے کیلیے کوڈ لکھیں گے۔ یہاں آپ اس خانے کی ID ضرور نوٹ کرلیں۔
سی ایس ایس میں آکر ہم نام کے خانے کیلیے کچھ اسطرح کوڈ لکھیں گے:
input#author { }

لیجیے اب ہم نام کے خانے کی سٹائلنگ کیلیے تیار ہیں۔یہاں یہ خیال رکھیں کہ اگر آپ نے صرف input لکھ کر سٹائلنگ شروع کی تو تمام صفحہ پر جہاں جہاں input کے خانے ہیں مثلاً تلاش کا خانہ، Submit کا بٹن، ای میل، ویب پیج کے خانے سب پر ایک ہی قسم کی فارمیٹنگ اپلائی ہو جائیگی۔ اسی لئے ہم نے input کے ساتھ ساتھ خانے کی آئی ڈی یعنی author بھی دی، تاکہ صرف ہمارے مطلوبہ خانےکی فارمیٹنگ ہو۔
اب آتے ہیں اس خانے میں آئیکن لگانے کیطرف۔ کوڈ کچھ اسطرح ہوگا:

input#author { background: url('images/user.gif') no-repeat
center right; padding-right: 20px; }

ہوتا یہ ہے کہ Background کی پراپرٹی میں ہم مطلوبہ آئیکن(یعنی تصویر) اور اسکی پوزیشن بتاتے ہیں۔ جبکہ Padding کے ذریعہ ہم خانے میں لکھے جانے والے ٹیکسٹ سے آئیکن کو فاصلہ دیتے ہیں تاکہ وہ اسکے اوپر نہ آئے۔ چونکہ میری تھیم اردو میں ہے اسلئے میں نے بیک گراؤنڈ تصویر کی پوزیشن Right رکھی اور پیڈنگ بھی تصویر کے دائیں رکھی ہے۔ Background کے بارے میں مزید آپ یہاں اور Padding کے بارے میں یہاں جان سکتے ہیں۔ ہمارے اس کام کا نتیجہ کچھ یوں ہوگا:

گو میں نے یہ ٹیوٹوریل زیادہ تفصیل سے نہیں لکھا لیکن سی ایس ایس کی تھوڑی شدبد رکھنے والے افراد باآسانی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بالکل نئے ہیں سی ایس ایس کی دنیا میں، تو یہ سائٹ آپ کے لئے مفید رہیگی۔ سائٹ یہ بھی بُری نہیں۔

ونڈوز لائیو رائٹر: بلاگ لکھنے کیلیے سب سے بہترین ایڈیٹر

مائیکروسافٹ کی لائیو فیملی میں ہاٹ میل کے بعد بلاشبہ سب سے بہترین سافٹ وئیر بلاگنگ کیلیے مخصوص “ونڈوز لائیو رائٹر“(Windows Live Writer) ہے۔ ونڈوز لائیو رائٹر کی بدولت اب ضروری نہیں کہ آپ کسی براؤزر سے جاکر اپنے بلاگ پر کوئی نئی تحریر لکھیں یا سابقہ تحاریر میں کوئی ترمیم کریں۔ اب یہ سب کچھ آپ اپنے ڈیسکٹاپ سے لائیور رائٹر کی مدد سے باآسانی اور زیادہ تیزی سے کر سکتے ہیں۔ گو اس جیسے سافٹ وئیرز(مثلاً بلاگ ڈیسک) پہلے سے موجود ہیں لیکن فیچرز اور استعمال میں آسانی کے لحاظ سے انکا لائیو رائٹر سے کوئی مقابلہ نہیں۔

انٹرفیس اور استعمال میں آسانی

لائیو رائٹر کا انٹرفیس انتہائی خوبصورت اور ایڈیٹر سمیت بلاگنگ کیلیے درکار تمام بٹن اور فیلڈ دستیاب ہیں۔ دائیں طرف موجود سائیڈبار کے زریعے آپ باآسانی تحریر میں ربط، تصویر، نقشہ(مائیکروسافٹ ورچوئل ارتھ)، ٹیگز یا کسی بھی وڈیو کی سائٹ سے ویڈیو شامل کر سکتے ہیں۔
ونڈوز لائیو رائٹر کا میرا سب سے پسندیدہ فیچر، تحریر کے مختلف ویوز ہیں۔ جب آپ اپنے بلاگ اکاؤنٹ کو لائیو رائٹر کے ساتھ کنفگر کرتےہیں تو یہ آپکے تھیم کی سیٹنگز اُٹھا لیتا ہے۔ آپ تحریر لکھتے ہوئے مزے سے کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں کہ آپکی تحریر بلاگ پر کیسے نظر آئیگی۔ کرنا صرف اتنا ہے کہ View مینو میں جاکر ویب پری ویو(Web Preview) منتخب کریں یا شارٹ کٹ F12 دبائیں۔

اس کے علاوہ لائیو رائٹر کیلیے کئی ایک زبردست پلگ انز بھی دستیاب ہیں۔ لائیو رائٹر پلگ ان گیلری پر جا نے کیلیے ربط سائیڈ بار میں(Add a Plugin) موجود ہے۔ ونڈوز لائیو رائٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں۔

ورڈپریس: ایک کلک سے تھیم اور پلگ ان انسٹال کریں

نئے بلاگرز کیلیے اپنے بلاگ پر نئی تھیم نصب کرنا یا کسی نئے پلگ ان کا اضافہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ چند ایک جو بڑے جوش و خروش سے بلاگنگ کیطرف آتے ہیں، یہ سردرد دیکھ کر بلاگنگ سے ہی کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔ :wink: ۔۔۔۔چند ایک کیلیے اس قسم کی ٹیکنیکل چیزیں ایک فضول کام ہوتا ہے، لیکن ‘مجبوری کا نام شکریہ’ کے مصداق کبھی کبھار ایسے لوگوں کو کسی نئی تھیم یا پلگ ان کی ضرورت پڑ جاتی ہے اور پھر مجبوراً دوسرے صاحبان کی مدد حاصل کرنی پڑتی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ تھیمز اور پلگ ان کی انسٹالیشن جاننے والے افراد بھی اس قدرے لمبے پراسس سے اُکتا جاتے ہیں۔
جو بھی ہے ان سب کا حل کوئی ایسا پروگرام یا پلگ ان ہے جو واقعتاً ایک کلک سے آپ کیلیے تھیم یا پلگ ان انسٹال کر دے۔ اس خواب کو حقیقت دی ہے ہندوستان کے انی رُدھ سنجیو نے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل One Click کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا، جس کا مقصد ورڈپریس بلاگز کیلیے تھیمز اور پلگ انز کی انسٹالیشن بذریعہ ایک پلگ ان(جو ایک فائرفاکس ایکسٹیشن کیساتھ بھی کام کرتا ہے) آسان بنانا ہے۔

اسوقت اس پلگ ان کا ورژن 0.9.8 چل رہا ہے۔ اس پلگ ان کی بدولت آپ بغیر کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے صرف ایک کلک سے تھیمز اور پلگ ان کی انسٹالیشن کہیں سے بھی کر سکتے ہیں۔ اس پلگ ان کے مزید قصیدے آپ موصوف کے بلاگ پر یا گوگل پر تلاش کے زریعے دیکھ سکتے ہیں۔ سردست ہم اس پلگ ان کا استعمال آپکو سکھاتے ہیں۔ جاري رکھيے »

سمائلیز(Smilies) کیلیے ایک مفید پلگ ان

سمائلیز(Smilies) انٹرنیٹ پر لکھی جانی والی تحاریر کا ایک اہم جزو بن چکی ہیں۔ چاہے یہ تحاریر کسی بلاگ پر لکھی جائیں۔۔۔۔یا انہی تحاریر پر لکھی جانی والی آراء ہوں یا پھر کسی چوپال(Forum) پر لکھی جانی والی تحریریں۔ سمائلیز کے زریعے ہم محض ایک چھوٹی سی آئیکن نما تصویر کے زریعے اپنے جذبات کو تحریر کر سکتے ہیں، جسکے اظہار کیلیے دوسری صورت میں ہمیں پوری لائن یا لائنیں لکھنی پڑیں۔

چوپالوں پرسمائلیز، تحریر لکھتے ہوئے اوپر نیچے یا دائیں بائیں کہیں موجود ہوتے ہیں، جو صرف کلک کرنے پر تحریر میں شامل ہوجاتے ہیں۔ بلاگ پر یہ سمائلیز موجود تو ہوتے ہیں لیکن انہیں تحریر یا آراء برائے تحریر میں ڈالنے کیلے شارٹ کٹ ٹیکسٹ کا سہارا درکار ہوتا ہے۔ دائیں سے بائیں لکھی جانی والی تحریروں میں ان شارٹ کٹس کو استعمال کرنا پورا عذاب ہوتا ہے اور تمام سمائلیز کے شارٹ کٹس یاد رکھنا بھی ہر فرد کیلیے ممکن نہیں۔

اردو تحریر میں سمائلیز کی مشکلات

سمائلیز میں گڑبڑ کا ایک منظر
اسی مشکل کو آسان بنانے کیلیے ورڈپریس بلاگ کیلیے ایک مفید پلگ ان wp-grins نامی پلگ ان بنایا گیا ہے۔ اس بلگ ان کی بدولت نہ صرف آپ اپنی تحریروں میں سمائلیز آسانی سے ڈال سکتے ہیں بلکہ آپکی تحاریر پر آراء دینے والے صارفین بھی صرف ایک کلک سے آراء میں سمائلیز آسانی سے ڈال سکتے ہیں۔ ذیل کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں۔

بلاگ ایڈیٹر میں سمائلیز

بلاگ ایڈیٹر میں سمائلیز کا ایک منظر

آراء کے خانے کیلیے سمائلیز

آراء کے خانے کیلیے سمائلیز
یہ پلگ ان آپ اس ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

پلگ ان انسٹالیشن کا طریقہ:

  • پلگ ان کی zip فائل کو unzip کیجیے۔
  • اپنے ایف ٹی پی پروگرام کے ذریعے wp-grins نامی فائل کو wp-content/plugins نامی فولڈر میں اپلوڈ کر دیں۔
  • اپنے ورڈپریس ایڈمین پینل میں جاکر Plugins کے صفحہ سے اس پلگ ان کو فعال (Activate) کرلیں۔

لیجیے اب آپکے بلاگ پر سمائلیز کا استعمال مشکل نہیں رہا۔ :smile:

ورڈ پریس بلاگ ایڈیٹر کے شارٹ کٹس

کسی بھی اطلاقیے میں کی بورڈ شارٹ کٹس نہ صرف کام آسان کردیتے ہیں بلکہ اس سے کام کی رفتار بھی بڑھ جاتی ہے۔ ورڈپریس میں استعمال ہونے والے بلاگ ایڈیٹر ٹنی ایم سی(TinyMC) میں بھی شارٹ کٹس کی سہولت موجود ہے۔ شارٹ کٹس یہ ہیں:

Bold: Alt+SHIFT+b
Italics: Alt+SHIFT+i
Link: Alt+SHIFT+a
Blockquote: Alt+SHIFT+q
Code: Alt+SHIFT+c
Read More: Alt+SHIFT+t
Unordered List (ul): Alt+SHIFT+u
Ordered List (ol): Alt+SHIFT+o
List Item (li): Alt+SHIFT+l
Advanced Editor: Alt+SHIFT+v
Publish the Post: Alt+SHIFT+p
ins: Alt+SHIFT+s
del: Alt+SHIFT+d
Unquote/outdent: Alt+SHIFT+w
Undo: Alt+SHIFT+u
Redo: Alt+SHIFT+y
Edit HTML: Alt+SHIFT+e
Align Left: Alt+SHIFT+f
Align Center: Alt+SHIFT+c
Align Right: Alt+SHIFT+r
Headers: Ctrl+[number] to get various header sizes on highlighted text

اردو بلاگ تھیم سے متعلقہ سی ایس ایس کے دو ٹوٹکے

سی ایس ایس سے متعلقہ یہ ٹوٹکے پیش کرنے سے پہلے میں شاکر عزیز اور جہانزیب کا شکریہ ادا کروں گا، جنکی آراء کی بدولت مجھے یہ تحریر لکھنے کی تحریک ملی۔ بلاگ کے سانچے کو اردوانے کے دوران پیش آنے والے سی ایس ایس سے متعلقہ چند مسائل کیلیے ٹوٹکے حاضرخدمت ہیں۔

فونٹ کی شکستگی

یہ مسئلہ بطور خاص فائرفاکس میں پیش آتا ہے۔ اس مسئلہ کیطرف میری توجہ جہانزیب نے دلائی تھی۔ یہ تصویر دیکھیے:

آپکو یقیناً فونٹ شکستہ نظر آرہا ہوگا۔ ابھی تک میں نے صرف یہ مسئلہ کثیر الاستعمال فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ اس خرابی کی وجہ letter-spacing اور غلط text-align دینا ہیں۔ جاري رکھيے »