تحارير برائے زمرہ: 'بلاگنگ' ...

ورڈپریس ہیلپ شیٹ

اکثر بلاگرز اپنے بلاگ کے سافٹ وئیر یا خاص کر اپنی تھیم سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔ سادہ ایچ ٹی ایم ایل تو سمجھ میں آجاتی ہے لیکن پی ایچ پی کے ٹیگز مبتدیوں کے سر کے اوپر سے گزر جاتے ہیں اور بعض اوقات ان پی ایچ پی ٹیگز سے چھیڑ چھاڑ بلاگ سافٹ وئیر یا پھر تھیم کی خرابی پر منتج ہوتی ہے۔WPCANDY ورڈپریس کے متعلق ایک مفید بلاگ ہے۔ اس بلاگ کے مصنف نے ورڈپریس کے متعلق ایک بہت عمدہ ہیلپ شیٹ تیار کی ہے جو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

اس ہیلپ شیٹ کی مدد سے آپ ورڈپریس کے ٹمپلیٹ کی ساخت اور ان میں استعمال ہونے والے پی ایچ پی ٹیگز اور انکے فنکشنز  کے متعلق بخوبی جان سکتے ہیں۔ اس ہیلپ شیٹ کو پڑھنے کے بعد اُمید ہے آپکو تھیم اردوانے میں بھی آسانی رہیگی۔

آپکے بلاگ کیلیے خوبصورت آر ایس ایس آئیکنز

آر ایس ایس فیڈ ہر بلاگ کا ایک لازمی جزو ہے۔ آر ایس ایس کا نمائندہ آئیکن() کافی عام سا ہے اور اس کا استعمال بھی بہت عام ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا آر ایس ایس آئیکن منفرد ہو تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ آر ایس ایس آئیکنز اب مختلف خوبصورت شکلوں اور رنگوں(نارنجی رنگ کے علاوہ بھی) میں دستیاب ہیں۔ کرنا صرف آپ نے یہ ہے کہ اپنے تھیم کے امیجز(Images) فولڈر میں موجود آر ایس ایس آئیکن کو آپ نے ان آئیکنز سے بدل لینا ہے۔ اور اگر آپ خود فوٹوشاپ کا استعمال جانتے ہو تو اس آسان ٹیوٹوریل کی مدد سے آپ اپنا آر ایس ایس آئیکن خود بنا سکتے ہیں۔

میرے پیارے سیارے!

ہاں میں زندہ ہوں اور یہ بھی ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ میں ٹھیک ٹھاک ہوں۔ :cool:
یہ چھوٹی سی تمہید اسلئے کہ شاید کسی نے میری آخری تحریر کی تاریخ دیکھ کر سوچا ہو کہ کافی دنوں سے موصوف غائب ہیں۔ کسی سے مراد اردو ویب سیارہ بھی ہو سکتاہے۔ تو اے میرے پیارے سیارے! عرض ہے کہ ہم اس سارے عرصے کے دوران دو کاموں نے ہمیں الجھائے رکھا، ایک تو غم روزگار۔۔۔جہاں ہمیں نیا پراجیکٹ کچھ ایسا کرنا ہے کہ رومن اردو میں بھیجے گئے ایس ایم ایس کو یونیکوڈ اردو ایس ایم ایس میں تبدیل کر کے بذریعہ اپنے کبوتر(Gateway) منزل تک پہنچانا ہے۔ اب ہم کہاں کے قابل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔جو یہ ساری پروگرامنگ کریں، سو ہمارا حصہ اتنا ہی ہے کہ رومن اور یونیکوڈ الفاظ کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔ خاصا بور اور تھکا دینے والا کام ہے لیکن لگے ہوئے ہیں۔ کسی کے پاس اس قسم کے کام کا کوئی آئیڈیا یا تجربہ ہو تو ثواب دارین کیلیے تبصرے میں کچھ عرض کردیں۔
دوسرے ہمیں جملہ(Joomla) شریف نے آجکل الجھایا ہوا ہے، کچھ نہ کچھ تو ہم نے زیر کر ہی لیا لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ویسے بھی ہمارا دماغ جتنی تیزی سے کام کرتا ہے لگتا ہے ایک سال تو جملہ جملہ کرتے ہی گزر جائیگا۔
دیگر احوال یہ ہے میرے پیارے سیارے! کہ خیر سے ہم نے اپنی عمر بھر کی غیر مستقل مزاجی کو ٹھینگا دکھاتے ہوئے اس بلاگ شریف پر موجودہ تحریر کو ملا ١٠٠تحریریں پوری کرلیں ہیں۔ مبارکباد کی کوئی ضرورت نہیں میرے پیارے سیارے۔ یہی دعا ہے تم ہمیشہ ترقی کرو اور ہماری بونگیوں کیلیے دل میں جگہ(سپیس+ بینڈوڈتھ) قائم رکھو۔ اٰمین

ورڈپریس بلاگز کیلیے ایک ضروری پلگ ان

فرض کیجیے آپ نے دو سال تک اپنے بلاگ پر تحاریر لکھیں، تحاریر کیلیے مناسب زمرے بنائے، اسیطرح آپکے بلاگ پر اچھی خاصی تعداد میں تبصرے ہوئے۔۔۔لیکن ایک دن آیا اور آپ کی ہوسٹنگ میں کسی خرابی یا کسی ہیکر کی کارستانی یا آپکی اپنی بیوقوفی کیوجہ سے آپکے بلاگ کا سارا ڈیٹابیس اُڑ گیا۔۔تو۔۔یقیناً آپ سر پیٹنے بیٹھ جائینگے(خودکشی اتنا سستا آپشن نہیں :wink:

تو کیوں نہ اس دن کے آنے سے پہلے ہم اپنے بلاگ کے ڈیٹابیس کا وقفہ وقفہ سے بیک اپ لے کر اپنے پاس یا پھر کسی آن لائن سٹوریج میں محفوظ کرلیں؟ بات تو اچھی ہے لیکن اگر آپ میری طرح سست الوجود ہیں یا آپ کے بلاگ ڈیٹابیس تک آپکو رسائی نہیں۔۔۔۔تو؟ تو جناب اسکا حل “ورڈپریس ڈیٹابیس بیک اپ” (WP-DB-BACKUP) نامی پلگ ان ہے۔ یہ پلگ ان آپکے ورڈپریس ڈیٹا بیس میں موجود تمام ٹیبلز کا بیک اپ بنا کر اپنے پی سی پر ڈاؤن لوڈ کرنے، اپکے ویب ہوسٹ پر محفوظ کرنے یا آپکو بیک اپ ای میل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کوئی پلگ ان ایسا استعمال کر رہے ہیں جو ورڈپریس ڈیٹابیس میں اپنے لئے الگ سے ٹیبلز بناتا ہے تو آپ اس پلگ ان کی مدد سے ان کو بھی بیک اپ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہاں سے پلگ ان ڈاؤن لوڈ کریں، فعال کر کے Manage اور پھر Backup مینو پر جائیں اپنی سہولت کے حساب سے آپشن منتخب کریں اور لیجیے آپ کا ڈیٹابیس بیک مکمل۔ ڈیٹابیس بیک اپ کیلیے آپ میرے اس ٹیوٹوریل سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بیک اپ ری سٹور کرنے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو مستقل ربط کی ساخت اپ ڈیٹ کرلیں۔ ذاتی طور پر مجھے ای میل بیک اپ پسند ہے ویسے بھی 6 جی بی جی میل کے ہوتے ہوئے سائز کی کسے پرواہ ہے۔ :cool:

کیا ٹیکنوراتی(Technorati) مستند ہے؟

آپ میں سے کئی ایک ٹیکنوراتی نامی سائٹ جانتے ہی ہونگے۔ یہ سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے۔ لوگ ٹیکنوراتی کے اعداد و شمار سے ہی کسی بلاگ کے مشہور ہونے کا اندازہ کرتے ہیں۔ لیکن آجکل اس کی رینکنگ کے طریقہ پر ایک بہت بڑا اعتراض اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ٹیکنوراتی اپنے ممبران کے پسند کردہ بلاگز کے اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے لیکن اگر آپ آجکل ٹیکنوراتی کے مقبول ترین بلاگز کی فہرست پر جائیں تو فہرست میں تیسرا مقبول ترین بلاگ ایک سپیم بلاگ جس میں ویاگرا سٹورز کے خفیہ لنک ہیں، موجود ہے۔

مزے کی بات یہ کہ TechChrunch, LifeHackerاور Engadget جیسے مشہور زمانہ بلاگ اس رینکنگ میں اس سپیم بلاگ سے پیچھے ہیں۔ اور دسویں نمبر پر جو فارماسوٹیکلز کی  سائٹ ہے اس کا بلاگنگ سے دور کا واسطہ نہیں۔ :)

اپنے فلکر(Flickr) البم سے تصاویر بلاگ سائیڈبار میں شامل کریں

فلکر(Flickr) بلاشبہ آن لائن فوٹو البم کی سائٹس میں سب سے بہترین ہے۔اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بلاگر حضرات اپنی سائیڈبار میں اپنے(اور دوسروں کے بھی) البم کی تصاویر لگاتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے فلکر البم کی تصاویر اپنے بلاگ کی سائیڈبار میں لگانا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی آسان ہے۔ یوں تو اسکے کئی ایک طریقہ ہیں، جیسے فلکر بیج۔۔۔۔لیکن فلکر آر ایس ایس (FlicrRSS) پلگ ان کے ذریعے آپ انتہائی آسانی سے اپنے تھیم کے کوڈ کو زیادہ چھیڑے بغیر سائیڈ بار میں فلکر سے تصاویر دکھا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ فلکر آر ایس ایس پلگ ان ڈاؤن لوڈ کر اپنی پلگ ان ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرں اور ڈیش بورڈ میں جاکر فعال کر لیں۔ فلکر آر ایس ایس پلگ ان کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے:

1۔ اپنی سائیڈ بار کی پی ایچ پی فائل(Sidebar.php) کھولیں۔ پہلے سے بنائے گئے خانوں(جیسے زمرہ جات، حالیہ تحاریر، تلاش وغیرہ کے خانے) کیطرح ایک خانہ فلکر البم کیلیے بنائے۔ ٹائٹل ٹیگز(عموماًh2 یا h3) کے اندر البم کو مناسب ٹائٹل دیں۔

جاري رکھيے »