فرض کیجیے آپ نے دو سال تک اپنے بلاگ پر تحاریر لکھیں، تحاریر کیلیے مناسب زمرے بنائے، اسیطرح آپکے بلاگ پر اچھی خاصی تعداد میں تبصرے ہوئے۔۔۔لیکن ایک دن آیا اور آپ کی ہوسٹنگ میں کسی خرابی یا کسی ہیکر کی کارستانی یا آپکی اپنی بیوقوفی کیوجہ سے آپکے بلاگ کا سارا ڈیٹابیس اُڑ گیا۔۔تو۔۔یقیناً آپ سر پیٹنے بیٹھ جائینگے(خودکشی اتنا سستا آپشن نہیں
)۔
تو کیوں نہ اس دن کے آنے سے پہلے ہم اپنے بلاگ کے ڈیٹابیس کا وقفہ وقفہ سے بیک اپ لے کر اپنے پاس یا پھر کسی آن لائن سٹوریج میں محفوظ کرلیں؟ بات تو اچھی ہے لیکن اگر آپ میری طرح سست الوجود ہیں یا آپ کے بلاگ ڈیٹابیس تک آپکو رسائی نہیں۔۔۔۔تو؟ تو جناب اسکا حل “ورڈپریس ڈیٹابیس بیک اپ” (WP-DB-BACKUP) نامی پلگ ان ہے۔ یہ پلگ ان آپکے ورڈپریس ڈیٹا بیس میں موجود تمام ٹیبلز کا بیک اپ بنا کر اپنے پی سی پر ڈاؤن لوڈ کرنے، اپکے ویب ہوسٹ پر محفوظ کرنے یا آپکو بیک اپ ای میل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کوئی پلگ ان ایسا استعمال کر رہے ہیں جو ورڈپریس ڈیٹابیس میں اپنے لئے الگ سے ٹیبلز بناتا ہے تو آپ اس پلگ ان کی مدد سے ان کو بھی بیک اپ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہاں سے پلگ ان ڈاؤن لوڈ کریں، فعال کر کے Manage اور پھر Backup مینو پر جائیں اپنی سہولت کے حساب سے آپشن منتخب کریں اور لیجیے آپ کا ڈیٹابیس بیک مکمل۔ ڈیٹابیس بیک اپ کیلیے آپ میرے اس ٹیوٹوریل سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بیک اپ ری سٹور کرنے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو مستقل ربط کی ساخت اپ ڈیٹ کرلیں۔ ذاتی طور پر مجھے ای میل بیک اپ پسند ہے ویسے بھی 6 جی بی جی میل کے ہوتے ہوئے سائز کی کسے پرواہ ہے۔
8 آراء دي گئيں
میں آج تک ورڈپریس کی بیک اپ کو ری سٹور نہیں کرسکا ہوں۔ ایکس ایم ایل میں ایکسپورٹ کرکے امپورٹ کرواتا ہوں ہر بار۔
میری طرح آپ بھی اگر ایس کیو ایل کی باریکیوں سے ناواقف ہیں تو چند چیزوں کا خیال رکھیں۔۔۔پھر اُمید ہے آپ کامیابی سے بیک اپ ری سٹور کر سکیں گے۔ پہلے تو آپ عین اسی جگہ دوبارہ بلاگ سیٹ اپ کریں جہاں پرانا دغا دے گیا تھا۔ ڈائریکٹریز کی ساخت بھی اسی جیسی ہو۔ ڈیٹابیس کا نام بھی وہیں رکھیں، قوی اُمید ہے کہ اس سے آپکے بیک اپ کو دوبارہ ری سٹور ہونے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
کوئی اختلاف نہیں یہ ایک اچھا ٹول ہے؟؟ مگر کیا یونیکوڈ ڈیٹابیس کے لئے مفید ہو گا؟؟
شکریہ ساجد۔
شکریہ ساجد اچھا ٹول ہے، ایک پرابلم ہے جو میرے ساتھ پیش آنے والا ہے، اگر ہوسٹ کی وجہ سے ڈیٹا بیس نام بدل جائے تو پھر کیا ہو گا اس بیک اپ کا؟
شعیب صفدر: جی بالکل شعیب کسی بھی ورڈپریس ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنایا جا سکتا ہے، اینکوڈنگ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ماوراء: آپکے آنے کا شکریہ۔
پاکستانی: کل میں نے لوکل ہوسٹ پر اپنے آنلائن بلاگ کا بیک اپ ری سٹور کیا۔ پاتھ کے علاوہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوتا۔ ڈیٹا بیس کا نام بھی بدلنے سے کچھ نہیں ہوا، کیونکہ ڈیٹابیس میں ٹیبلز تو وہی ہیں۔ بس پاتھ کا خیال رکھیں، اسوقت آپ کا بلاگ روٹ فولڈر میں ہے، اگلے ہوسٹ پر بھی ایسا ہی رکھیں۔ لیکن میرا آپکو مشورہ ہے کہ اپنا ہوسٹنگ اکاؤنٹ سرور تا سرور ٹرانسفر کے ذریعے منتقل کریں، اس سے آپ کئی زحمتوں سے بچ جائینگے۔
بہت شکریہ ساجد بھائی، لیکن یہ سرور تا سرور ٹرانسفر کیسے ہو گا، اس بارے اگر تھوڑی سی وضاعت ہو جائے تو نوازش ہو گی۔
سرور تا سرور ٹرانسفر اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب آپ شئیرڈ ہوسٹنگ کی بجائے Dedicated سرور استعمال کر رہے ہوں۔ اگر آپ نے سرور کی بجائے محض شئیرڈ ہوسٹنگ لے رکھی ہے تو پھر آپ اپنی پرانی کمپنی سے سائٹ کا مکمل بیک اپ بنانے کا کہیں اور نئی کمپنی کی سپورٹ سے رابطہ کرکے انہیں بیک اپ کا ربط مہیا کریں۔۔۔5 منٹ میں آپکی سائٹ نئے ہوسٹ پر منتقل ہو جائیگی۔ صرف ڈی این ایس حل ہونے میں وقت لگے گا۔
اپني رائے ديں