ویب ہوسٹنگ۔۔۔کچھ تجاویز

آپ اپنی پہلی سائٹ بنانے کے قابل ہیں یا پھر آپ کو اپنا ذاتی بلاگ سیٹ اپ کرنا آگیا ہے۔۔۔۔مبارک ہو۔ لیکن اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ کی وسیع و عریض دنیا میں اسے کیسے متعارف کروایا جائے؟ اس کیلیے آپ کو ایک عددویب میزبان(Web Host) کی ضرورت ہوگی(نئے بندے کیلیے گھریلو ویب ہوسٹ سیٹ اپ کرنا بہت اوکھا کام ہے)۔ اب سوال یہ آتا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں ویب ہوسٹ میں سے اچھے اور مناسب داموں کی حامل ویب ہوسٹنگ کمپنی کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

(نوٹ: میں یہ تحریر اس بات کو مدنظر رکھ کر لکھ رہا ہوں کہ آپ کے پاس آن لائن ادائیگی کیلیے کوئی ذریعہ موجود ہے۔ نہ ہونے کی صورت میں آپکو لوکل ویب ہوسٹس سے گزارہ چلانا ہوگا)۔
اس کیلیے میری کچھ ذاتی تجاویز:
1۔سب سے پہلے تو اپنے بجٹ کا تخمینہ لگائیں، اسی کے مطابق آپ نے اپنے لئے ہوسٹنگ پلان منتخب کرنا ہوگا۔
2۔ بجٹ کے بعد، انٹرنیٹ پر مشہور اور سروسز کے لحاظ سے نیک نام ویب ہوسٹ کی تلاش شروع کیجیے، اسکے لئے سب سے بہترین جگہیں فورمز ہیں۔ ہر قسم کی ویب ہوسٹنگ کے متعلق بات چیت کیلیے سب سے بہترین فورم ویب ہوسٹنگ ٹاک ہے۔ڈیجیٹل پوائنٹ اور سائٹ پوائنٹ پر بھی ہوسٹنگ سے متعلقہ مواد موجود ہوتا ہے اور بسا اوقات اچھی اور سستی ڈیلز مل جاتی ہیں۔
3۔ جہانتک ہوسٹنگ فیچرز کی بات ہے وہ تھوڑے بہت فرق کیساتھ اکثر ہوسٹس میں ایک جیسی ہوتی ہیں۔ اگر آپ نے کسی خاص ویب پروگرامنگ لینگویج(مثلاً پی ایچ پی) کا انتخاب کیا ہے تو اسی کی مناسبت سے ہوسٹنگ پلان منتخب کریں۔
4۔ یاد رکھیں مشہور سائٹس کی وجہ شہرت صرف مناسب قیمت نہیں ہوتی بلکہ کسٹمر سپورٹ اسے دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ ہو سکتا ہے کسی ویب ہوسٹ سے آپکو نسبتاً سستی قیمت میں ہوسٹنگ پلان مل جائے لیکن دوران استعمال کسی خرابی کی صورت میں اگر وہ آپکی درخواست کا جواب گھنٹوں کی بجائے دنوں یا ہفتوں میں دے یا مسئلہ حل کرنے سے قاصر رہے، تو ایسے ویب ہوسٹ صرف پیسے کا زیاں ہیں۔
5۔ اکثر مشہور ویب ہوسٹ ایسے پروموشن کوڈ(یا کوپن) دیتے ہیں جو خریدتے وقت اگر آپ فارم پُر کرتے وقت داخل کریں تو آپکو اچھی خاصی رعایت مل جاتی ہے۔ اگر آپ کو منتخب شدہ ہوسٹ کے فارم میں ایسی کوئی جگہ نظر آئے تو فوراً تلاش کرکے پروموشن کوڈ ڈالیں۔ عین ممکن ہے آپ پروموشن کوڈ کی بدولت رعایت کے مستحق ٹھہریں(جیسے میں نے کل ڈریم ہوسٹ پر 120 میں سے 50 ڈالرز بچا لئے تھے)۔ جیسے گوڈیڈی کے پروموشنل کوپن آپ یہاں، سائٹ5 کے یہاں اور ڈریم ہوسٹ کے یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف گوگل میں مطلوبہ کمپنی کانام اور آگے کوپن(Coupon) یا پرومو کوڈ(Promo Code) لکھ دیں، ہزاروں سائٹس آپکو مل جائینگی۔
بقول غالب: مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے
اگلی نشت میں ڈومین نیم کی خریداری کے متعلق بات ہوگی۔

2 آراء دي گئيں

1 My Web Hosting Site » Blog Archive » ویب ہوسٹنگ۔۔۔کچھ تجاویز بتاريخ: منگل، 1 جنوري 2008 بوقت: 10:08 pm

[...] unknown article is brought to you using rss feeds.Here is some of the latest web hosting news.اس کیلیے آپ کو ایک عددویب میزبان(Web Host) کی ضرورت ہوگی(نئے بندے کیلیے گھریلو ویب ہوسٹ سیٹ اپ کرنا بہت اوکھا کام ہے)۔ اب سوال یہ آتا ہے … [...]

2 ڈومین نام(Domain name) کی خریداری۔۔۔کچھ تجاویز — اردو ٹیکنالوجی بلاگ بتاريخ: جمعرات، 3 جنوري 2008 بوقت: 9:23 pm

[...] سے پہلے میں ویب ہوسٹنگ خریدنے کیلیے کچھ تجاویز پر بات کر چکا ہوں۔ ویسے ترتیب کے لحاظ سے ڈومین ہوسٹنگ [...]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو