آپ پاکستانی ہیں؟ میں 99 فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ اس وقت ونڈوز خدمتگار نظام(Operating System) استعمال کر رہے، تو یہ چوری شدہ نسخہ ہو گا۔اگر آپ ونڈوز اپ ڈیٹس یا دوسرے مائیکروسافٹ کے سافٹ وئیرز ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرتے رہتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ کا پالا مائیکروسافٹ ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج نامی مصیبت سے پڑ جائے، جسکے انسٹال ہونے کے بعد اس قسم کے پیغامات آپکو تنگ کرنے لگیں گے:
اس کا پہلا حل تو یہ ہے کہ آپ ونڈوز استعمال کریں ہی نہ، لینکس استعمال کریں۔ پھر بھی آپ بضد ہیں تو حل بتائے دیتا ہوں:
1۔ Run میں جا کر System32 لکھیں۔ آپکے سامنے System32 فولڈر کُھل جائیگا۔
2۔ WgaLogon.dll نامی فائل پر آئیں۔
3۔ اوپر فولڈر ونڈوز میں Tools > Options پر جائیں اور View ٹیب میں Hide extensions for know file types سے چیک ہٹا کر اوکے کردیں۔
4۔ اب WgaLogon.dll کے نام کو WgaLogon.dll.bak سے بدل دیں۔
5۔ فولڈر میں کہیں رائٹ کلک کر کے New میں جائیں اور Tex Document بنا کر اسکا نام WgaLogon.dll رکھ لیں۔ نام یا ایکسٹینشن بدلتے جہاں بھی ونڈوز کوئی پیغام دے اسے اوکے کرتے جائیں۔
6۔اسی فولڈ میں WgaTray.exe نامی ایک پروگرام ہوگا، اسے کلک کرکے منتخب کریں ٹاسک مینجر کھولیں(ctrl+alt+del سے)۔ پراسسز(Processes) میں جاکر WgaTray.exe کو بند کر دیں اور اسی فولڈر میں موجود WgaTray.exe کو جلدی سے ڈیلیٹ کر دیں۔اگر آپ نے وقفہ دیا تو یہ پروگرام پھر سے چل پڑیگا اور فولڈر میں موجود پروگرام فائل حذف نہیں ہوگی۔ اسلئےیہاں سرعت سے حذف کرنا لازمی ہے۔
لیجیے اُمید ہے اب WGA کے پیغامات آپ کے کام میں دخل انداز نہیں ہونگے۔ یاد رکھیے اس طریقے سے آپکی ونڈوز اصل نہیں ہوجاتی۔
9 آراء دي گئيں
ساجد بھائی یہ طریقہ تو صرف WGAنوٹیفیکیش سے جان چھڑانے کا ہوا۔مستقل حل نہ ہوا۔۔ آپ یہ سب کرنے کے بعد اپڈیٹس تو نہیں کر سیکں گے نا۔
وی جی اے نوٹیفیکش سے بھی جان چھوٹے اور ونڈوز اپڈیٹس بھی ہوتے رہیں۔۔۔۔ میں تو کریک ہی استعمال کرتا ہوں۔کسی کو چاہیے تو بتائیں۔ 
یار لوگوں نے ایسے کریک بنا رکھے ہیں کہ ایک کلیک سے ونڈوز اویجنل ہوجائے
اگر ہانگ کانگ والوں نے یہ اردو میں پڑھ لیا، تو اپنی خیر منائیں۔
ویسے ونڈوز سےجتنی جلدی ہوسکے جان چھوٹ جائے تو بہترہے۔۔لوگوں کو لینکس استعمال کرنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔
لینکس صرف ابنٹو ہی تو نہیں، ویسے میںتو ابنٹو ہی استعمال کرتا ہوںلیکن یار لوگ لینکس اور ابنٹو کی اصطلاحات کا ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیا جانے کا سخت برا مناتے ہیں
جی بالکل فیصل بھائی۔۔۔۔۔۔میں کچھ زیادہ ہی اوبنٹو کا پنکھا(فین) ہو گیا ہوں۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔
بہتر یہی ہے کے اگر ونڈوز انسٹال کرنا ہی ٹہری تو اس کے پیسے ادا کردیں
ورنہ آج کل اوپن سورس میں وہ بھی مفت میں کیا دستیاب نہیںہے ؟ کیونکہ پاکستان میں چوری شدہ سافٹ ویر اس فراوانی اور اتنی آسانی سے دستیاب ہیںکے اب تک صارف کو انکی ویلیو کا اندازہ نہیں حد تو یہ ہے کے صرف گھریلو سطح پر نہیں بلکہ ادارے تک چوری شدہ سافٹ ویر استعمال کرتے ہیں۔۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں سافٹ ویر استعمال کرنے میںتو حد درجہ مہارت ہے لیکن ٹیکنالوجی انجینیر کرنے میں ہم لوگ صفر ہیں اور اسکی ایک وجہ یہی کریکز ہیں 
ساجد بھائی مینے اردو بلاگز پے لینکس اور ابنٹو کے متعلق بہت پڑھا ھے لیکن آج تک آپ لوگوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان دونوں میں فرق کیا ھے اور ان کو ونڈوز کیساتھ انسٹال کیسے کرنا ھے کہ ونڈوز بھی سہی چلے اور لنکس/ابنٹو بھی؟
میرے ایک دوست نے بتایا تھا کہ جب اسنے ابنٹو انسٹال کی تو ابنٹو نے ساری ڈرائیوو کی پارٹیشن ختم کر دی اور اس کی ونڈوز اور دوسرا سارا ڈیٹا بھی ختم ھو گیا، اس لئے مہربانی کریں اور اسکی آسان انسٹال کرنے کا طریقہ بیان کریں جس سے ونڈوز اور ڈرائیوو کو کوئی مسئلہ نہ ھو۔
بھائی آپ نے پوچھا ہوتا تو ضرور بتاتا۔
۔ ہاں ایک مشورہ دوں گا وہ یہ کہ پہلے ونڈوز انسٹال کریں اور اسکے بعد لینکس۔ کیونکہ ونڈوز پھر آپکو لینکس کا بوٹ آپشن نہیں دکھاتی، جسے واپس لانا زرا اوکھا کام ہے۔ جبکہ لینکس فراخدل ہے اسلئے وہ ونڈوز کی انسٹالیشن کے بعد آپکو ونڈوز یا لینکس میں کسی ایک آپریٹنگ سسٹم کو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔
اوبنٹو دراصل لینکس ہی کی ایک قسم ہے۔ لینکس کا سورس کوڈ چونکہ اوپن ہے اسلئے جس کا جی چاہے اپنی لینکس بنا لیتا ہے اور الگ نام رکھ لیتا ہے، جیسے فیڈورا، اوبنٹو، کبنٹو، سلیکس، منٹ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ لینکس کے سینکڑوں نسخے آپکو مل جائینگے اور اوپن سورس ہونے کا فائدہ۔۔۔۔۔مفت ملیں گے۔
آپکے دوست نے یہ غلطی کی ہوگی کہ انسٹالیشن کے وقت بغور آن سکرین ہدایات نہیں پڑھی ہونگی، ورنہ وہ آسانی سے ونڈوز والی ڈرائیو بچا کر اوبنٹو کیلیے الگ پارٹیشن بنا لیتے اور آپکے علم میں ہوگا کہ پارٹیشن بنانا کوئی راکٹ سائنس نہیں۔
آپکو تفصیلی انسٹالیشن کا طریقہ درکار ہے تو یہ لنک دیکھیں۔ اسی سائٹ پر آپکو لینکس پر سینکڑوں مزید ٹیوٹوریل مل جائینگے۔
مجھے امید ہے اب آپ کا سفر لینکس کیطرف دوست کے پی سی سے زرا آگے بڑھے گا۔
ساجد بھائی ریپلئ کا بہت شکریہ انشااللہ میں ابنٹوضرور انسٹال کروں گا، لیکن پہلے کچھ بنیادی معلومات جاننا چاہتا ھوں اور اگر آپ ایک پوسٹ سٹارٹ کریں جسمیں لنکس کی بنیادی معلومات، انسٹالیشن، ٹربل شوٹنگ وغیرہ کا طریقہ بیان کریں تو امید ھے نئے یوزرز کو کافی فائدہ ھوگا۔
بنئادی طور پہ ونڈوز اور لینکس ابنٹو میں کیا فرق ھے ؟
اور آپ ونڈوز پہ لنکس کو کیوں ترجیح دیتے ہیں ؟
کیا یہ نارمل ہوزر کیلئے ٹھیک ھے ؟
کیاونڈوز سافٹ وئیرز لینکس پہ چلا سکتے ہیں ؟
وغیرہ وغیرہ
اپني رائے ديں