کیا آپ اپنی آئی ایس پی کے ڈی این ایس سرور کی سست رفتاری یا پھر چلتے چلتے جواب دے جانے کے مسئلے سے تنگ ہیں؟ یا آپ اپنے سکول یا گھر کے نیٹ ورک سے نہیں چاہتے کہ بچے نامناسب اور غیر محفوظ سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں؟ ان سب کا جواب ہے اوپن ڈی این ایس (Open DNS)۔۔۔جو آپکے آئی ایس پی کے مہیاکردہ ڈی این ایس ایڈریس اس سے بدلنے پر آپکو ان تمام مسائل سے چھٹکارا دلاتا ہے۔نہ صرف
یہ بلکہ اوپن ڈی این ایس کی مدد سے آپ اپنے نیٹ ورک پر آنے جانے والی انٹرنیٹ ٹریفک بھی مانیٹر کر سکتے ہیں اور مزے کی بات یہ سروس بالکل مفت ہے۔اوپن ڈی این ایس کی بدولت سپیلنگ کی غلطیوں کے باجود آپ مطلوبہ ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ اگر آپ نے غلطی سے com کی جگہ cm لکھ دیا تواوپن ڈی این ایس خود بخود پتہ درست کر کے آپکو مطلوبہ سائٹ تک پہنچا دے گی۔ اور ہاں اوپن ڈی این ایس آپ ڈائنامک آئی پی کیساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اوپن ڈی این ایس استعمال کرنے کیلیےاپنا ڈی این ایس سرور ایڈریس مندرجہ ذیل سے بدل دیجیے:
208.67.222.222
208.67.220.220
ڈی این ایس کیسے تبدیل کریں (برائے ونڈوز ایکس پی)
- سٹارٹ مینو سے کنٹرول پینل(Control Panel) میں جائیں۔
- نیٹ ورک کنکشنز(Network Connections) پر جائیں۔
- اپنا مستعمل کنکشن منتخب کرکے ڈبل کلک کریں۔

- پراپرٹیز(Properties) کا بٹن کلک کریں۔

- Internet Protocol TCP/IP منتخب کر کے اسکی پراپرٹیز پر جائیں۔
- Use the following DNS server addresses کا ریڈیو بٹن منتخب کریں اور پرائمری و سیکنڈری ایڈریس کے خانوں میں اوپر دئیے گئے ڈی این ایس سرور ایڈریسز بالترتیب شامل کریں۔
اوکے کریں، ڈی این ایس تھوڑی دیر میں تبدیل ہوجائیگا۔
[تصاویر بشکریہ: اوپن ڈی این ایس]
9 آراء دي گئيں
سلام
آپ نے اس کو بدلنے کا طریقہ کار نہیں لکھا۔
ساجد بھائی کیا آپ نے خود ٹرائی کیا ہے؟ یہ نہ ہو انٹرنیٹ ہی کنیکٹ نہ ہو اور یہاں پر شکایت بھی نہ درج کر سکیں.
بدتمیز “استعمال” لفظ پر کلیک کرنے سے طریقہ استعمال وغیرہ لکھا ہوا ہے.
میں نے اسے اپنی پی سی پر کنفگر کر لیا ہے، مزے کی چیز ہے
سٹارٹر کے لیے یہ ایڈریس ہے: https://www.opendns.com/start
اس کے کمال کی ایک جھلک
سلام
اپ کی محنت کو داد نہ دینا انتہإئی درجہ کی کنجوسی ہوگی اور ہم یہ کنجوسی نہیں کریں گے اپ کی کاوش واقعی داد کی مستحق ہے کہ اج کل کے دور میں جہاں لوگوں کے پاس اپنے لیئے وقت نہیں ہے ، اپ اور لوگوں کے لیئے اتنی مفید معلومات اور وہ بھی اپنی پیاری زبان اردو میں مہیا کر رہے ان سب کا بہت بہت شکریہ۔
ہمارے ہاں ادھر یو اے ای UAe میں یو ٹیوب پر میں کچھ ویڈیوز دیکھ رہی تھی اس میں ایک ویڈیو کا ٹائٹل تھا ” پاکستانی پولیس ٹارچر” تو وہ بلاک blockارہی تھی ۔ اس کو دیکھنے کیا طریقہ ہے ؟
پلیز یہ نہ سمجھئے کہ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کیلئے میں نے اپ کے سائٹ کی تعریف کی تھی۔ وہ ایک حقیقت ہے۔
تعریف کا شکریہ۔
مجھے جہانتک علم ہے یوٹیوب عرب ممالک میںبین ہے۔ آپ کسی مخصوصویڈیو کی بات کر رہی ہیں، کیا اس کا مطلب ہے کہ باقی یوٹیوب ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں؟ بہرحال آپ کو یہ ویڈیو دیکھنے کیلیے پراکسی کا سہارا لینا ہوگا۔ یوٹیوب کیلیے مخصوص کچھ پراکسی سرور:
http://www.youtubeproxy.co.uk/
http://www.tubeoxy.com/
http://youtubeproxy.org/
جی ہاںمعلوماتی ویڈیوز اپ یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ تینوں سائٹ بلاک۔۔۔۔۔

اوہو۔۔۔لگتا ہے کہ امارات والوں نے پکا انتظام کیا ہوا ہے۔ آپ کو اس مسئلے کے حل کی لئے کسی عرب فورم ، بلاگ یا کسی دوسری سائٹس پر تلاش بسیار کرنی ہوگی۔ چونکہ میں ٹیسٹ نہیں کر سکتا اسلئے میرے لئے اس کا حل نکالنا بہت مشکل ہوگا۔ شکریہ
رہنمائی کا بہت بہت شکریہ !!!!!!!!!!
جی امارات والوں نے بہت پکا انتظام کیا ہوا ہے۔ اگر کسی ویب پر اسکا حل شائع کیا جائے تو وہ اسکو بھی بلاک کر دیتے ہیں۔
اسلئیے اسکا حل یہاں شائع کرنا خطرناک ہوگا۔ہمیں آپکی ویب بہت عزیز ہے۔ آپ ایمیل کے زریعے رابطہ کریں میں آپکو سافٹ ویئر بھیج دوں گا۔
یہ سافٹ ویئر بہت مزے کی چیز ہے اور بلکل مفت ہے۔
جناب میں تو وطن عزیز میں رہتا ہوں، جہاں ہر عام و ”خاص“ ویب سائٹس کھلی ہیں۔
اگر صبانازش صاحبہ یہ پڑھیں تو وہ یہاں کمنٹ میں آپ سے اس سافٹ وئیر کی درخواست کر سکتی ہیں۔ آپ کی مراد Pspion سے تو نہیں؟
اپني رائے ديں