
پچھلے دنوں میں نے اپنا فائرفاکس پرانے ورژن2.0.0.7 سے 2.0.0.8پر اپ گریڈ کیا جس کے بعد تمام ایڈ آنز(Add Ons) نے کام چھوڑ دیا۔ تلاش بسیار کے بعد مجھے اسکا ایک آسان حل ملا۔ اگر آپ کیساتھ بھی ایسا مسئلہ درپیش ہے تو یہ حل آزمائیے اُمید ہے افاقہ ہوگا۔ حل کچھ یوں ہے:
- فائرفاکس بند کریں۔
- فائرفاکس یوزر پروفائل میں جائیں، جسکا آسان طریقہ یہ ہے کہ Run میں %APPDATA% لکھ کر ونڈوز صارف کے Application Data میں جائیں۔
- فائرفاکس کے فولڈر میں پروفائلز کے فولڈر میں جائیں۔ پاتھ کچھ یوں ہوگا:
Application Data/Mozilla/Firefox/Profiles
- اپنے پروفائل کے فولڈر میں داخل ہو کر extensions.cache ، extensions.ini اور extensions.rdf نامی فائلیں ڈیلیٹ کر دیں۔
اب فائرفاکس سٹارٹ کر کے چیک کریں، اُمید ہے ایڈآنز چل پڑے ہونگے۔
4 آراء دي گئيں
السلام علیکم ساجد!
فائر فاکس نے 2.0.0.9 اپڈیٹ ورژن جاری کر دیا ہے اور اس میں ایڈ آن کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا ہے۔ میرے براؤزر نے خودکار طریقے سے اس اپڈیٹ کو اپلائی بھی کردیا ہے!
میری پچھلی ونڈوز میں یہ مسئلہ تھا۔ اب تو میں بھی نیا والا نسخہ استعمال کر رہا ہوں اور کوئی مشکل درپیش نہیں۔
بھئی اب تو فائرفاکس2.0.0.9 آگئی ہے۔۔۔۔ اس پر تحقیق کرکہ پتہ چلاؤ کہ وہاں ایڈ ان کام کرتے ہیں یا نہیں۔ ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ میرے پاس پرانے اور اب نئی اپڈیت ڈونوں می ٹھیک کام کرتے ہیں۔
جی میں آپکا بتایا ہوا نیا نسخہ ہی استعمال کر رہا ہوں اور تمام ایڈآن درست کام کر رہے ہیں۔
اپني رائے ديں