اس سے پہلے میں ویب ہوسٹنگ خریدنے کیلیے کچھ تجاویز پر بات کر چکا ہوں۔ ویسے ترتیب کے لحاظ سے ڈومین ہوسٹنگ کی بات ڈومین کے بعد کرنی چاہیے تھی، لیکن چونکہ اسوقت میرے ذہن میں ویب ہوسٹنگ مچل رہی تھی، تو پہلے وہ تحریر لکھ ڈالی۔
سب سے پہلے تو ڈومین نام ہے کیا؟ ویبُ پیڈیا کے مطابق ڈومین،”ایک ایسا نام جو ایک یا ایک سے زیادہ آئی پی ایڈریسز کی نمائندگی کرے۔ جیسا کہ ڈومین microsoft.com کئی ایک آئی پی ایڈریسز کی نمائندگی کرتا ہے۔” اگر ہم سادہ الفاظ میں ڈومین کی تعریف کریں تو ڈومین نیم انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں آپکی ویب سائٹ کی پہچان ہوتی ہے۔ وکی پیڈیا پر ڈومین نام کی کئی ایک تعریفیں اور دیگر تفاصیل دی گئی ہیں۔
عموماً لوگ ڈومین اور ویب ہوسٹنگ ایک ہی کمپنی سے خریدتے ہیں لیکن میرے جیسے لوگ جنہیں تانکا جھانکی کی عادت ہوتی ہے وہ آدھی چیز ادھر اور آدھی اُدھر سے لیتے ہیں(ویسے میں کمپیوٹر بھی قسطوں میں کوہاٹ، اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سے لیتا تھا)۔ خیر ضروری نہیں کہ آپکو بھی تانکا جھانکی کی عادت ہو، ممکن ہے ڈومین خریدتے وقت آپکا بجٹ اس بات کی اجازت نہ دے کہ مہنگی کمپنی سے ڈومین خریدی جائے۔ ویسے مہنگی ڈومین سے مراد دو تین ڈالر کا فرق ہوتا ہے لیکن وہی بات کہ: مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے۔۔۔ سو میری تجاویز درجہ ذیل ہیں:
1۔ سب سے پہلے تو اپنی سائٹ سے متعلقہ کئی ایک ڈومین نام سوچ کر لکھ لیں۔ عین ممکن ہے کہ جو ڈومین آپ نے سوچا ہو وہ پہلے ہی کسی نے دبوچ لیا ہو۔ آجکل اپنی مرضی کا ڈومین ملنا تقریباً ناممکنات میں سے ہے، اسلئے جتنی آپ کی ممکنہ ڈومین ناموں کی لسٹ لمبی ہوگی، اتنی ہے آپکو قدرے ملتا جلتا ڈومین ملنے میں آسانی ہوگی۔
2۔ ڈومین نام آپکو پسند آئے اور دستیاب بھی ہو تو فوراً سے پیشتر خرید لیں۔ عین ممکن ہے کچھ گھنٹوں بعد وہ دستیاب نہ رہے۔
3۔ ہوسٹنگ کیطرح ڈومین نام بھی معروف کمپنیوں سے خریدیں۔ ڈومین مارکیٹ میں سب سے بڑی کمپنی گوڈیڈی (GoDaddy) ہے، جبکہ ای نام(enom) اور ٹو کاؤز (tucows) دیگر بڑے ڈومین رجسٹرار ہیں۔ چھوٹی کمپنیاں اکثر انہیں کمپنیوں کی ری سیلر(Reseller) ہوتی ہیں۔
4۔ یہ آپکے علم میں ہی ہوگا کہ ڈومین نام کم از کم ایک سال کے عرصہ کیلیے رجسٹر کروایا جاتا ہے۔ اگر آپ کم پیسوں میں ڈومین رجسٹر کرنے کے چکروں میں ہیں تو یاد رکھیں کہ صرف پہلے سال کیلیے آپکو رعایت مل سکتی ہے، دوسرے سال سے آپکو ہر رجسٹرار کم از کم 9 ڈالر چارج کریگا۔ تاہم پہلے سال کیلیے رعایت حاصل کرنا بھی بُرا نہیں۔ اکثر سائٹس پر ایسی سیل لگی ہوتی ہے جہاں پہلے سال کیلیے لگ بھگ پانچ ڈالر میں ڈومین مل جاتا ہے۔ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ مختلف ڈومین ایکسٹینشن کی مختلف قیمت ہوتی ہے۔ .info اور .com کی قیمت میں فرق عین ممکن ہے۔ ڈومینز آر فری (domainsarefree.com) پر آپ صرف تین ڈالر میں ڈومین خرید سکتے ہیں۔جبکہ نیٹ فرمز(netfirms.com) پر ایک عرصے سے ڈومین کی قیمت 5.95 ڈالر ہے۔
5۔ اگر آپ اکثر ڈومین خریدتے رہتے ہیں تو آپ کیلیے بہترین جگہ گوڈیڈی اور ای نام ہیں۔ جہاں آپ ایک ہی اکاؤنٹ تلے سارے ڈومینز کی تنظیم کر سکتے ہیں۔
اور آخر میں یہ کہ اگر آپ نے اپنا ڈومین ری سیلنگ بزنس شروع کرنا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں۔
6 آراء دي گئيں
اس غریب کے پاس پیسے ہے ۔لیکن ادایئگی کسطرح کرو ۔
ماشاءاللہ ، اچھی معلومات ہیں۔
کافی مفید معلومات ہیںً ساجد بھائی۔۔
ویسے آپکی تانکا جھانکی والی عادت کافی پسند آئی۔۔ لیکن کمپیوٹر/ہوسٹنگ کی حد تک تو یہ تانکا جھانکی ٹھیک ہے شادی کے معاملے میں ایسا نہیں کرنا ورنہ بہت مار پڑے گی
ساجد تانکا جھانکی آپ صرف اس وقت کرتے جب کچھ ضرورت ہو یا کہ ویسے بھی کرتے رہتے ہیں میں تو فارغ ہوں اور مارکیٹ چلا جاؤں تو بے شک کچھ بھی نہ لینا ہو مگر ریٹ ضرور چیک کرتا ہوں (ویسے آپ کو کونسی کمپیوٹر مارکیٹ پسند آئی “ریٹ کے حوالے سے” ضرور بتائیے گا
روسی شہری: آپ روس میں رہ کر کیسے غریب ہو گئے؟


سپرمین: شکریہ
جانان گل: جی شادی کے معاملے میں کرنے کی کوشش کی تھی اور واقعی مار پڑی تھی۔
عبید: عبید میں نے ماضی کا صیغہ استعمال کیا ہے۔ آجکل یہ عادت نہیں رہی۔ لیکن جب بھی آنلائن خریداری کرنی تو اپنا پرانا شوق پورا کر لیتا ہوں۔
Brother
If your web hosting services are still availabe ?
What would you charge me if I signup for a standerd plan for two years
please let me know soon
اپني رائے ديں