اپنے فلکر(Flickr) البم سے تصاویر بلاگ سائیڈبار میں شامل کریں

فلکر(Flickr) بلاشبہ آن لائن فوٹو البم کی سائٹس میں سب سے بہترین ہے۔اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بلاگر حضرات اپنی سائیڈبار میں اپنے(اور دوسروں کے بھی) البم کی تصاویر لگاتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنے فلکر البم کی تصاویر اپنے بلاگ کی سائیڈبار میں لگانا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی آسان ہے۔ یوں تو اسکے کئی ایک طریقہ ہیں، جیسے فلکر بیج۔۔۔۔لیکن فلکر آر ایس ایس (FlicrRSS) پلگ ان کے ذریعے آپ انتہائی آسانی سے اپنے تھیم کے کوڈ کو زیادہ چھیڑے بغیر سائیڈ بار میں فلکر سے تصاویر دکھا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ فلکر آر ایس ایس پلگ ان ڈاؤن لوڈ کر اپنی پلگ ان ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرں اور ڈیش بورڈ میں جاکر فعال کر لیں۔ فلکر آر ایس ایس پلگ ان کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے:

1۔ اپنی سائیڈ بار کی پی ایچ پی فائل(Sidebar.php) کھولیں۔ پہلے سے بنائے گئے خانوں(جیسے زمرہ جات، حالیہ تحاریر، تلاش وغیرہ کے خانے) کیطرح ایک خانہ فلکر البم کیلیے بنائے۔ ٹائٹل ٹیگز(عموماًh2 یا h3) کے اندر البم کو مناسب ٹائٹل دیں۔

2۔ <li> کے خانے میں، جہاں ٹائٹل کے نیچے کا مواد ہوتا ہے(مثلاً زمروں کے نام) وہاں یہ کوڈ دیں:
<?php get_flickrRSS(); ?>
لائن ٹیگ بند کرلیں۔ (</li> سے)

3۔ sidebar.php محفوظ کر کے اپنے تھیم فولڈر میں اپلوڈ کرلیں۔

4۔ فلکر آرایس ایس کے آپشنز میں جائیں۔ (Options/FlickrRSS)


5۔ یہاں یوزر آئی ڈی کے خانے میں اپنی فلکر یوزر آئی ڈی دیجیے۔ آئی ڈی حاصل کرنے کیلیے اس سائٹ پر جائیں وہاں اپنے فلکر اکاؤنٹ کا یوزرنیم بمع مکمل یوآریل لکھ کرFind دبائیے۔اگلے صفحہ میں آپکو یوزر آئی ڈی مل جائیگا۔

6۔ آئی ڈی کے بعد ڈسپلے(Display) کی ترجیحات کا تعین کیجیے۔اپنی تصاویر دکھانے کیلیے یوزر(User)، کوئی سی بھی تصاویر دکھانے کیلیے پبلک(Public) اور کسی گروپ کی تصاویر کیلیے آخری آپشن(Group) منتخب کیجیے۔ اگلے خانے میں تصاویر کی تعداد اور اس سے اگلے خانے میں تصاویر کا سائز منتخب کیجیے۔ عام طور پر تھمب نیل سائز بلاگ سائیڈ بار کی چوڑائی کے لحاظ سے بہتر ہوتا ہے۔

7۔ ٹیگز(Tags)، یہاں اسی صورت میں ٹیگز یا کی ورڈز دیں اگر آپ مخصوس کی ورڈ سے متعلقہ تصاویر دکھانا چاہتے ہیں۔ یہ آپشن یوزر، پبلک اور گروپ تمام صورتوں میں کارآمد ہے۔

Before/After: اگر آپ تصاویر کی سٹائلنگ اپنے انداز میں کرنا چاہتے ہیں تو یہاں سے چھیڑخانی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ فارمیٹنگ کیلیئے مناسب ٹیگز سے نابلد ہیں تو اس خالی رہنے دیں۔ لیجیے آپ کے سائیڈبار میں فلکر البم کی تصاویر لگ چکی ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنی تحاریر میں فلکر البم سلائیڈ شوز شامل کریں(اور ماوراء کے بلاگ میں شامل سلائیڈشوز کیطرح بھاری بھرکم بھی نہ ہوں :razz: ) تو یہ طریقہ یا پھر یہ پلگ ان استعمال کریں۔

10 آراء دي گئيں

1 ماوراء بتاريخ: بدھ، 2 جنوري 2008 بوقت: 11:03 pm

اللہ آپ کا بھلا کرے۔ ویسے ایک بات نوٹ کی ہے میں نے۔۔۔کوئی آپ سے کچھ پوچھے تو بڑے نخرے کر کر کے بتاتے ہیں۔(بالکل لڑکیوں کی طرح) :razz:
میں فارغ ہو کر اس پر عمل کروں گی۔ اور تجربہ بھی۔ بائے دا وے ۔اس پوسٹ کا شکریہ۔ :smile:

2 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 3 جنوري 2008 بوقت: 1:40 pm

ہین۔۔۔۔۔۔۔۔جب تک مجھے پتہ نہیں ہوتا پوری بات کا میں ایسے ہی نخرے کرتا ہوں۔ جب سمجھ آتی ہے تو اسے تحریر کر لیتا ہوں۔ :lol:

3 ماوراء » Blog Archive » سلائیڈ شو + فلکر البم بتاريخ: اتوار، 6 جنوري 2008 بوقت: 5:56 am

[...] میں ساجد اقبال کی شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے اپنے بلاگ پر پوسٹ کی، اور میں نے اس سے فائدہ اٹھا [...]

4 ابوشامل بتاريخ: منگل، 8 جنوري 2008 بوقت: 10:40 am

ساجد بھائی! flickr پر میری آئی ڈی نہیں اس لیے اسے استعمال تو نہیں کر سکتا لیکن جب کبھی موقع ملا اس سے استفادہ ضرور اٹھاؤں گا۔ اتنی اچھی plug-in بتانے کا شکریہ۔ :)

5 ساجد اقبال بتاريخ: بدھ، 9 جنوري 2008 بوقت: 1:43 pm

ابوشامل بھائی،
اگر آپ کی یاہو آئی ڈی موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپکی فلکر آئی ڈی بھی موجود ہے۔ صرف آپکو اپنے البم کیلیے آئی ڈی درکار ہوگی۔

6 عابد بتاريخ: بدھ، 20 فروري 2008 بوقت: 11:16 pm

ڈیر ساجد،
السلام علیکم، میں ونڈوز ایکس پی کے ماحول میں اردو کی بورڈ تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ جو کی بورڈ ایکس پی میں ڈیفالٹ ہے وہ شاید مونو ٹائپ ہے۔ میںPHOENETIC فونیٹک کی بورڈ استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ کیا ہم ایکس پی میں کی بورڈ اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

7 ساجداقبال بتاريخ: جمعرات، 21 فروري 2008 بوقت: 4:25 pm

جی بالکل آپ باآسانی اپنا کی بورڈ منتخب کر سکتے ہیں۔ یہاں سے اپنی مرضی کو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں اور پھر کنٹرول پینل میں جاکر Regional and Langauge Options سے زبان اردو اور کی بورڈ انسٹال کردہ منتخب کرلیں۔

8 حمید تنها بتاريخ: بدھ، 27 فروري 2008 بوقت: 12:26 pm

یار تم نی تو کمال کیا همارا مشکل جنیو ویندوز کی تها تم لوگ اگر کمپوتر کی باری می اور معومات سایع کری تو اچها هوگا شکریه

9 Deviantart پلگ ان | ابو شامل بتاريخ: منگل، 15 اپريل 2008 بوقت: 6:03 pm

[...] ماہ قبل برادر ساجد اقبال نے اپنی ایک پوسٹ میں پر فلکر(Flickr) اکاؤنٹ سے تصاویر سائیڈ بار میں شامل [...]

10 عماد بتاريخ: ہفتہ، 4 اکتوبر 2008 بوقت: 7:06 pm

رلائنس موبائل انڈیا کا بد ترین نیٹورک میرے بھائیو اگر آپ انڈیا میں رہتے ہیں تو آپکو پتہ ہوگا کہ یہاں ایک ٹیلیکام خدمتگار جسکو دراصل لٹیری کمپنی ہی کہا جاے تو کچھ غلط نہ ہوگا اسکی خدمات کافی بری ہیں اور صرفہ کافی آتا ہے میں کیا کیا گناؤں
اگر آپ ایک جی بی ڈیٹا اسکے موبائل انٹرنیٹ کے ذریعہ استعمال کر لیں تو آپکو ایک لاکھ روپیے بل بھرنا پڑیگا لہذاآپ اس سے دور ہی رہیں تو بہتر ہیں

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو