5افعال جو آپ بغیر انٹرنیٹ کے کمپیوٹر پر انجام دے سکتے ہیں

پاکستان میں یہ عام سی چیز ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن چلتے چلتے بیٹھ جائے۔ کبھی کبھار یہ آپ کی آئی ایس پی کا مسئلہ ہوتا ہے اور کبھی کبھار پورے ملک کی انٹرنیٹ بیک بون فارغ ہو جاتی ہے۔ میری طرح کئی لوگ ایسے ہیں جن کی زندگی میں انٹرنیٹ ایک روزمرہ ضرورت کی حیثیت رکھتاہے۔ لیکن اگر مندرجہ بالا صورتحال آپ کے ساتھ پیش آتے تو کیا کریں؟ایسی صورتحال کیلیے آپ کے کمپیوٹر کے متعلق پانچ کام جو آپ باآسانی انجام دیکر اپنا وقت ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

  1. فضول بک مارکس(Bookmarks) صاف کریں اور اپنے کام کے بک مارکس کو زمروں میں منظم کریں۔اکثر لوگ وقت کی کمی کیوجہ سے کوئی اچھا ویب صفحہ دیکھتے ہی بک مارک کر لیتے ہیں، لیکن بعد میں وہ صفحات تاخیر یا کسی اور وجہ سے آپ کے کام کے نہیں رہتے، یہ صفحات مفت میں آپ کی بک مارکس لسٹ میلوں لمبا کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ انہیں ڈیلیٹ کیجیے اور جو بک مارک آپ کے کام کے ہوں انہیں زمروں میں ترتیب دیجیے۔ اگلی دفعہ جب آپ اپنے بک مارکس استعمال کرینگے تو آپ کو مطلوبہ بک مارک تک پہنچنے میں نہایت آسانی ہوگی۔
  2. فضول پروگرام جو آپ نے صرف چیک کرنے یا بغیر کسی وجہ کے نصب کیے تھے انہیں ضائع کردیں۔ اب جبکہ ہر صارف کے پاس بڑی سپیس کی ہارڈ ڈسکیں ہیں تو پروگرام ہٹانے کا کیا مقصد؟ اس کا مقصد یا فائدہ یہ ہے کہ اس کی بدولت ڈسک سکین(Disk Scan) اور ڈی فریگ(Defrag) کے پروگرام تیز رفتاری سے کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام آپ کی ہارڈڈسک کی صحت کیلیے نہایت مفید ہیں۔ ذاتی طور پر مجھے اپنی ہارڈڈرائیو کی فری سپیس دیکھ کر اطمینان ہوتا ہے کہ ابھی میں اس پر کچھ اور ڈالنے کے قابل ہوں، یعنی فی الوقت سپیس کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
  3. ایک عام استعمال کے کمپیوٹر کا اندرونی منظراپنا کمپیوٹر بند کریں، بجلی کی تار منقطع کر کے اپنے کمپیوٹر کی کیسنگ(Casing) کھولیں اور مہینوں سے جما ہوا گردوغبار جھاڑیں۔ اس کام کیلیے عام استعمال ہونے والا بلوور(Blower) اچھا ہے، لیکن خیال رکھیں بلوور کو زیادہ دیر تک اپنے مین بورڈ( Mainboard) یا کھلے ہوئی کمپیوٹر کے کسی اور حصہ پر زیادہ دیر نہ پکڑے رکھیں۔یاد رکھیں حرارت آپ کے کمپیوٹر پارٹس کی بڑی دشمن ہے۔ کولنگ فینز (Cooling Fans) جو آپ کے کمپیوٹر پارٹس کو ٹھنڈا رکھتے ہیں بہت جلد گردغبار اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور ہفتوں میں یہ گردوغبار سے اَٹ جاتے ہیں، جس سے ان کی کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ نتیجتاً آپ کا کمپیوٹر زیادہ گرم ہوتا ہے جس سے اسکے کام کی رفتار پر منفی اثر پڑتا ہے، اسلئے وقتاًفوقتاً ان کی صفائی کرتے رہیے۔
  4. اگر آپ بلاگر ہیں تو اپنے بلاگ کیلیے اگلی تحریر لکھیں اور کسی ٹیکسٹ فائل یا ورڈ فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔ اگر آپ بلاگ ڈیسک(Blog Desk) نامی بلاگ کلائنٹ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کا کام اور بھی آسان ہو جائیگا۔ بلاگ لکھنے کیلیے انٹرنیٹ کنکشن کے ٹھیک ہونے کا انتظار نہ کریں۔
  5. ہارڈسک کی صحت کیلیے مفید پروگرام( جو تمام ڈیٹا کو ہارڈڈسک پر ترتیب دیتے ہیں تاکہ ہارڈڈسک کسی بھی فائل/پروگرام کو سرعت سے چلا سکے) اور غیرضروری فائلز ختم کرنے والے پروگرام چلائیں۔ ونڈوز میں ایسے پروگرام سسٹم ٹولز کے مینو میں موجود ہوتے ہیں۔

چھٹا کام اسلئے مندرجہ بالا افعال میں شامل نہیں کیا کیونکہ اس کیلیے ہوسکتا ہے آپ کو آن لائن ہونے ضرورت ہو۔ چھٹا کام یہ کہ اپنے تمام ویب سائٹس، بلاگز، ای میل ایڈریس، مختلف فورم کے یوزرنیم اور پاس ورڈ کسی فائل یا اپنی ڈائری میں محفوظ کرلیں۔ ایک عام انٹرنیٹ صارف بھی آج کل پانچ، دس یوزرنیم اور پاس ورڈ کا مالک ہوتا ہے۔ بسا اوقات اتنے سارے اکاؤنٹس کے یوزرنیم اور پاس ورڈ یاد نہیں رہتے یا آپس میں گڈمڈ ہوجاتے ہیں جس سے خوامخواہ ذہنی کوفت ہوتی ہے۔ اسی مشکل سے بچنے کیلیے یہ ترکیب یقیناً کارآمد ثابت ہوگی۔
اصل تحریر کا ربط

2 آراء دي گئيں

1 نعمان بتاريخ: منگل، 13 فروري 2007 بوقت: 2:23 pm

بہت عمدہ تجاویز ہیں۔ اسوقت کو بیک اپ بنانے اور انہیں ریموو ایبل ڈیسکس پر محفوظ کرنے کے لئیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع ایسے دوستوں اور رشتے داروں جن کی آپ نے عرصے سے خیر خیریت دریافت نہیں کی انہیں ای میل کمپوز کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن ہونے پر یہ میلز پوسٹ کردیں۔

2 ساجد اقبال بتاريخ: بدھ، 14 فروري 2007 بوقت: 8:12 am

جی بالکل نعمان بھائی! آپ کی تجاویز بھی قابل توجہ ہیں۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو