ویسے تو ورڈپریس کے ساتھ ہی ورڈ پریس بیک اپ نامی پلگ ان موجود ہوتا ہے جس سے آپ باآسانی اپنے بلاگ کے ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنا سکتے ہیں، لیکن اس طریقہ سے آپ قریباً اپنی ویب سائٹ پر موجود ہر ڈیٹا بیس کا بیک اپ باآسانی بنا سکتے ہیں۔ اس عمل کیلیے ہمیں PhpMyAdminنامی اطلاقیہ کی ضرورت ہو گی، جو کہ لینکس ہوسٹنگ کے ہر پیکج میں موجود ہوتا ہے۔ PhpMyAdminویب پرمائی ایس کیو ایل(mySQL) ڈیٹا بیس کی ایڈمنسٹریشن کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ اس اطلاقیہ کی مدد سے آپ نہ صرف ویب پر موجود رہ کر ڈیٹا بیس کا بیک اپ لے سکتے ہیں بلکہ ڈیٹا بیس کے ڈیٹا میں ردو بدل بھی کر سکتے ہیں۔
ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنانے کیلیے آپ کے پاس دوطریقے ہیں:
1۔ مکمل ڈیٹا بیس کا بیک اپ
2۔ صرف ڈیٹا بیس ٹیبلز کا بیک اپ
ان دونوں میں چھوٹا لیکن ایک اہم فرق ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ری سٹور کرتے وقت آپ ایک نیا ڈیٹابیس بنائیں اور اسمیں صرف ٹیبلز ڈالیں تو صرف ٹیبلز کے بیک اپ والا طریقہ اختیار کیجیے۔ اس طریقہ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو علم ہو گا کہ آپ نے جو نیا ڈیٹا بیس بنایا ہے وہ کسی قسم کی خرابی سے پاک ہے، قبل اسکے کہ آپ اسمیں ٹیبلز شامل کریں۔
ڈیٹا بیس کا بیک اپ بذریعہ پی ایچ پی مائی ایڈمن:
1۔ اپنے ہوسٹ کے کنٹرول پینل میں لاگ ان ہوں اور مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس مینجمنٹ میں جائیں۔
2۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن کھولیں(ربط نیچے ہوگا)۔ یہاں آپ نے:
- اگر پورے ڈیٹا بیس کا بیک اپ بنانا ہے تو پی ایچ پی مائی ایڈمن کے صفحہ اول سے ایکسپورٹ(Export) پر کلک کریں اور اگلے مرحلے میں مطلوبہ ڈیٹا بیس منتخب کرلیں۔ ایکسپورٹ آپشن ڈیٹا بیسز کے فوراً بعد موجود ہوگا۔

ڈیٹا بیس منتخب کرنے کے بعد ایکسپورٹ(Export) پر کلک کریں۔

3۔ اس مرحلے میں آپ کو ایکسپورٹ سکرین نظر آئیگی، جسمیں سے آپ نے تصویر میں دئیے گئے آپشنز منتخب کرنے ہیں۔

آپکی آسانی کیلیے یہ آپشن یہ والے ہیں۔
Structure
– add DROP TABLE
– Add AUTO_INCREMENT value
– Enclose table and field names with backquotesData
– Use hexadecimal for binary fields Save as file
[use default File name template]
– “gzipped”
4۔ اب “Go” کے بٹن کو کلک کریں اور اگلی آنے والی سکرین میں اپنی ہارڈرائیو پر محفوظ کرنے کے لیے مطلوبہ جگہ بتا کر ڈیٹا بیس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

ڈیٹا بیس کا نام نہ بدلیں، جو نام پی ایچ پی مائی ایڈمن منتخب کرے اسی نام سے ڈیٹابیس محفوظ کرلیں۔
ڈیٹابیس ری سٹور کریں
1۔ پی ایچ پی مائی ایڈمن کا صفحہ اول کھولیں۔
اگر آپ ڈیٹابیس ری سٹوریا درآمد(import) کر رہے ہوں تو؛
امپورٹ پر کلک کریں۔ اگلی سکرین میں انتخاب(Choose) کے آپشن کے زریعے ڈیٹا بیس امپورٹ کرلیں۔ (امپورٹ کے زریعے ڈیٹابیس خودکار طریقے سے بن جائیگا۔)
اگر آپ ٹبیلز ری سٹور یا امپورٹ کر رہے ہوں تو؛
2۔ پہلے بائیں طرف دی گئی لسٹ میں سے مطلوبہ ڈیٹا بیس منتخب کریں۔ (اگر نئے سرے سے ڈیٹا بیس بنانی ہے تو اُسی نام سے بنائیں جو ایکسپورٹ کرتے وقت آپ کی استعمال میں تھی تاکہ آپکی بلاگ کی پی ایچ پی فائلوں کا ڈیٹابس سے کنکشن برقرار رہے، وگرنہ آپ نے اپنی بلاگ کی کنفگریشن فائل میں جا کر ڈیٹا بیس کا نیا نام درج کرنا ہوگا)۔

3۔ ڈیٹا بیس منتخب کرنے بعد بائیں طرف موجود ایس کیو ایل کے آئکن پر کلک کریں۔4۔ ایس کیو ایل کیوری ونڈو میں سے امپورٹ فائلز (Import files) کا بٹن کلک کریں۔5۔ براؤز(Browse) کے بٹن کو دبا کر بیک اپ فائل اپنی ہارڈڈرائیو سے منتخب کریں اور Go کا بٹن دبا دیں۔ خیال رہے کہ gzip کا آپشن منتخب شدہ ہو۔
<
لیجیے آپ کا بیک اپ، ری سٹور ہو گیا۔
7 آراء دي گئيں
خوب، اچھی معلومات شیئر کی ہیں.
میں نے چند لنکس دیئے تھے آپ کو ان کا کیا بنا؟
میں پھلے بھی کم از کم ایک بار یہاں آ چکا ہوں لیکن اس دن بھی وقت کی کمی تھی اور آج بھی وہی حال ہے ۔ کیا کروں گھری کی سوئیاں چلتی ہی چلی جاتی ہیں ؟
دوسری بات یہ ہے کہ دو جماعت پاس ہوں یہ انگریزی میری سمجھ میں نہیں آتی۔
تیسی بات یہ ہے کہ عرصہ ہوا بدام نہیں کھائے ۔ دماغ کمزور ہو گیا ہے ۔ (:
معذرت! پاکستانی بھائی بروقت جواب نہیں دے سکا. آپکی ایک تھیم مکمل ہے، نبیل بھائی نے کہا تھا کہ اردو پیڈ کے پاتھ کا مسئلہ ہے ابھی ریلیز نہ کرو. اسی کے حل کیلیے رُکا ہوا ہوں. دوسرے آجکل ملک کے حالات دیکھ نہ کچھ کرنے اور نہ لکھنے کو جی چاہتا ہے.
افتخار انکل! میری بھی یاداشت بہت کمزور ہے لیکن اتفاق سے میں آجکل بادام کھا رہا ہوں. آپ کہیں تو کبھی ایف ایٹ بمعہ بادام حاضری دوں ؟
[...] آپ کا ڈیٹابیس بیک مکمل۔ ڈیٹابیس بیک اپ کیلیے آپ میرے اس ٹیوٹوریل سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بیک اپ ری سٹور کرنے کے بعد کوئی [...]
اسلام علیکم ساجد بھائی ۔۔۔ ایک بار پھر آپ کا قیمتی وقت ضائع کرنا چاہتا ہوں
دراصل موجودہ ہوسٹ سے کوچ کرنے کا وقت آ گیا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ موجودہ سیٹ اپ کو دوسرے ہوسٹ پر منتقل کر دیا جائے ۔۔۔ اس سلسلے میں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔
منیر بھائی آپ ایسا کیجیے کہ موجودہ ہوسٹ سے اپنے اکاؤنٹ کا بیک اپ بنانے کو کہیے اور پھر اسی بیک اپ کا یو آر ایل اپنے نئے ہوسٹ کو دیجیے تاکہ وہ ری سٹور کر سکے۔ واضح رہے کہ یہاں بیک اپ سے مراد صرف بلاگ کا بیک اپ نہیں بلکہ آپکا مکمل ہوسٹنگ اکاؤنٹ بمعہ سیٹنگز وغیرہ۔
اگر ڈیٹا بیس نام تبدیل ہو تو پھر بھی یہ سب کچھ ہو سکے گا، میرے پاس سابقہ ہوسٹ پر وقت بہت کم ہے اس لئے اگر میں آئی ڈی اور پاسورڈ آپ کو دے دوں تو، کیا آپ کے پاس اتنا وقت ہے؟
میرے پاس مسئل ڈائل اپ کے ساتھ ساتھ لائٹ کا بھی ہے، جس وجہ سے میں نہیں سمجھتا کہ میں اسے کر پاؤں گا ۔۔۔۔ اس لئے آپ سے مدد کی درخواست کی ہے۔
اپني رائے ديں