موبائل پر کسی قسم کا ڈیٹا ڈالنا کسی جھنجھٹ سے کم نہیں۔اس کیلیے آپ کو ڈیٹا کیبل، بلیوٹوتھ ،انفراریڈ۔۔۔ جانے کیاکیاخریدنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر کوئی یہ نہ خرید سکے،یا اسے ایمرجنسی میں ڈیٹا موبائل پر منتقل کرنا پڑے تو کیا کرے؟؟؟حسب وعدہ آج اسی مسئلہ کا حل ایک چھوٹے سے سبق کی صورت میں حاضر ہے۔
سب سے پہلے تو اسکے لیے ضروری چیزیں نوٹ کرلیں:
۱۔آپ کا کمپیوٹر بمعہ انٹرنیٹ کنکشن
۲۔موبائل فون بمعہ کنکشن جس پر جی پی آر ایس ایکٹیویٹ ہو۔
۳۔موبائل پر کوئی بھی ویپ براؤزر(Wap Browser)
طریقہ کار: سب سے پہلے اس ویب پتہ پر جائیں:www.emobilez.com
اُوپر،انتہائی دائیں طرف ویپ اپلوڈر(Wap Uploader)
کے نام کا آئیکن کلک کریں۔
ایک پاپ اپ ونڈو کھلے گی۔ یہاں براؤز کرکے اپنا مطلوبہ ڈیٹا(کوئی رنگ ٹون، تصویر یا کوئی سافٹ ویر) اپ لوڈ کرلیں۔
اپ لوڈنگ کے بعد آپ کو ایک نمبر دیا جائیگا۔اس نوٹ کرلیں۔
اپنے موبائل کا براؤزر کھولیں، اس پتہ پر جائیں:wap.emobilez.net
یہاں آپ سے آپ کی فائل کی ڈاؤن لوڈ آئی ڈی پوچھی جائیگی، یعنی جونمبر آپ نے اپ لوڈ کرنے کے بعد حاصل کیاتھا۔
نمبر دینے کے بعد اگلے صفحہ پر آپ کو ڈاؤن لوڈ لنک دیا جائیگا،یہاں سے آپ اپنی مطلوبہ فائل ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل پر محفوظ کر سکتے ہیں۔
موبائل پر ڈیٹا کا تبادلہ، بغیر تار یا کسی آلہ کے۔۔۔
پير، 25 دسمبر 2006 — موبائل ، ویب سائٹس ، ٹپس/ ٹرکس
کوئي رائے نہيں دي گئي
ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.
اپني رائے ديں