سمائلیز(Smilies) کیلیے ایک مفید پلگ ان

سمائلیز(Smilies) انٹرنیٹ پر لکھی جانی والی تحاریر کا ایک اہم جزو بن چکی ہیں۔ چاہے یہ تحاریر کسی بلاگ پر لکھی جائیں۔۔۔۔یا انہی تحاریر پر لکھی جانی والی آراء ہوں یا پھر کسی چوپال(Forum) پر لکھی جانی والی تحریریں۔ سمائلیز کے زریعے ہم محض ایک چھوٹی سی آئیکن نما تصویر کے زریعے اپنے جذبات کو تحریر کر سکتے ہیں، جسکے اظہار کیلیے دوسری صورت میں ہمیں پوری لائن یا لائنیں لکھنی پڑیں۔

چوپالوں پرسمائلیز، تحریر لکھتے ہوئے اوپر نیچے یا دائیں بائیں کہیں موجود ہوتے ہیں، جو صرف کلک کرنے پر تحریر میں شامل ہوجاتے ہیں۔ بلاگ پر یہ سمائلیز موجود تو ہوتے ہیں لیکن انہیں تحریر یا آراء برائے تحریر میں ڈالنے کیلے شارٹ کٹ ٹیکسٹ کا سہارا درکار ہوتا ہے۔ دائیں سے بائیں لکھی جانی والی تحریروں میں ان شارٹ کٹس کو استعمال کرنا پورا عذاب ہوتا ہے اور تمام سمائلیز کے شارٹ کٹس یاد رکھنا بھی ہر فرد کیلیے ممکن نہیں۔

اردو تحریر میں سمائلیز کی مشکلات

سمائلیز میں گڑبڑ کا ایک منظر
اسی مشکل کو آسان بنانے کیلیے ورڈپریس بلاگ کیلیے ایک مفید پلگ ان wp-grins نامی پلگ ان بنایا گیا ہے۔ اس بلگ ان کی بدولت نہ صرف آپ اپنی تحریروں میں سمائلیز آسانی سے ڈال سکتے ہیں بلکہ آپکی تحاریر پر آراء دینے والے صارفین بھی صرف ایک کلک سے آراء میں سمائلیز آسانی سے ڈال سکتے ہیں۔ ذیل کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں۔

بلاگ ایڈیٹر میں سمائلیز

بلاگ ایڈیٹر میں سمائلیز کا ایک منظر

آراء کے خانے کیلیے سمائلیز

آراء کے خانے کیلیے سمائلیز
یہ پلگ ان آپ اس ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

پلگ ان انسٹالیشن کا طریقہ:

  • پلگ ان کی zip فائل کو unzip کیجیے۔
  • اپنے ایف ٹی پی پروگرام کے ذریعے wp-grins نامی فائل کو wp-content/plugins نامی فولڈر میں اپلوڈ کر دیں۔
  • اپنے ورڈپریس ایڈمین پینل میں جاکر Plugins کے صفحہ سے اس پلگ ان کو فعال (Activate) کرلیں۔

لیجیے اب آپکے بلاگ پر سمائلیز کا استعمال مشکل نہیں رہا۔ :smile:

4 آراء دي گئيں

1 شعیب صفدر بتاريخ: پير، 20 اگست 2007 بوقت: 11:38 am

زبردست!!!

2 ساجد اقبال بتاريخ: پير، 20 اگست 2007 بوقت: 11:54 am

شکریہ شعیب بھائی. :smile:

3 ماوراء بتاريخ: پير، 20 اگست 2007 بوقت: 9:37 pm

بہت شکریہ ساجد ۔

4 جانان گل بتاريخ: اتوار، 16 ستمبر 2007 بوقت: 6:20 pm

زبردست ساجد۔ میں نے اسے one click کے ساتھ انسٹال کیا ہے اور مزے کی بات ان زپ بھی نہیں کرنا پڑا۔ لیکن ایک بات ہے ساجد آپکی سمائلیز ایک ساتھ قطار میں خشوع و خضوع سے کھڑی ہیں جبکہ ہمارے بلاگ پر یہ ایک دوسرے سے کافی متنفر نظر آتی ہیں اور کافی فاصلہ دیے کھڑی ہیں۔ ان کو باہم شیرو شکر بنانے کا ٹوٹکہ بھی سمجھا دیں۔

شکریہ

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو