رپیڈشئیر (RapidShare)کی کچھ ٹرکس

ریپڈ شئیر کے عکس

ریپڈشئیر(Rapidshare) فائل شئیرنگ کی ویب سائٹس میں ایک بڑا نام ہے۔ اس سائٹ کے ذریعے آپ بغیر کوئی ویب سپیس اور بینڈ وڈتھ خریدے، آپ اپنی فائلیں محفوظ کر سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ انہیں شئیر بھی کر سکتے ہیں۔ ان تمام خوبیوں کو چھوڑ کے اس میں ایک خامی یہ ہے کہ آپ کو فائل ڈاؤن لوڈ ہونے سے پہلے لمبا انتظار کراتا ہے اور ساتھ ساتھ ایک مخصوص تعداد سے زیادہ فائلیں ایک ہی وقت میں ڈاؤن لوڈ نہیں کر دیتا۔ لیکن آج میں آپ ان مسائل کا حل بتاؤں گا تاکہ آپ رپیڈشئیر کو زیادہ احسن طریقے سے استعمال کر سکیں۔ یاد رہے کے پریمیم ممبرز یعنی جو اس سروس کو پیسے دے کر استعمال کرتے ہیں انہیں ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اس لئے یہ ٹپس صرف مفت استعمال کرنے والوں کیلئے ہی کارآمد ہیں۔
ڈاؤن لوڈ جلدی شروع کرنے کیلیے:۔
اپنی مطلوبہ فائل کے ڈاؤن لوڈ ربط پر جائیے۔
اب فری کا بٹن منتخب کیجیے۔
اپنے براؤزر کے ایڈریس میں جاوا سکرپٹ کی یہ لائنیں پیسٹ کریں۔Javascript:alert(c=0)
۔اب انٹر(Enter) دبائیں۔
پاپ اپ باکس کا اوکے دبائیے۔
اب سائٹ میں دیا گیا تصویری کوڈ ٹیکسٹ باکس میں لکھیے، لیجیے آپ کا ڈاؤن لوڈ شروع۔
اپنی آسانی کیلئے اس سکرپٹ لائن کو بک مارک کر لیجیے۔زیادہ ڈاؤن لوڈز کرنے کی ٹپ
اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی آئی پی بدل ڈالیے۔
کمانڈپرامٹ (Command Prompt) کھولیں۔
یہاں یہ کمانڈز ٹائپ کریں، ہر کمانڈ کے بعد انٹر ضرور دبائیں۔
ipconfig /flushdns
ipconfig /release
ipconfig /renew
exit
اپنی براؤزر کی کوکیز ڈیلیٹ کر لیں۔
لیجیے اب آپ مزید ڈاؤن لوڈز کیجیے۔ یاد رہے کہ اگر مسئلہ دوبارہ پیش آئے یعنی ریپڈ شئیر آپ کو فائلیں ڈاؤن لوڈ نہ کرنے دیں، تو یہ سٹیپس دوبارہ کریں۔

4 آراء دي گئيں

1 ہارون بتاريخ: جمعرات، 28 ستمبر 2006 بوقت: 8:03 am

اسلام علیکم،
ایڈ من صاحب ہمےں آپکی شئر کی ہوئ ٹرکس پسند آئ اور آپ سے اسی طرح اچھی اور ٹرکس کی توقع رکہتے ھے۔

2 sohail بتاريخ: جمعۃ المبارک، 17 نومبر 2006 بوقت: 2:16 am

thanks but rapidshare.de msg me tht “Your IP-address xxx.xxx.xx.xx is already downloading a file. You have to wait until it is finished.
Premium-accounts can download many files at the same time. Get your own Premium-Account now. Instant download-access!
If you are not downloading anything, you are using a proxy-server or a shared IP-address. A Premium-account solves this problem as well.”
what shoud i do.
PLZ help me.

3 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 18 نومبر 2006 بوقت: 8:11 am

السلام علیکم!
سہیل بھائی کیا آپ نے آخر میں دی ہوئی ٹرکس استعمال کیں؟آپ اس لنک سے مزید ٹرکس حاصل کرسکتے ہیں:
http://tech-buzz.net/2006/06/25/rapidshare-tricks-hacks/

4 جانان گل بتاريخ: پير، 17 ستمبر 2007 بوقت: 5:26 pm

اچھی ٹپس ہیں۔ شکریہ ساجد

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو