بلاگ کی تاریخ اردو میں کیسے کریں؟

اردو بلاگنگ آہستہ آہستہ انٹرنیٹ پر اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ اردو بلاگنگ کو مکمل مقامیانے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب آپکے بلاگ کے فرنٹ اینڈ کیساتھ ساتھ ایڈمن اینڈ بھی مکمل اردو میں دستیاب ہوگا۔ ان شاء اللہ
ورڈپریس کے ایڈمن اینڈ کے ترجمہ سے پہلے، ورڈپریس کیلیے اردو سانچوں(Themes) کا ترجمہ شروع ہو چکا ہے اور کئی ایک سانچے اب اردو میں دستیاب ہیں۔ اسی سلسلہ میں قدیر نے پورا ایک فورم سیٹ اپ کیا ہے، جس کے پلیٹ فارم سے بلاگنگ کو اردو رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سردست میرا مقصد بلاگنگ کیلیے استعمال ہونے والے اردو سانچوں کے متعلق ایک ٹوٹکہ شئیر کرنا ہے۔ یہ ٹوٹکہ کسی تحریر یا پھر محفوظات کی تاریخ کے متعلق ہے۔ باوجود اردو میں ہونے کے اکثر اردو سانچوں میں تاریخ انگریزی زبان میں دکھائی دیتی ہے۔ جیسا کہ میرا پاکستان نامی اردو بلاگ پر دیکھی جاسکتی ہے:

 اردو میں تاریخ کا میرے بلاگ پر منظر:

یا پھر نعمان کے بلاگ کی اس تصویر میں:

تو جناب اس کا حل آسان ہے۔ یہ کمی اصل میں تھیم کی کم اور ورڈپریس کی زیادہ ہے۔ اسلئے آپکو ورڈپریس کی ایک فائل میں تھوڑی تبدیلی کرنی ہوگی۔ اس مقصد کیلیے میں نے یہ چھوٹا سا ٹیوٹوریل لکھا ہے۔ تو آئیے بسم اللہ کرکے شروع کر تے ہیں:

اس ٹیوٹوریل میں استعمال ہونے والے سافٹ ویرز یہ ہیں:

ایف ٹی پی کیلئے: CuteFtp

ٹیکسٹ ایڈیٹر: Notepad2 (ونڈوز نوٹ پیڈ کیطرح سادہ لیکن زیادہ کارآمد)
اپنا ایف ٹی پی پروگرام سٹارٹ کیجیے اور اپنی بلاگ کی ہوسٹنگ سائٹ سے کنیکٹ ہو جائیے۔(اگر آپ بلاگ ذاتی ہوسٹنگ پر ہوسٹ کر رہے ہیں)
1۔اپنے بلاگ کی ڈائریکٹری میں جائیں۔(ضروری نہیں کہ آپکے بلاگ کی فائلیں اور فولڈر کسی مخصوص ڈائریکٹری میں ہوں، یہ روٹ ڈائریکٹری میں بھی ہو سکتی ہیں)
2۔wp-includes کا فولڈر کھولیں۔

3۔ locale.php نامی فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں۔(کسی گڑ بڑ سے بچنے کیلیے یاد سے اس کا لوکل یا ریموٹ بیک اپ بنا لیں)۔

4۔ اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں locale.php کھول لیں۔ چونکہ ہم نے اسمیں اردو لکھنی ہے اسلئے اس فائل کی اینکوڈنگ(Encoding) تبدیل کرلیں۔ ڈیفالٹ اینکوڈنگ ANSI ہوتی ہے، آپ اسے UTF-8 سے تبدیل کرلیں۔

نوٹ: میرے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اینکوڈنگ تبدیل کرنے کا طریقہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، ممکن ہے آپ کے ایڈیٹر میں اینکوڈنگ کسی اور طریقے سے تبدیل کی جاتی ہو۔

5۔ locale.php میں // The Weekdays نامی لائن پر آئیں۔ میرے ایڈیٹر میں اسکا نمبر 19 ہے۔ یہاں دنوں کے نام لکھیں ہونگے۔ ان تمام کو اردو ناموں سے بدل دیجیے۔

6۔ مہینوں کے نام تبدیل کرنے کیلیے // The Months نامی لائن پر آئیں۔ (لائن نمبر 51) یہاں مہینوں کے نام اردو ناموں سے بدل دیں۔

 

 لیجیے جناب ایک معرکہ آپ نے سر کر لیا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنوں اور مہینوں کے ناموں کے مخفف بھی اردو میں ہوں تو بغور کمنٹس پڑھیے آپکو اندازہ ہو جائیگا کہ مذکورہ مخفف کہاں سے اردو میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس تصویر میں مہینوں کے مخفف نام اردومیں تبدیل کیے گئے ہیں۔

 فائل کو سیو کرکے دوبارہ wp-includes کے فولڈر میں پرانی فائل پر اوور رائٹ(overwrite) کردیں۔

یہ سب بکھیڑے کرنے کے بعد آپ کو اپنے بلاگ کی اردو تھیم میں بھی ایک چھوٹی سے تبدیلی کرنی ہوگی۔ پی ایچ پی کی ٹائم کلاس کی ویلیوز کچھ اس طرح تبدیل کر لیں۔

 

 کلاسز کی تعریف میں پڑے بغیر اوپر تصویر میں دکھائی دینے والی لائن سے ملتی جلتی لائن index.php, single.php اور comments.php میں تلاش کیجیے اور دکھائی دینے والی ویلیوز سے بدل دیجیے۔(صرف بریکٹس والی ویلیوز)۔ نتیجتاً آپ کے پاس تاریخ کچھ اسطرح دکھائی دیگی: جمعہ، 18 اگست 2007

پی ایچ پی کی ٹائم کلاس کی مختلف ویلیوز ٹرائی کرنے کیلیے ٹائم کلاس سے متعلق یہ صفحہ دیکھ لیجیے۔
اب آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپکی تھیم مکمل طور پر اردو میں ہے۔ :)…اگر آپ میری طرح کاہل واقع ہوئے ہیں تو یہ فائل اردو میں تبدیل کی ہوئی یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ٹوٹکہ: اگر آپ اپنے بلاگ ایڈیٹر میں اردو لکھتے ہوئے دقت محسوس کرتے ہیں(کیونکہ بلاگ ایڈیٹر میں لکھائی کا رخ بائیں سے دائیں ہوتا ہے) تو اس فائل میں یہ لائنیں (دیکھیے تصویر) تلاش کرکے ltr کو rtl سے بدل دیں۔ آپکے پورے ایڈمن اینڈ کا رخ دائیں سے بائیں ہو جائیگا۔

7 آراء دي گئيں

1 میرا پاکستان بتاريخ: پير، 13 اگست 2007 بوقت: 6:17 pm

ساجد صاحب
ہم کافی عرصے سے سوچ رہے تھے کہ کہیںسے تاریخ بدلنے کا نسخہ ملے اور آخر کار آپ نے ہمارا مسئلہ حل کرہی دیا۔ ہم نے تاریخ تو بدل لی ہے آپ کی ہدایات کی روشنی میں‌ مگر اس کے بعد ہم جب بھی اپنا تھیم ایڈٹ کرکے سیو کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہمیں‌اس طرح کا پیغام سکرین پر نظر آتا ہے بجائے ورڈ پریس نظر آنے کے۔
Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/content/m/y/p/mypakistan/html/wp-includes/locale.php:1) in /home/content/m/y/p/mypakistan/html/wp-admin/theme-editor.php on line 55
اس کا حل اگر ہو تو بتائے۔

2 قدیر احمد بتاريخ: پير، 13 اگست 2007 بوقت: 6:18 pm

زبردست ساجد:
ہم انشاءاللہ اپنی سروس میں اردو تاریخ کو بائی ڈیفالٹ رکھیں گے

3 میرا پاکستان بتاريخ: پير، 13 اگست 2007 بوقت: 6:49 pm

ہم نے لازمی فائل بدلنے میں‌کہیں‌گڑ بڑ کی تھی تبھی اس طرح کا پیغام سکرین پر آرہا تھا۔ جونہی ہم نے آپ والی فائل ڈاؤنلوڈ کی مسئل حل ہو گیا۔
اب آپ یہ بھی بتادیں کہ تاریخ کی فونٹ کہاں سے بڑی کرنی ہے۔

4 ساجد اقبال بتاريخ: منگل، 14 اگست 2007 بوقت: 5:42 am

شکریہ افضل بھائی میرے آنے سے پہلے آپکا مسئلہ حل ہو گیا. فونٹ کی تاریخ آپکو سی ایس ایس فائل سے بڑی کرنی ہوگی. ہر تھیم کی سی ایس ایس ایک جیسی نہیں ہوتی، اسلئے میں مخصوص نام تو نہیں‌بتا سکتا. البتہ دیکھ لیں، ممکن ہے کہ یہ کلاس post-date کے نام سے ہو۔ اس کلاس میں جاکر فونٹ سائز بڑا کر دیں۔ اگر دقت ہو رہی ہو تو اپنی index.php اور style.css کسی جگہ اپلوڈ کرکے مجھے ربط دے دیں۔ میں مسئلہ حل کر کے دے دوں گا۔
شکریہ قدیر۔۔۔ان شاء اللہ

5 پاکستانی بتاريخ: جمعۃ المبارک، 17 اگست 2007 بوقت: 12:34 pm

زبردست ساجد بھائی
بہت اچھے ٹوٹکے شئیر کر رہے ہیں، میں نے بھی بلاگ کی تاریخ اردو میں تبدیل کر دی ہے ۔۔۔ بہت شکریہ

6 جانان گل بتاريخ: بدھ، 5 ستمبر 2007 بوقت: 12:07 pm

بہت شکریہ ساجد بھائی بہت ہی مفید ٹیوٹوریل ہے۔

7 عبدالرحمٰن بتاريخ: بدھ، 3 اکتوبر 2007 بوقت: 2:25 pm

ساجد بھائی میں نے بھی اپنے بلاگ کی تاریخ اردو میں‌کرلی ہیں آپ کا بہت شکریہ

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو