آپ نے کسی ایڈیٹر یا براہ راست ایچ ٹی ایم ایل میں اپنا ایک نیا ویب صفحہ بنایا اور شائع کیا،پھر آپ کو تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی آپ نے تبدیلی کی،اُسے سیو کرکے آپ دوبارہ شائع کرتے ہیں۔اب باری آتی ہے اسے انٹرنیٹ پر چیک کرنے کی۔آپ براؤزر کھولتے ہیں اس صفحہ کا پتہ لکھ کر انٹر دباتے ہیں۔۔۔ارے یہ کیا یہ تو وہی پرانا والا صفحہ آرہا ہے۔۔۔یقیناً آپ براؤزر کیشنگ کا شکار ہوئے ہیں۔
آپ ان وجوہات کی وجہ سے بھی براؤزر کیشنگ سے بچنا چاہیں گے:
۱۔اگر آپ کے ویب صفحہ میں کوئی ایسا مواد ہو جو آپ چاہتے ہیں کہ صارف کے صرف ریفریش کمانڈ دینے سے نیا اُسکا براؤزر نیامواد دکھائے، مثلاً کسی کھیل کی سکورنگ سائٹ۔۔۔ لیکن براؤز کیشنگ ایسا ہونے میں رکاوٹ ہو۔
۲۔ایک دوسری بڑی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی صارف آپ کے ویب صفحات پر موجود فارم پُر کرے اور وہاں پر اُس کی قیمتی معلومات مثلاً کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات براؤزر کیش(یاد) کرلے۔ایسے صفحات سے ان معلومات کو حاصل کر کے اپنے مذموم مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی شکایات بہت عام ہیں۔
۳۔آپ تقریباً ہر روز اپنی سائٹ میں نئی چیزیں ڈالتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ نئی چیز صارف دیکھے اور اس سے مستفیدہو۔
اس کیلیے ایک آسان ٹوٹکہ ہے۔صرف ہیڈ(Head)ٹیگ میں ایک لائن ڈال کر آپ اس مسئلہ کو حل کر سکتے ہیں۔صرف ان مختصر ہدایات پر عمل کریں:
۱۔اپنا ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کھولیں۔
۲۔ متلعقہ ویب صفحہ کھولیں جس میں آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے۔
۳۔ صفحہ کے ایچ ٹی ایم ایل میں جائیں اور ہیڈ(Head) ٹیگ میں یہ لائن ڈالیں:
یہاں پر کوڈ تصویری شکل میں ہے، چونکہ بلاگ کی تحریر میں یہ کوڈ بھی ساتھ ہی کمپائل ہو کر ایچ ٹی ایم ایل کا حصہ بن جاتا ہے اس لئے آپ کو یہ کوڈ خود ٹائپ کرنا ہوگا۔
اب اپنی فائل محفوظ کر کے دوبارہ سے شائع کر دیں۔ یہی عمل تمام ان صفحات پر دُہرائیں جن میں آپ براؤزر کیشنگ نہیں چاہتے۔


2 آراء دي گئيں
شکریہ !!!! یہ کام کی ٹپ ہے!!!! ویسے اپنے کمپیوٹر پر پی ایچ پی کی فائل کیسے رن کر کے دیکھ سکتے ہیں!! کیا آپ بتا سکتے ہیں؟؟؟؟
شعیب بھائی!پسند کرنے کا شکریہ۔ پی ایچ پی کو اپنے کمپیوٹر پر چلانے کیلیے آپ کو ویب سرور انسٹال کرنا ہوگا۔ مثلاً Apacheیا آئی آئی ایس جو ونڈوز کے ساتھ ہی آتا ہے۔ واضح رہے کہ اپاچی میں پی ایچ پی کی سپورٹ پہلے سے ہوتی ہے جبکہ آئی آئی ایس(انٹرنیٹ انفارمیشن سرور) میں آپ کو سپورٹ انسٹال کرنی ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلیے دیکھیں:www.php.net
اپني رائے ديں