سی ایس ایس سے متعلقہ یہ ٹوٹکے پیش کرنے سے پہلے میں شاکر عزیز اور جہانزیب کا شکریہ ادا کروں گا، جنکی آراء کی بدولت مجھے یہ تحریر لکھنے کی تحریک ملی۔ بلاگ کے سانچے کو اردوانے کے دوران پیش آنے والے سی ایس ایس سے متعلقہ چند مسائل کیلیے ٹوٹکے حاضرخدمت ہیں۔
فونٹ کی شکستگی
یہ مسئلہ بطور خاص فائرفاکس میں پیش آتا ہے۔ اس مسئلہ کیطرف میری توجہ جہانزیب نے دلائی تھی۔ یہ تصویر دیکھیے:

آپکو یقیناً فونٹ شکستہ نظر آرہا ہوگا۔ ابھی تک میں نے صرف یہ مسئلہ کثیر الاستعمال فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ اس خرابی کی وجہ letter-spacing اور غلط text-align دینا ہیں۔ جیسا کہ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے:
غلط text-align:

letter-spacing:

اس مسئلہ کا حل یہ ہے کہ ان دونوں ویلیوز کو ختم کر دیا جائے، تاہم text-direction والے کوڈ میں آپ Justify کو left یا right سے بھی بدل سکتے ہیں۔ فائرفاکس دائیں سے بائیں لکھی والی تحریروں کی ڈائریکشن Justify نہیں کر سکتا(کم از کم اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کی حد تک) جس کی بدولت فونٹ شکستہ نظر آتا ہے۔ مذکورہ بالا مسائل کو دور کرنے کے بعد اب ہمارا فونٹ صحیح دکھائی دے رہا ہے:

تصاویر کا رخ
اس مسئلہ کیطرف برادرم شاکر عزیز نے اس تحریر کے زریعے توجہ دلائی۔ مسئلہ یہ ہے کہ تھیم کی ڈائریکشن سی ایس ایس کے زریعے بدل دینے کے بعد ٹیکسٹ تو سارا دائیں سے بائیں ہو جاتا ہے لیکن تھیم میں موجود تصاویر(خاص کر زمرہ،ربط ، آراء وغیرہ کے آئیکن) بائیں طرف چپکی ہی رہتی ہیں۔ اسکا حل پیش خدمت ہے۔
ہم نے آراء کے آئیکن کو دائیں طرف کرنا ہے، جو حل سے پہلے کچھ یوں ہے:

سی ایس ایس فائل میں مطلوبہ ٹیگ پر جائیے۔ مسئلہ کی صورت میں کوڈ کچھ اس قسم کا ہوگا(یا ہوسکتا ہے):

بعض اوقات امیچ پوزیشن میں left center کچھ بھی نہیں لکھا ہوتا لیکن پھر بھی تصویر بائیں طرف ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ امیج پوزیشن کی ڈیفالٹ ویلیو left center ہی ہے۔ تو جناب آپ نے کرنا یہ ہے کہ امیچ پوزیشن میںleft کو right سے بدل دیں۔(یہ کام decimal ویلیوز سے بھی ہو سکتا ہے لیکن وہ زرا ٹیڑھی کھیر ہے)۔ دوسرا اب ہمیںpadding(مراد کسی آبجیکٹ جیساکہ یہاں تصویر، کا اپنے بارڈر سے فاصلہ۔ واضح رہے ہر آبجیکٹ کہ بارڈر ضرور ہے ہوتا ہے چاہے اسے سی ایس ایس میں ڈیفائن نہ کیا گیا ہو) بھی بجائے دائیں کے بائیں کرنی ہوگی۔ دیکھیے یہ تصویر:

اب آپکی تصویر بائیں کے بجائے دائیں ہوگی۔ جیسا کہ میری مثال میں دکھائی دینے والی تصویر:

اگر اس سے بھی مسئلہ حل نہ ہو تو آپ نے امیج والی کلاس کا بغور جائز لینا ہوگا کہ کہیں وہ اوپر ڈکلئیر کی گئی کسی ویلیو سے متاثر نہیں ہو رہی۔
Padding, letter-spacing اور image-position کے متعلق مزید جاننے کیلیے اس ربط پر جائیں۔ کوئی غلطی ہو تو برائے کرم نشاندہی کر دیجیے۔۔۔۔اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
4 آراء دي گئيں
بہت اچھے ساجد !
میری تجویز ہے کہ آپ ان ٹوٹکوں کو اردو ٹیک فورمز پر بھی شائع کر دیں تا کہ ترجمہ کرنے والے افراد کو آسانی ہو . کیا خیال ہے؟
بہت خوب ساجد بھائی… بہترین! اب تو کیوٹ پریس والی تھیم بالکل صحیح ڈسپلے دے رہی ہے. ایک نظر ذرا یہ دیکھئے:
raahbar.ifastnet.com
لیکن جناب! یہ جو آئیکونز کو دائیں طرف کرنے والی ترکیب ہے نا، یہ کچھ الٹی ہی پڑگئی ہے میری تھیم پر… الفاظ اس آئیکون سے معانقہ کیے جارہے ہیں، الگ ہی نہیں ہوتے. اس کا کیا حل ہے؟
یہ سادہ سا ٹوٹکہ تھا. یہ معانقے والا مسئلہ میں خود آجکل حل کرنے کیلیے کوشاں ہو جیسے ہی کوئی حل ملتا ہے، شئیر کرتا ہوں. فی الوقت میں خود سے سی ایس ایس میں گڑبڑ والے آئیکنز کیلیے نئی کلاس لکھ لیتا ہوں.
ساجد فائر فوکس میں ہو بہو مسئلہ مجھے پشتو فورم پر درپیش رہتا ہے اس کا بھی کچھ حل بتا دیں۔
اپني رائے ديں