سفاری براؤزر برائے ونڈوز: اردو کیلیے رحمت؟

راشدکامران نے اردو کیلیے تیار سفاری براؤزر برائے ونڈوز کی ریلیز کا ذکر کیا تو باوجود پہلی دفعہ کے تلخ تجربے کے(ونڈوز کیلیے پہلے بی ٹا کے ریلیز کے وقت اسنے اردو کی مت مار دی تھی) میں نے دوبارہ سفاری ڈاؤن لوڈ کیا اور میں اسمیں اردو فونٹس کی خوبصورتی دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔ آپ بھی زرا ملاحظہ کیجیے:

اب یہ میری نظر کا دھوکہ ہے یا واقعی سفاری پر انگریزی کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت نظر آرہے ہیں؟ تھوڑا سا دھیماپن(Blur) ضرور ہے لیکن تھوڑا فاصلے سے دیکھنے پر “سب اچھا” نظر آتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

سفاری برائے ونڈوز یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
نوٹ: پاک نستعلیق فی الوقت یہ نہیں دکھا پا رہا۔

5 آراء دي گئيں

1 محمد شاکر عزیز بتاريخ: منگل، 4 دسمبر 2007 بوقت: 10:31 am

مجھے یہ ہِنٹنگ کی وجہ سے لگ رہا ہے۔ یہ کچھ موٹے نظر آرہے ہیں۔

2 ساجد اقبال بتاريخ: منگل، 4 دسمبر 2007 بوقت: 11:13 am

جی بالکل شاکر۔۔۔میں نے سنا ہے یہ لینکس کے Konqueror براؤزر کا انجن استعمال کرتا ہے۔

3 راہبر بتاريخ: منگل، 4 دسمبر 2007 بوقت: 2:05 pm

اچھی خبر ہے یہ۔۔۔ میں نے پہلے سفاری انسٹال کیا تھا لیکن اردو کا ستیا ناس کردیا تھا اس نے۔۔۔۔۔ اب دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔!

4 محمد شاکر عزیز بتاريخ: بدھ، 5 دسمبر 2007 بوقت: 9:32 am

لینکس پر راشد کامران کے فونٹس نہیں چل رہے۔ فائر فاکس تو ڈبے دکھا رہا ہے۔ اور کنکرر میں سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ چل جاتا ہے۔
:sad:

5 جانان گل بتاريخ: جمعرات، 13 دسمبر 2007 بوقت: 6:12 pm

اچھی چیز ہے، ٹرائی کرتا ہوں

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو