Snap PreviewAnywhere۔ویب سائٹس اور بلاگز کیلیے ایک کارآمد ٹول

خط دیکھ کر متن سمجھنے کے زمانے لَد گئے۔ اب خط کی جگہ برق رفتار ای میل اور ایس ایم ایس نے لے لی ہے۔ تمہید لمبی کیے بغیر آپ کو بتاتا ہوں کہ مدعا کیاہے۔سرچ انجن میں مقابلہ ایک عرصہ سے گرما گرم موضوع ہے۔ ایسے میں نئے اور چھوٹے سرچ انجن اچھوتے آئیڈیاز کے ساتھ مارکیٹ میں آتے ہیں، کیونکہ روایتی سرچ انجنز کی دوڑ میں انہیں گوگل،یاہو ،ایم ایس این وغیرہ جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑناجوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ایسے ہی ایک اچھوتے آئیڈیا کے ساتھ ایک سرچ انجن’’سنیپ(Snap)‘‘ کافی عرصہ سے مصروف عمل ہے۔اس سرچ انجن میں آپ تلاش کے دوران ظاہر ہونے والی ویب سائٹس پر جائے بغیر ان کا تصویری نظارہ کر سکتے ہیں۔
Snap Preview...ایک خاکہلیکن ہماری اس تحریر کا مقصد اس سرچ انجن پر زیادہ روشنی ڈالنے کا نہیں بلکہ بلاگر حضرات اور دوسرے ویب ماسٹرز کیلیے اس کے ایک اچھوتے ٹول ’’سنیپ پری ویو اینی ویر(Snap Preview Anywhere)‘‘ کے متعلق بتانا ہے۔ کئی قارئین تو ہو سکتا ہے اپنے بلاگ پر اس کا استعمال شروع بھی کر چکے ہوں۔لیکن خیر بتاتے چلیں کہ یہ ٹول(جسے آپ اپنے بلاگ کی ہیڈر فائل میں ایک جاوا سکرپٹ کے زریعے ڈالتے ہیں)آپ کے بلاگ/ویب سائٹ کو اس قابل بناتا ہے کہ جب کوئی قاری کسی بیرونی ربط پر ماؤس کرسر لائے تو یہ اس ویب صفحے کا تصویری نظارہ قاری کو پیش کرے۔اس طرح قاری یہ تصویری نظارہ دیکھ کر فوراً فیصلہ کر لیتا ہے کہ اُسے دیے ہوئے ربط کی باقاعدہ سیر کرنی چاہیے یا نہیں۔ اس طرح پڑھنے والے کا وقت بچ جاتا ہے۔ کیونکہ فی صفحہ کئی سو یا ہزار ربط بھی ہو سکتے ہیں،جن میں سے ہر ایک کی سیر پڑھنے والے کی بس کی بات نہیں ہوتی۔ یہاں جا کر آپ اسے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر ڈالنے کا آسان طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔صرف آپ کو ایک عدد اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اُمید ہے آپ کو پسند آئیگا۔(اس ٹول کو میرے بلاگ پر آپ دیکھ سکتے ہیں۔ تجربے کیلیے کسی بھی بیرونی ربط پر ماؤس کرسر لائیں)۔
سو، اب کیا خیال ہے جدید محاورہ کس طرح ہو؟—– ربط دیکھ کر ویب صفحہ دیکھ لینا؟؟؟

3 آراء دي گئيں

1 نعمان بتاريخ: منگل، 12 دسمبر 2006 بوقت: 3:09 pm

یہ تصویر میں اردو صحیح نہیں دکھا رہا۔ فونٹ سائز اور تصویر خود اتنی چھوٹی ہے کہ آپ صرف کسی حد تک سائیٹ کا ہیڈر اور اکادکا تصاویر ہی دیکھ سکتے ہیں، کنٹینٹ پڑھنا مشکل ہے۔ خیر مگر ہوسکتا ہے وقت کے ساتھ اس میں نکھار پیدا ہو۔

2 ساجد اقبال بتاريخ: بدھ، 13 دسمبر 2006 بوقت: 9:59 am

نعمان بھائی اس کا حل تو یہ ہو سکتا ہے کہ تصویر کا سائز بڑا کر دیں۔ خیر دیکھتے ہیں کہ کب وہ یہ مسئلہ حل کرتے ہیں۔

3 محمد شاکر عزیز بتاريخ: بدھ، 13 دسمبر 2006 بوقت: 6:13 pm

واہ اچھی چیز لگ رہی ہے لیکن ہمارا بلاگ کونسا اتنا بڑا ہے۔۔۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو