کبھی آپ نے سوچا کہ ونڈوز میں موجود ڈیفالٹ نوٹ پیڈ میں ٹیب(Tab) ہوں، تاکہ آپکو ہر فائل کیلیے علیحدہ سے نوٹ پیڈ نہ کھولنا پڑے؟ –یا– کبھی آپ نے چاہا کہ نوٹ پیڈ میں کسی کمپیوٹر لینگویج کا کوڈ مدون کرتے وقت آپکو کوڈ کا ہر حصہ منظم شکل میں نظر آئے۔۔۔۔یقیناً ونڈوز نوٹ پیڈ ان سب چیزوں کو کرنے سے قاصر ہے۔ لیکن ان ساری چیزوں سے مزین، ونڈوز نوٹ پیڈ کا متبادل “نوٹ پیڈ++” (++Notepad) آپ بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ نوٹ پیڈ++ میں ان خصوصیات کے علاوہ بھی کئی پروگرامر دوست خوبیاں ہیں۔ خود ٹرائی کرنے کیلیے ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

1 رائے دي گئي
یہ ایڈیٹر انگلش ٹیکسٹ کے لیے تو بہت مفید ہے لیکن میں نے اسے اردو، پشتو ٹیکسٹ لکھنے یا مدون کرنے کے لیے بالکل فضول پایا ہے۔
اپني رائے ديں