میں براؤزر استعمال کرنے والا ایک عام صارف ہوں۔ اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائرفاکس میں کیا فرق ہے تو میرا جواب یہی ہوگا کہ جو فرق سرکاری اور پرائیویٹ ملازم میں ہوتا ہے یعنی “سب اچھا” اور “بس کام”۔
خیر اتنی برمبنی احسان فراموشی تنقید نہیں اچھی کہ ایک زمانے تک یہی(آئی ای) “اکلوتا” بچہ تھا جس سے ہم دل بہلاتے تھے۔لیکن اوپر جو لکھا وہ میرے انتہائی مختصر تجربہ کا اظہار تھا۔ سی ایس ایس کو سمجھنے میں مجھ سے زیادہ مشکل انٹرنیٹ ایکسپلورر کو پیش آتی ہے اور ان مسائل کے حل کیلیے اتنے ہیکس(Hacks) لکھنے پڑھتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ہم اپنی تمہید لمبی کرنی کی عادت یہیںKill (لینکس والی) کرتے ہوئے آپکو مژدہ سناتے ہیں کہ ایک تائیوانی ڈیولپر نے آئی ای ٹیب(IE Tab) نامی ایکسٹینشن بنا کر آپکو انٹرنیٹ ایکسپلورر کھولنے کی
جھنجھٹ سے آزاد کر دیا ہے۔بس آپ نے سٹیٹس بار میں موجود اس ایکسٹینشن کے بٹن پر کلک کرنا ہے اور آپکا فائرفاکس آپکی مطلوبہ سائٹ کو انٹرنیٹ ایکسپلوررکے انداز میں دکھا دیتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ عام صارف کیلیے براؤزر کے صرف چھوٹے مسائل میں یہ کام کا ہو لیکن ڈیولپرز حضرات(ہمارے اردو ورڈپریس تھیمز ڈیولپرز) جن کو اپنی ویب سائٹ ان دونوں مشہور براؤزرز پر ٹھیک طرح ڈسپلے ہونے کی چیکنگ کرنی ہو، یہ بہت کام کی چیز ہے۔ باقی تعریفیں ادھار رکھتے ہوئے ہم آپکو مشورہ دیتے ہیں کہ یہ ایکسٹینشن اپنے فائر فاکس میں اس لنک سے اُتار لیں۔(نوٹ: لینکس صارفین شاید ابھی اسے استعمال نہ کر سکیں(یا اضافی پلگ ان انسٹال کرنے پڑیں) کیونکہ یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا انجن استعمال کرتا ہے)۔
تو آپکو انٹرنیٹ ایکسپلورر پسند ہے؟؟
جمعرات، 29 نومبر 2007 — آزاد مصدر ، سافٹ وئیرز ، مائیکروسافٹ ، ڈاؤن لوڈز
6 آراء دي گئيں
ساجد بھائی آپ مہان ہو۔ آپ نے تو میری مشکل ہی حل کردی۔
بہت شکریہ۔
اللہ آپکو ہمیشہ سلامت رکھے۔
واہ جی واہ۔ اس کا مطلپ یہ ہے کہ ہمیں فائر فاکس میں رہتے ہوئے ہی آئی ای کو استعمال کرنے کا آپشن میسر آگیا ہے۔ شکریا ساجد!!!
لائنکس میںتو اسکے کھلنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیونکہ دراصل یہ ایک ٹیب میں آئی ای کو ہی کھولتا ہے۔۔ لیکن اگر کوئی ونڈوز کو تین طلاق دے چکا ہے اور پھر بھی آئی ای میں ویب سائٹ کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیںتو پھر آئی فار لینکس http://www.tatanka.com.br/ies4linux/page/Main_Page استعمال کرسکتے ہیں۔۔ میرا خیال ہے یہ وائین کو استعمال کر کے آئی ای کو لینکس پر چلاتا ہے ۔۔ آزمائش شرط ہے۔
بالکل راشد۔۔۔لیکن شاید اس طریقے سے انسٹال کیا گیا آئی ای یہ سہولت نہیں دیتا۔
مسمی نے تو کبھی آئی ای پر تھیم ٹیسٹ کرنے کا تکلف ہی نہیں کیا۔ اگر کرنا بھی ہوا تو ونڈوز بھی ساتھ ہی ہے ذرا ایک بار سسٹم ہی ری سٹارٹ کرنا پڑے گا۔
اچھی چیز ہے
اپني رائے ديں