ونڈوز لائیو رائٹر: بلاگ لکھنے کیلیے سب سے بہترین ایڈیٹر

مائیکروسافٹ کی لائیو فیملی میں ہاٹ میل کے بعد بلاشبہ سب سے بہترین سافٹ وئیر بلاگنگ کیلیے مخصوص “ونڈوز لائیو رائٹر“(Windows Live Writer) ہے۔ ونڈوز لائیو رائٹر کی بدولت اب ضروری نہیں کہ آپ کسی براؤزر سے جاکر اپنے بلاگ پر کوئی نئی تحریر لکھیں یا سابقہ تحاریر میں کوئی ترمیم کریں۔ اب یہ سب کچھ آپ اپنے ڈیسکٹاپ سے لائیور رائٹر کی مدد سے باآسانی اور زیادہ تیزی سے کر سکتے ہیں۔ گو اس جیسے سافٹ وئیرز(مثلاً بلاگ ڈیسک) پہلے سے موجود ہیں لیکن فیچرز اور استعمال میں آسانی کے لحاظ سے انکا لائیو رائٹر سے کوئی مقابلہ نہیں۔

انٹرفیس اور استعمال میں آسانی

لائیو رائٹر کا انٹرفیس انتہائی خوبصورت اور ایڈیٹر سمیت بلاگنگ کیلیے درکار تمام بٹن اور فیلڈ دستیاب ہیں۔ دائیں طرف موجود سائیڈبار کے زریعے آپ باآسانی تحریر میں ربط، تصویر، نقشہ(مائیکروسافٹ ورچوئل ارتھ)، ٹیگز یا کسی بھی وڈیو کی سائٹ سے ویڈیو شامل کر سکتے ہیں۔
ونڈوز لائیو رائٹر کا میرا سب سے پسندیدہ فیچر، تحریر کے مختلف ویوز ہیں۔ جب آپ اپنے بلاگ اکاؤنٹ کو لائیو رائٹر کے ساتھ کنفگر کرتےہیں تو یہ آپکے تھیم کی سیٹنگز اُٹھا لیتا ہے۔ آپ تحریر لکھتے ہوئے مزے سے کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں کہ آپکی تحریر بلاگ پر کیسے نظر آئیگی۔ کرنا صرف اتنا ہے کہ View مینو میں جاکر ویب پری ویو(Web Preview) منتخب کریں یا شارٹ کٹ F12 دبائیں۔

اس کے علاوہ لائیو رائٹر کیلیے کئی ایک زبردست پلگ انز بھی دستیاب ہیں۔ لائیو رائٹر پلگ ان گیلری پر جا نے کیلیے ربط سائیڈ بار میں(Add a Plugin) موجود ہے۔ ونڈوز لائیو رائٹر ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیے یہاں کلک کریں۔

14 آراء دي گئيں

1 جانان گل بتاريخ: جمعرات، 4 اکتوبر 2007 بوقت: 6:25 pm

ساجد کیا یہ فری سافٹ وئیر ہے؟

2 جانان گل بتاريخ: جمعرات، 4 اکتوبر 2007 بوقت: 6:41 pm

ساجد اس ایڈیٹر میں دائیں سے بائیں کیسے لکھیں گے؟ نیز اپنی تھیم کی منتخب شدہ فونٹ کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟

3 ساجد اقبال بتاريخ: جمعرات، 4 اکتوبر 2007 بوقت: 6:51 pm

جی بالکل فری سافٹوئیر ہے۔ اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کر لیں تو یہ آپکے فونٹ‌ تھیم وغیرہ سب کچھ جان لیتا ہے۔ بس اپنی لینگویج چینج کی شارٹ کٹ کی دبائیں (اردو یا پشوجو آپ چاہتے ہیں) اور لکھنا شروع کریں۔ :eek:

4 جہانزیب بتاريخ: جمعرات، 4 اکتوبر 2007 بوقت: 9:16 pm

اچھا سافٹ‌وئیر لگ رہا ہے، میرے خیال میں‌ایسا ایک سافٹ‌وئیر اوبنٹو پر موجود تو ہے، مگر میں‌نے کبھی استعمال نہیں‌کیا

5 محب علوی بتاريخ: جمعۃ المبارک، 5 اکتوبر 2007 بوقت: 5:45 am

ساجد اس پر لکھنے کا مشورہ بدتمیز نے مجھے دیا تھا مگر تم کسی جن کی طرح‌ پہلے ہی لکھ لیا کرو ہر شے پر ویسے اس پر تفصیل سے لکھتا ہوں تاکہ اگلے ماہ کمپیوٹنگ میں بھیج سکوں :wink:

ویسے تم کیوں نہیں لکھتے ماہنامہ کمپیوٹنگ کے لیے

6 ساجد اقبال بتاريخ: جمعۃ المبارک، 5 اکتوبر 2007 بوقت: 9:48 am

جہانزیب: جی بالکل اوبنٹو پر بلاگ جی ٹی کے(جس پر آج آپ نے لکھا ہے) موجود ہے۔ میں نے استعمال کیا ہے، لیکن باجود اوبنٹو کا پرستار ہونے کے وہ سافٹوئیر مجھے پسند نہیں آیا۔ :roll:
محب: کوئی بات نہیں دوبارہ ریویو لکھنے میں کوئی برائی تو نہیں۔ ”کمپیوٹنگ“ والے ہماری بونگی تحریروں کو کہاں لفٹ کروائینگے۔ :???:

7 جانان گل بتاريخ: جمعۃ المبارک، 5 اکتوبر 2007 بوقت: 5:25 pm

جی بالکل فری سافٹوئیر ہے۔ اپنا اکاؤنٹ سیٹ اپ کر لیں تو یہ آپکے فونٹ‌ تھیم وغیرہ سب کچھ جان لیتا ہے۔ بس اپنی لینگویج چینج کی شارٹ کٹ کی دبائیں (اردو یا پشوجو آپ چاہتے ہیں) اور لکھنا شروع کریں۔

ساجد میں نے اکاؤنٹ سیٹ کیا ہے لیکن یہ نا ہی تو میرے تہیم کو اٹھا رہا ہے اور نہ ہی میرے منتخب شدہ فونٹس کو۔ اوپر سے سارا متب بائیں جانب ہی ہے۔ :sad:

کیا کسی اور کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟

8 عبدالرحمٰن بتاريخ: ہفتہ، 6 اکتوبر 2007 بوقت: 3:27 pm

شکریہ ساجد بھائی۔
میں‌نے ڈاؤنلوڈ تو کرلیا ہے لیکن انسٹال نہیں ہورہا یہ ایرر آرہا ہے ذرا دیکھیں سکرین شاٹ
http://imgbolt.com/public/28514/live.jpg

9 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 6 اکتوبر 2007 بوقت: 6:33 pm

یہ تو عجیب سا ایرر ہے مجھے تو پیش نہیں آیا۔ دوبارہ انسٹالیشن شروع کر کے دیکھیں۔ شاید کچھ افاقہ ہو۔ پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو مناسب ہو گا کہ آپ لائیو رائٹر بلاگ یا ڈسکشن فورمز کے توسط سے اپنے مسئلے کا حل ڈھونڈیں۔ فرضي آپ بھی یہی طریقہ اختیار کریں۔

10 نعمان بتاريخ: منگل، 9 اکتوبر 2007 بوقت: 10:36 pm

آپ کی سائٹ بہت اچھی ہے۔

11 شعیب سعید شوبی بتاريخ: جمعرات، 11 اکتوبر 2007 بوقت: 3:43 am

بہت عمدہ سافٹ ویئر ہے۔ اطلاع دینے کا شکریا!!! :lol:

12 عبدالوھاب کاٹھ بتاريخ: پير، 22 اکتوبر 2007 بوقت: 10:36 pm

بہت شکریہ ساجد اقبال بھائی
بہت کارآمد سافٹ ویئر شیئر کیا ہے
لیکن یہ انسٹال نہیں ہورہا :sad:
administrating or firwall
ایرر دے رہا ہے
سافٹ ویئر بہت زبردست لگ رہا ہے
خوش رہیں

13 اکرام بتاريخ: ہفتہ، 5 جنوري 2008 بوقت: 11:10 am

اسلام علیکم ساجد بھائی

جناب محب کے بلاگ پر سے آپ کے بلاگ کا رابط مل تھا بلاگ بہت اچھا ہے اور یہ سوفٹ وئیر بھی ۔اس کے تجربہ سے آپ کو آگاہ کرونگا ۔
میں ابھی اپنا بلاگ بنارہا ہوں جو اردو ٹیک پر ہے ۔آپ کا تھمیز مجھ پسند آیا ہے کیا یہ مجھ مل سکتا ہے ؟؟؟

دعا گو

اکرام ۔
از اسلام آباد

14 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 5 جنوري 2008 بوقت: 4:43 pm

جی اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ میں شاید یہ پہلے سے موجود ہو۔ اگر نہیں تو بدتمیز سے رابطہ کریں وہ ڈال دینگے۔ ڈاؤن لوڈ کیلیے یہ اردو ٹیک ڈاٹ کام کے ڈاؤن لوڈز سیکشن میں موجود ہے۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو