موبائل انٹرنیٹ صارفین کیلیے کچھ اچھے سافٹ وئیرز اور ویب سائٹس

اگر آپ ان چار کروڑ پاکستانیوں میں شامل ہیں جو موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، تو قوی امکان ہے کہ آپ جدید موبائل سروسز جیسے موبائل انٹرنیٹ(جی پی آرایس) اور ویپ(wap) بھی استعمال کرتے ہوں گے۔سافٹ ویر بتانے سے پہلے ہم آپ کو اپنے تجربہ سے آگاہ کرتے چلیں وہ یہ کہ اب تو جو ہم نے جتنے بھی موبائل آپریٹرز کی موبائل انٹرنیٹ سروسز استعمال کی ہیں ان میں ٹیلی نار کو سب سے تیز اور کفایتی پایا ہے۔اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔سب سے پہلے سافٹ وئیرز:
Opera Miniاوپرا منی(Opera-Mini):۔ اگر آپ انٹرنیٹ کی دنیا میں نئے نہیں تو انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس جیسے براؤزر کے ساتھ ساتھ اوپرا(Opera) نامی براؤرز بھی آپ نے استعمال کیا ہوگا۔انٹرنیٹ کی دنیا میں اوپرا دوسرے براؤزرز سے لاکھ پیچھے سہی لیکن موبائل انٹرنیٹ میں اسی براؤزر کو سبقت حاصل ہے۔
اوپرا منی دوسرے موبائل براؤزرز سے کے برخلاف ہر قسم کی ویب سائٹ کھول سکتا ہے۔ عام ویپ براؤزر صرف ویپ پیچ (Wap-Page) ہی کھول سکتا ہے۔دیگر عام انٹرنیٹ صفحات یا تو وہ کھولتے نہیں اور اگر کھولتے ہیں عجیب و غریب شکل میں، اور ویب سائٹ کی کئی فیچرز کا ستیاناس کرکے۔
اس کے موجودہ ورژن میں ایک نیا اضافہ آر ایس ایس فیڈ حاصل کرنے کا ہے۔ آپ اپنی کسی بھی پسندیدہ ویب سائٹ یا بلاگ کی فیڈ اس براؤزر کے زریعے باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس براؤزر کا سائز55٫7کلوبائٹ ہے۔آپ یہ اپنی پی سی یا موبائل پر اس ربط سے اُتار سکتے ہیں۔
IM+ for Mobilesآئی ایم پلس(IM+): انٹرنیٹ اور انسٹنٹ میسنجر ایک دوسرے کیلیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔موبائل انٹرنیٹ بھی اس سے مستشنٰی نہیں۔موبائل پر انسٹنٹ میسنجرز کی فہرست میں ایک نام آئی ایم پلس ہے۔اس میسنجر کے زریعے آپ بیک وقت ایم ایس این، یاہو،اے او ایل ،آئی سی کیو، جیبر اور گوگل ٹاک سے کنکٹ ہو سکتے ہیں۔ایک اور اچھی بات یہ کئی قسم کے موبائل فونز اور دوسری موبائل ڈیوائسس پر چلتا ہے۔اس سافٹ ویر کا سائز8٫77کلو بائٹ ہے،ڈاؤن لوڈ کیلیے اس ربط پر کلک کریں۔
اور اب کچھ ویب سائٹس:
Getjar.com:اس سائٹ پر سے آپ اپنے موبائل کیلیے کئی قسم کی سافٹ ویرز مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس کی موبائل کیلیے سائٹ کا پتہ یہ ہے:
Mobile.live.com:مائیکروسافٹ ونڈوز لائیو کی موبائل سائٹ۔یہاں آپ ایم ایس این لائیومیسنجر کا آن لائن ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔
Ebuddy.com:تمام مشہور انسٹنٹ میسنجرزکے موبائل کیلیے آن لائن ورژن۔
Wap.emobilez.net:بغیر کسی تار ،بلیوٹوتھ یا انفراریڈ کنکشن کے، اپنے جی پی آر ایس کنکشن کے زریعے موبائل میں رنگ ٹونز، وال پیپرز، سکرین سیورز،تھیمز اور سافٹ وئیرز ڈالیے۔پہلے آپ کو emobilez.com پر جاکر مطلوبہ فائل اپ لوڈ کرنی ہوگی۔(ایک مختصر ٹیوٹوریل جلد تحریر کروں گا)۔

6 آراء دي گئيں

1 شعیب صفدر بتاريخ: اتوار، 3 دسمبر 2006 بوقت: 5:01 pm

خوب! اور شکریہ

2 منیراحمدطاہر بتاريخ: اتوار، 3 دسمبر 2006 بوقت: 5:22 pm

بہت خوب! اچھی معلومات ہیں۔

3 محمد شاکر عزیز بتاريخ: پير، 4 دسمبر 2006 بوقت: 4:34 am

اچھی معلومات ہیں۔

4 نہمان بتاريخ: پير، 4 دسمبر 2006 بوقت: 10:49 am

ٰThis page open but i can’t see on it , i m using DSL Connection Pls tell me what to do?

5 ساجد اقبال بتاريخ: پير، 4 دسمبر 2006 بوقت: 1:13 pm

Please if you can tell me which operating system you are using?and whic bowser???thanks

6 عبدالوھاب کاٹھ بتاريخ: جمعرات، 2 اگست 2007 بوقت: 10:23 am

بہت عمدہ شیئرنگ ہے
خوش رہیں

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو