اگر آپ نے مائیکروسافٹ آفس 2007 استعمال کیا گیا ہے تو آپکو اسمیں ویب پبلشنگ کیلیے خاص پروگرام مائیکروسافٹ فرنٹ پیج کی کمی ضرور محسوس ہوئی ہوگی۔ کئی خامیوں کے باجود فرنٹ پیج مبتدی ویب ڈیزائنرز کیلیے ایک اچھا اور استعمال میں آسان سافٹ وئیر تھا۔ آفس 2007 میں اس کی کمی اور فرنٹ پیج کی خامیاں دور کرکے مائیکروسافٹ نے ایک نئے سافٹ وئیر “مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب“(Microsoft Expression Web) کے بی ٹا ورژن کا اجراء کیا ہے۔
اس سافٹ وئیر میں مقبول عام ویب پبلشنگ سافٹ
وئیرز جیسے ڈریم ویور، ٹاپ سٹائل وغیرہ کیطرح تمام خوبیاں شامل ہیں بلکہ کئی جگہ یہ اس سے بڑھ کر ہے۔ فرنٹ پیج کے برخلاف جہاں آپ ویب صفحہ بنانے کیلیے ٹیبلز کے محتاج تھے، ایکسپریشن ویب میں آپ مکمل طور پر مستند ایکس ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس پر مبنی سائٹس بنانے کے قابل ہونگے۔گو اسکے بی ٹا ورژن میں ابھی کچھ خامیاں ہیں لیکن قوی امید ہے کہ فائنل ریلیز میں یہ ڈریم ویور جیسے حریفوں کیلیے چیلنج کی صورت میں سامنے آئیگا۔ مائیکروسافٹ ایکسپریشن ویب کا ٹرائل ورژن آپ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Technorati Tags: Microsoft , Expression Web
3 آراء دي گئيں
ساجد بھائی بہت اچھا سافٹ ویئر متعارف کروایا ہے شکریہ
میرے پاس Microsoft Expression Web ہے کیا یہ وہی ہے جو آپ نے لکھا ہے؟
http://img517.imageshack.us/img517/7218/webfv5.jpg
جی بالکل یہی ہے۔ ابھی میں نے اتنا استعمال نہیں کیا اسلئے چھوٹا سا جائزہ ہی پیش کیا ہے۔
چیک کرکے بتاتا ہوں کہ کیسا ہے اگر پلے پڑھ گیا تو
اپني رائے ديں