پاک نستعلیق

میرے بلاگ پر تمام تحاریر کا ڈیفالٹ فونٹ پاک نستعلیق ہے۔ چونکہ اُردو کا اصل اندازِ تحریر نستعلیق ہے، سو میں نے نستعلیق انداز برقرار رکھنے کیلیے اس بلاگ پر پاک نستعلیق نامی نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا ہے۔ گو یہ فونٹ ابھی پوری طرح ڈیلولپ نہیں اور ابھی یہ تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے لیکن خوبصورتی کے لحاظ سے یہ تمام مروجہ اُردو فونٹس میں بہترین ہے۔ اس فونٹ کے بارے میں میری تحریریں یہاں اور یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔اس فونٹ کی چند ایک خامیوں میں یہ بھی ہے کہ یہ ونڈوز 98اور ونڈوز Meمیں نہیں چلتا لیکن اگر بنظر غائر دیکھا جائے تو ان آپریٹنگ سسٹمز کا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔رہی بات لینکس کی تو بقول محسن حجازی(جو اس فونٹ کے خالق ہیں)، وہ اس پر بھی کام کرینگے۔ آخر میں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر میں سب بلاگر دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے بلاگز پر پاک نستعلیق کے استعمال کو فروغ دیں۔شکریہ

نوٹ: نئی تھیم میں سائز کی مشکلات کے بدولت فی الوقت میں پاک نستعلیق کا استعمال نہیں کر رہا، لیکن پاک نستعلیق سے میری وابستگی نئے آنے والی تھیمز میں جاری رہیگی۔