فرض کیجیے کوئی ایسا پروگرام آپکو اپنی ونڈوز پر درکار ہے جو ونڈوز کیلیے مفت دستیاب نہیں اور اس کا متبادل آزاد مصدر حل صرف لینکس کیلیے دستیاب ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لینکس کے پروگرام تو ونڈوز یا میک خدمتگار نظام پر نہیں چلتے۔ اسی مسئلہ کے حل کیلیے آزاد مصدر کے سرپھروں نے لِنا(LINA) نامی ایک اطلاقیہ تیار کیا ہے، جس کی
بدولت لینکس کیلیے بنائے گئے آزاد مصدر سافٹ ویر کسی بھی خدمتگار نظام بشمول ونڈوز، میک اور یونکس پر چلائے جا سکیں گے۔ مزے کی بات یہ کہ اس کی بدولت لینکس کا سافٹ ویر دیگر خدمتگار نظام کی مناسبت سے وضع قطع اپنا لیتا ہے۔ اسکے علاوہ LINAکی بدولت چلنے والے لینکس پروگرام متعلقہ خدمتگار نظام میں کسی قسم کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتے۔ اس سافٹ ویر کی باقاعدہ لانچ اگلے ماہ یعنی جون میں ہوگی۔
LINA-آزاد مصدر کا ایک اور سنگ میل
منگل، 29 مئي 2007 — آزاد مصدر
3 آراء دي گئيں
واہ اچھا لگا اس کے بارے میں پڑھ کر.
شکریہ
سنا ہے تیس روپے کی سئ ڈئ ملتی ہے -
آپ کا شکریہ جو میرے “ناقص” بلاگ پر تشریف لائے. عوام جی کونسی سی ڈی؟
اپني رائے ديں