فائرفاکس2.0

فائر فاکس کا نیا ورژنمشہورِ زمانہ ویب براؤزر، فائر فاکس کا ورژن 2.0 جاری کر دیا گیا ہے۔ براؤزر کے اس دوسرے ورژن کا اجراء مائیکروسافٹ کے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ورژن 7.0 کے اجراء کے صرف ایک ہفتہ بعد ہوا ہے۔ فائر فاکس بنانے والی کمپنی موزیلا اسے محض اتفاق قرار دے رہی ہے۔ واضح رہے کے فائر فاکس کے اس نئے ورژن پر کام اس سال جون میں شروع ہوا تھا۔ کمپنی کے مطابق براؤز بنانے کیلیے دنیا بھر سے ایک ملین افراد نے مدد کی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فائر فاکس کا براؤزر مارکیٹ میں حصہ 12 سے 15فیصد ہے۔
نئے ورژن میں کئی نئے اور دلچسپ اپ ڈیٹس کیے گئے ہیں۔ اسمیں انٹرفیس کی خوبصورتی، فشنگ فراڈ سے بچنے کا فلٹر، ویب سائٹس کا تیزی سے کھلنا، ونڈوز کریش یا غلطی سے بند ہونے کی صورت میں پرانے سیشن کی بحالی(پہلے یہ ایڈ۔آن کی صورت میں تھا) اور دوسرے کئی زبردست فیچرز شامل ہیں۔ ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

کوئي رائے نہيں دي گئي

ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو