اوبنٹو / کے اوبنٹو میں آسانی سے انسٹالیشن کرنے کیلیے گائیڈ

اوبنٹو لینکسونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم میں کوئی سافٹ ویر نصب(انسٹال) کرنا انتہائی آسان ہے۔صرف آپ کو اتنا کرنا ہوتا ہے کہ ونڈوز میں.exeایکسٹینشن والی انسٹال یا سیٹ اپ نامی فائل چلانی ہوتی ہےجبکہ میک میں آپکو.dmg ایکسٹینشن والی فائل کو ڈبل کلک کرناہوتا ہے اور بس۔۔اسکے برخلاف لینکس میں کوئی پروگرام نصب کرنا نئے آنے والوں کیلیے دردِسر سے کم نہیں ہوتا۔’’اوبنٹو میں کوئی بھی پروگرام کیسے نصب کریں؟‘‘نامی اس گائیڈ میں آسان الفاظ میں یہ بتایاگیا ہے کہ کس طرح آپ .deb,.tag.gz,.sh,.bin,.rpmیہاں تک کہ .exeنصب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ گائیڈ اوبنٹو کیلیے لکھاگیا ہے لیکن یہ ہر اس لینکس کیلیے کارآمد ہے جسکی بنیاد ڈیبین(Debian)پر ہے۔پڑھیے اور اپنی آسانی کے لیے بُک مارک کیجیے اور دوستوں کا بتانا نہ بھولیے۔

6 آراء دي گئيں

1 نعمان بتاريخ: پير، 20 نومبر 2006 بوقت: 9:14 pm

ابنٹو میں کوئی بھی سوفٹویر انسٹال کرنے کے لئے ساینپٹک سے بہتر کوئی حل نہیں۔ اگر کوئی سوفٹویر ابنٹو کی ریپوزیٹوری میں نہیں تو اسے انسٹال کرنا آپ کے سسٹم کی صحت کے لئے اچھا نہیں۔ تاہم ایسے سوفٹویر جو ریپوزیٹوری میں نہیں ان کے لئے یہ گائیڈ اچھی ہے۔ پھر بھی ضروری ہے کہ اگر آپ کوئی پروگرام انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ اس کا کوئی متبادل ابٹو کی ریپوزیٹوریز میں ہے یا نہیں اگر ہے تو اس متبادل کو ترجیح دیں۔

2 محمد شاکر عزیز بتاريخ: منگل، 21 نومبر 2006 بوقت: 3:53 am

جی نعمان کی بات ٹھیک ہے۔ لیکن مجھے اس قسم کے پنگوں کی عادت ہےاکثر اپنے سسٹم کو اسی طرح کریش کرچکا ہوں۔ جو بھی سافٹویر اچھا لگا اسے نصب کرلیا اور پھر اللہ تیری یاری۔
بہرحال لینکس آہستہ آہستہ آسان ہوتا جارہا ہے لیکن ابھی اسے مزید وقت چاہیے۔ عام صارف اب بھی گھبراتا ہے اسے دیکھ کر۔
موضوع سے قطع نظر جاوید بھائی آپ بھی اپنے تبصروں تبصروں کے مصنف کے نام اور تلاش کے قطعوں میں ویب پیڈ کیوں شامل نہیں کرلیتے۔
وسلام

3 ساجد اقبال بتاريخ: منگل، 21 نومبر 2006 بوقت: 5:25 am

نعمان بھائی آپکی رائے کا بہت شکریہ۔۔۔لینکس کے معاملے میں ہم آپ کے سامنے طفل مکتب ہیں۔ :)
شاکر بھائی نہ جانے کیوں سپیم پلگ ان نے آپ کی رائے اپنے کھاتے میں شامل کر لی تھی۔ ابھی دیکھی اور فوراً ہی اس کی چنگل سے چھڑوائی۔ لینکس سے آپکے پنگوں کی تفصیلات اکثر ہم پڑھتے رہتے ہیں۔ مجھے بھی لینکس بہت پسند ہے لیکن ابھی میں بھی لینکس میں نوارد ہوں۔ ویسے میرا نام جاوید نہیں ساجد ہے۔ :)زرا گاؤں سے ہو آؤں تو ویب پیڈ ڈالنے کی سعی کرتا ہوں۔قیمتی رائے کا بہت شکریہ۔

4 نعمان بتاريخ: منگل، 21 نومبر 2006 بوقت: 9:24 pm

بھائی میں تو خود طفل مکتب ہوں۔ ویسے ابنٹو میں کوئی پروگرام نصب کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا ونڈوز میں ہے۔ فرق یہ ہے کہ جب آپ ونڈوز کے لئیے کوئی پروگرام انسٹال کرتے ہیں تو وہ بنا ہی ونڈوز کے لئے ہوتا ہے۔ انسٹالر کو پہلے ہی پتہ ہوتا ہے کہ کونسی فائل کہاں رکھنی ہے اور اہم سسٹم ریسورسز کہاں ہیں۔ اگر کوئی پروگرام ابنٹو کی ریپوزیٹوری میں نہیں اور وہ ابنٹو کے لئے نہیں پیک کیا گیا پھر بھی کوئی وہ سوفٹویر انسٹال کرنا چاہے تو ظاہر ہے مشکل کا سامنا ہوگا۔

5 محمد شاکر عزیز بتاريخ: جمعرات، 23 نومبر 2006 بوقت: 5:33 pm

واہ جی واہ۔
شامل ہوگیا ویب پیڈ۔
بھائی جی ہر بار ایسے ہوجاتا ہے اب کیا کروں بے دھیانی میں جاوید لکھ جاتا ہوں آپ کو۔
خیر اچھی بات ہے لینکس پر اپنے تجربات جاری رکھیے اور کسی قسم کی مدد کی لوڑ ہوتو ہم حاضر ہیں اب ہم بھی لینکس یافتہ ہوگئے ہیں ایک بار پھر۔آج ہی کبنٹو 6.10 نصب کیا ہے۔
وسلام

6 ساجداقبال بتاريخ: ہفتہ، 25 نومبر 2006 بوقت: 5:49 am

سلام شاکر بھائی!
اچھا تو آپ اسی وجہ سے کہہ رہے تھے کہ آئسو نہیں رائٹ کیا کیونکہ کبنٹو کا یہ والا ورژن ابھی ڈاک سے نہیں بھجوا رہے۔ کل ہی مجھے کبنٹو6.06کی سی ڈیزملی ہیں۔ میرے لئے تو آئسو ڈاؤن لوڈ کرنا مشکل ہے۔ گاؤں میں ڈائل اپ کا مسئلہ اور آفس میں محدود بینڈوڈتھ والے ڈی ایس ایل کا مسئلہ۔ آپ کی آراء کا شکریہ۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو