پی ٹی سی ایل: ڈائل اپ انٹرنیٹ کے میدان میں

گو پاک نیٹ کی صورت میں پی ٹی سی ایل ایک لمبے عرصے سے ڈائل اپ خدمات مہیا کر رہا ہے، لیکن ماضی میں مسابقت کیوجہ سے پاک نیٹ اس میدان ميں کچھ خاص مقام حاصل نہیں کر سکا۔ چند چھوٹے شہروں کو چھوڑ کر بڑے شہروں میں سائبر نیٹ اور ڈین کام جیسی آئی ایس پیز کی اجارہ داری ہے۔ کوالٹی اور سپورٹ میں پرائیویٹ آئی ایس پیز پاک نیٹ سے قدرے بہتر شہرت کی حامل ہیں۔لیکن براڈبینڈ مارکیٹ کو زیر کر لینے کے بعد پی ٹی سی ایل ایک نئی سروس "Phone n Net" کے ذریعے اس میدان کو بھی فتح کرنے جارہا ہے۔ پاکستان میں لینڈ لائن استعمال کرنے والے فون صارفین اب مخصوص شہروں میں بغیر کوئی ڈائل اپ کنکشن یا سکریچ کارڈ لئے، پی ٹی سی ایل کا ایک اوپن اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے ڈائل اپ انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔چونکہ اس سروس کی فیس ماہانہ فون بل میں شامل کی جائیگی  اسلئے صارفین انٹرنیٹ سکریچ کارڈ کے گھنٹے ختم ہونے کے ڈر سے آزاد آرام سے اپنے تمام آن لائن کام نمٹا سکیں گے۔ اس سروس کی فیچرز کچھ اسطرح ہیں:

  • انٹرنیٹ تک براہ راست رسائی
  • سکریچ کارڈ کی کوئی ضرورت نہیں
  • بیلنس ختم ہونے کا کوئی ڈر نہیں
  • کوئی ایڈوانس چارجز نہیں
  • اعشاریہ دس پیسے فی منٹ یعنی 6 روپے فی گھنٹہ
  • انٹرنیٹ کے غیرضروری استعمال کو روکنے کیلیے کوڈ لگانے کی سہولت

پی ٹی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق فی الوقت یہ سروس کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دستیاب ہے اور عنقریب اس کا دائرہ کار سارے پاکستان تک وسیع کر دیا جائیگا۔

9 آراء دي گئيں

1 پاکستانی بتاريخ: جمعۃ المبارک، 12 اکتوبر 2007 بوقت: 12:10 am

اچھی سروس ہے مگر میرے کسی کام کی نہیں کیونکہ میرے پاس برین نیٹ کی فری آئی ڈی ہے :lol:

2 نعمان بتاريخ: جمعۃ المبارک، 12 اکتوبر 2007 بوقت: 12:50 am

پی ٹی سی ایل لگتا ہے سب آئی ایس پیز کو ٹف ٹآئم دینے کا ٹھان چکی ہے۔ ان کے براڈ بینڈ کی مارکیٹنگ بہت جارحانہ اور کامیاب تھی، پیکج بھی بہت سستے ہیں اب یہ ڈائل اپ کی سہولت۔ دیگر کمپنیوں‌ کو اب یا تو مقابلہ کرنا ہوگا یا میدان چھوڑنا ہوگا۔

3 محمد شاکر عزیز بتاريخ: جمعۃ المبارک، 12 اکتوبر 2007 بوقت: 1:12 am

یعنی ویٹ وائرلیس اور اس کے ریٹس برابر ہونگے۔ پھر کارڈ کم ہی استعمال کریں گے لوگ۔ ہم تو خیر کیبل نیٹ پر ہیں۔ اس کے بارے میں سنا تھا کہ ایک سروس شروع ہورہی ہے ۔ لیکن وطین کی وائی میکس پی ٹی سی ایل کو بھی ٹف ٹائم دے گی۔

4 بدتمیز بتاريخ: جمعۃ المبارک، 12 اکتوبر 2007 بوقت: 3:36 am

دس پیسے پر منٹ کے ساتھ کنڈیشن اپلائیڈ لکھا ہوا ہے۔ وہ نامعلوم کیآ ہیں ابھی تک فائن پرنٹ تو نہیں دیا گیا۔ ویسے بھی 6 روپے فی گھنٹا زیادہ ہے۔ کیونکہ لاہور میں تو چار پانچ سال سے تین اور ڈھائی روپے فی گھنٹہ چلتا رہا ہے۔ بہت زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لئے بہتر ہو گا کہ وہ براڈ بینڈ ہی لے لیں۔

5 شعیب صفدر بتاريخ: جمعۃ المبارک، 12 اکتوبر 2007 بوقت: 7:36 am

جناب سروس اچھی ہو گی مگر صبح کوشش کے باوجود اِس پر کنیکٹ نہیں ہو سکا لائن مصروف ہوانے کا پیغام دے رہا ہے اس کا مطلب ہے لوگ کود پڑے ہیں اس کے استعمال کرنے کو!!!
قیمت سے ذیادہ اہم سروس ہے اگر اسپیڈ اچھی ہو گی تو کوئی شک نہیں یہ ایک بہت عمدہ سروس بن کر ابھرے!!! کل کے تمام اخبارات میں اس سروس کے اشتہارات موجود تھے!!!

6 ساجد اقبال بتاريخ: جمعۃ المبارک، 12 اکتوبر 2007 بوقت: 10:33 am

میرے خیال میں جس طرح یو اے ای میں اتصالات والوں نے مناپلی بنائی ہوئی ہے کچھ ایسی ہے صورتحال یہاں ہونے جا رہی ہے۔ اگر سروس اچھی ہو تو ایسی بالادستی اچھی ہے لیکن سروس کے معاملے میں پی ٹی سی ایل ابھی بہت پیچھے ہے۔ میں کہنے کو تو پی ٹی سی ایل براڈبینڈ کا 1 ایم بی کنکشن استعمال کرتا ہوں لیکن حقیقتاً سپیڈ مجھے 256 کے بی ملتی ہے اور کسٹمر سپورٹ کو سپورٹ کی بجائے زحمت کہنا زیادہ بہتر ہوگا۔ ایک دوسرے کو فون ریفر کرتے کرتے بندہ تنگ آجاتا ہے۔
شعیب کا کہنا بجا ہے کہ اگر اسپیڈ اچھی ہو تو قیمت اتنی اہمیت نہیں رکھتی۔

7 راہبر بتاريخ: ہفتہ، 20 اکتوبر 2007 بوقت: 11:18 am

کنڈیشنز اپلائیڈ کے بارے میں، میں نے پی۔ٹی۔سی۔ایل سے معلومات کی تھی تو انہوں نے بتایا کہ ایک لوکل کال بھی چارج ہوگی اور ٹیکس لگے گا (شاید 15 فیصد)۔
میں نے بہت بار اپنی ٹیلیفون لائن سے کنیکٹ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب ملا کہ آپ کے فون پر مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے۔ میں نے شکایت کی تو جواب دیا گیا کہ تھوڑی دیر تک ٹیلیفون لائن نکال لیں، اس کے بعد لگائیں۔ حالآنکہ بظاہر اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا لیکن میں نے ایسا بھی کیا۔ اس کے باوجود یہی ایرر آتا رہا۔ اب پی۔ٹی۔سی۔ایل والے کہہ رہے ہیں کہ چونکہ آپ کے فون میں “زیرو” لاک ہوا ہے، اس لیے ایسا ہورہا ہے۔ خدا جانے خدا جانے!

8 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 20 اکتوبر 2007 بوقت: 11:52 am

راہبر میں نے اوپر لکھ دیا تھا کہ کسٹمر سپورٹ میں پی ٹی سی ایل کا ”کوئی مقابلہ“ نہیں۔ :wink:

9 @عبید@ بتاريخ: اتوار، 2 دسمبر 2007 بوقت: 11:26 am

سروس تو اچھی ہے میں یوز بھی کر چکا ہوں مگر اک خامی بہت بڑی ہے وہ یہ کہ ہیڈن چارجز ہین ماہ کے بعد کیا پتہ کتنا بل آ جائے اس سے بہتر ہے کہ 10 روپے کے کارڈ میں 4 گھنٹے اور اک لوکل کال

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو