کیا ٹیکنوراتی(Technorati) مستند ہے؟

آپ میں سے کئی ایک ٹیکنوراتی نامی سائٹ جانتے ہی ہونگے۔ یہ سائٹ انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے۔ لوگ ٹیکنوراتی کے اعداد و شمار سے ہی کسی بلاگ کے مشہور ہونے کا اندازہ کرتے ہیں۔ لیکن آجکل اس کی رینکنگ کے طریقہ پر ایک بہت بڑا اعتراض اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ٹیکنوراتی اپنے ممبران کے پسند کردہ بلاگز کے اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر بلاگز کی رینکنگ کرتی ہے لیکن اگر آپ آجکل ٹیکنوراتی کے مقبول ترین بلاگز کی فہرست پر جائیں تو فہرست میں تیسرا مقبول ترین بلاگ ایک سپیم بلاگ جس میں ویاگرا سٹورز کے خفیہ لنک ہیں، موجود ہے۔

مزے کی بات یہ کہ TechChrunch, LifeHackerاور Engadget جیسے مشہور زمانہ بلاگ اس رینکنگ میں اس سپیم بلاگ سے پیچھے ہیں۔ اور دسویں نمبر پر جو فارماسوٹیکلز کی  سائٹ ہے اس کا بلاگنگ سے دور کا واسطہ نہیں۔ :)

2 آراء دي گئيں

1 فیصل بتاريخ: جمعۃ المبارک، 18 جنوري 2008 بوقت: 1:51 am

صاحب ہم تو اس رینکنگ وغیرہ کے چکر میں‌نہیں‌پڑتے، ایک ہی آزادی ملی ہے کہ اپنی مرضی کا بلاگ پڑھ ‌سکیں‌اگر اس میں‌بھی دوسروں‌کے کہے پر عمل کریں‌تو فائدہ کیا؟ ویسے بھی مقبول عام بلاگز اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کیلئے خڑافات پر اتر آتے ہیں‌، گمنام قسم کے بلاگز زیادہ اوریجنل ہوتے ہیں۔

2 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 19 جنوري 2008 بوقت: 11:53 am

جی فیصل میں بھی آپ سے متفق ہوں۔ کئی اچھے خاصے بلاگ گمنامی کے اندھیروں میں پڑھے ہوئے ہیں۔

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو