ایک تازہ تحقیق کے مطابق گھر کے کمپیوٹر صارفین جدید ٹیکنالوجی سے آشنا سائبر مجرموں کا پسندیدہ شکار ہیں۔ سیکیورٹی فرم ’’سمینٹیک‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سائبر مجرم گھر کے کمپیوٹر صارفین کو اپنا شکار بنا رہے ہیں کیونکہ ان کو نشانہ بنانا نہایت آسان ہے۔ سمینٹیک کے مطابق انہوں نے فشنگ پیغامات میں اکیاسی فیصد اضافہ نوٹ کیا ہے جس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات دھوکہ سے ہتھیائی جاتی ہیں۔بینکنگ انڈسٹری باڈی نے ایک دوسری تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھر کے کمپیوٹر صارفین کی اکثریت سیکیورٹی کے بنیادی اقدامات نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ سائبر مجرموں کیلئے ترنوالہ ثابت ہوتے ہیں۔ مجرم عموماً صارفین کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ہتھیانے کیلئے بوگس ای میلز کا سہارا لیتے ہیں۔
کوئي رائے نہيں دي گئي
ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.
اپني رائے ديں