ڈاٹ کام(com) اور ڈاٹ نیٹ(net) ڈومین ناموں کی قیمت میں اضافہ

ویری سائن(verisign)، ڈومین ناموں کی رجسٹری جو ڈاٹ کام سمیت تمام ڈومین نام کنٹرول کرتی ہے، نے اپنے رجسٹراروں (جو عام صارفین کو ڈومین نام فروخت کرتے ہیں) کو ایک اعلان کے زریعے اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ڈاٹ کام ڈومین کی ہول سیل قیمت 7فیصد جبکہ ڈاٹ نیٹ کی قیمت 10فیصد بڑھا دی گئی ہے۔ اب رجسٹرار کمپنیوں کو ہول سیل میں ڈاٹ کام ڈومین نام کی قیمت 6ڈالر فی سال کی بجائے 6.42ڈالر فی سال جبکہ ڈاٹ نیٹ کیلیے 3.50ڈالر کی بجائے 3.85ڈالر ادا کرنی ہوگی۔ ویری سائن کو قیمتوں میں اس اضافے سے 27ملین ڈالر اضافی سالانہ آمدنی ہوگی۔
ایسی کمپنیاں جو ڈومین نام نہایت سستے داموں بیچ رہی تھیں(مثلاً ریبل، نیٹ فرمز، ڈومینز آر فری وغیرہ) وہ بھی اس اضافے سے متاثر ہونگی۔ توقع ہے کہ تمام ڈومین رجسٹرار آئندہ چند دنوں میں ڈومین ناموں کی نئی قیمتیں مقرر کر دینگے۔ نیچے دیا گیا جدول دنیا کے ۱۵ تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈومین رجسٹراروں کا ہے۔

15 Fastly growing ICANN Domain Registrar

میرے مطابق: اگر آپ نے اپنا ڈومین نام ابھی تک صرف اس لئے رجسٹر نہیں کیا تھا کہ آپ کو اسکی قیمت میں مزید کمی کی توقع تھی تو یقیناً یہ خبر آپ کیلیے باعثِ کوفت ہوگی۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے یا اپنی کمپنی وغیرہ کیلیے جلد از جلد رجسٹر کرلیں۔ کیونکہ وقت گزرنے کیساتھ آپ کے مطلوبہ ڈومین نام کی دستیابی کے امکانات کم سے کم ہوتے جاتے ہیں اور ماہرین اس اضافے کے بعد موجودہ قیمتوں میں استحکام پر بھی متذبذب ہیں۔

کوئي رائے نہيں دي گئي

ابھي تک کوئي رائے نہيں دي گئي...رائے دينے ميں پہل کيجيے.

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو