کیا آپ اپنا موبائل فون یا سِم پر اپنے دوستوں، عزیزوں اور دیگر لوگوں کے فون نمبر محفوظ کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ”ہاں“ میں ہے تو اس بات کی ضرورت بڑھ جاتی ہے کہ آپ ان نمبروں کا کسی محفوظ جگہ بیک اپ رکھیں، جہاں تک آپ کا موبائل یا سِم کارڈ گم ہونے کی صورت میں آسانی سے رسائی ہو۔ یوفون ”فون بک سیور“ کے نام سے ایک سروس مہیا کرتا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے روابط کا بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ سروس اچھی خاصی مہنگی ہے، تقریبا 20 روپے فی ماہ۔ Zyb.com آپ کو ایسی ہی سروس مفت فراہم کرتی ہے۔

Zyb کی بدولت آپ نہ صرف اپنے روابط بلکہ اپنے کیلنڈر ایونٹس کا بھی بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ میں نے ٹرائی کیا ہے، ٹیلی نار کا کنکشن اور موٹرولا L7 سیٹ کے ساتھ بہت اچھی طرح سارا عمل ہوگیا۔ پیغامات (ایس ایم ایس) کا بیک اپ بنانے کیلیے آپ کو پیغامات ان کے دئیے گئے نمبر پر بھیجنے ہوں گے، جو ذرا مہنگا سودا ہے۔
۔۔۔۔۔اور ہاں چند باتیں جو آپکو اکاؤنٹ بنانے سے پہلے ذہن میں رکھنی ہوں گی۔۔۔نمبر ایک، آپ کے پاس ایسا کوئی موبائل سیٹ ہو جسمیں Syncornization کا آپشن موجودہو اور دوسرے آپکا جی پی آر ایس چالو حالت میں ہو۔ اپنا تجربہ ضرور بتائیے گا۔
4 آراء دي گئيں
امریکہ میں یہ سہولت فون سروس دینے والی کمپنیاں مہیا کرتی ہیں، لیکن صرف ٹی ڈی ایم اے سسٹم کے حامل فون ہی ایسا کر سکتے ہیں، شائد جی ایس ایم پر بھی یہ سہولت ہو مگر مجھے اس بارے میں معلومات نہیں ہیں.
اگر پرانا sim ہو تو اس پر بھی بیک اپ بنایا جا سکتا ہے ، میں تو ایسے ہی کرتا ہوں۔
ساجد بھائی: اردو ٹیکنالوجی کی فورمز کا ربط تبدیل کر دیا گیا ہے . برائے مہربانی نئی جگہ پر رجسٹر ہو جائیں
http://urdutech.com/forums
شکریہ قدیر بھائی، میں صبح سے پرانے ربط پر بار بار کر مایوسی کا شکار ہو رہا تھا۔
اپني رائے ديں