نوکیاN73 سپیشل ایڈیشن

موبائل بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے نوکیا نے حال ہی میں اپنے N سیریز کے موبائل فون N73 کا اسپیشل نوکیاN73ایڈیشن جاری کیا ہے۔ اس موبائل کی خاص بات اسکا بطور خاص مسلمان اکثریت والی عرب مارکیٹ کیلیے تیار کیا جانا ہے۔ نوکیا نے عرب مارکیٹ کی ضروریات سے مزین اطلاقیوں کے اس فون کا اجراء رمضان المبارک سے چند ہفتہ پہلے کیا ہے۔

سافٹ وائٹ رنگ میں پیش کیے جانے والے نوکیا کے اس موبائل کی خصوصیات میں 2.4انچ سکرین، 3.2میگاپکسل خودکار فوکس والا کیمرہ اور اعلٰی معیار کے سٹیریو سپیکرز شامل ہیں۔ مسلمان مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسمیں صبح و شام کے اذکار، پنجگانہ نمازوں کیلیے آرگنائزر، قبلے کا رُخ متعین کرنے کے اطلاقیے شامل کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ اسمیں شامل حج اور عمرہ کا اطلاقیہ آسان اور مرحلہ وار انداز میں حج اور عمرہ کے بارے میں بتاتا ہے اور ’رمضانیات‘ نامی اطلاقیہ ماہِ مبارک کے احکامات پر مشتمل ہے۔ یہی نہیں، اس کے مکمل پیکج کے ساتھ ملنے والا 2 جی بی منی ایس ڈی کارڈ دو اسلامی کتب اور ایک لغت جو کہ اردو، فارسی، عربی، انگریزی اور فرنچ زبانوں پر مشتمل ہے، کی سہولت دیتا ہے۔ اسکے علاوہ رمضان کے حوالے سے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس تہنیتی پیغامات بھی اس فون میں شامل ہیں۔

4 آراء دي گئيں

1 جانان گل بتاريخ: ہفتہ، 8 ستمبر 2007 بوقت: 4:08 am

ساجد پہ سومرہ پاکستانی کالدارو بہ اوشی؟ :roll:

2 ساجد اقبال بتاريخ: ہفتہ، 8 ستمبر 2007 بوقت: 6:11 am

25زرہ….صحیح را لہ معلوم نہ دے.

3 روسی شہری بتاريخ: اتوار، 6 جنوري 2008 بوقت: 1:51 am

نو کیا 73 مسلما ن ایڈیشن :mrgreen:

4 mehdi بتاريخ: پير، 11 فروري 2008 بوقت: 3:37 pm

:arrow: :mrgreen: :razz: :oops: :evil: :cool: :smile:

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو